لاہور :نامور شاعر نسیمِ لیہ کی صاحبزادی کالم نگار اوراینکر پرسن آئینہ مثال لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں ۔چند ہفتے قبل ان کی والدہ کاانتقال ہوا تھا ۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے انتقال پردکھ اورصدمے کااظہارکیاہے ۔واضح ہو کہ ان کے والد نسیمِ لیہ کی 34ویں برسی 25اکتوبرکو منائی جارہی ہے ۔
فیس بک کمینٹ