ملتان : اردو اورہریانوی کے معروف شاعر رانا نوشاد قاصر جمعرات کے روز طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کرگئے ،ان کی عمر 59برس تھی اوروہ طویل عرصہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔نوشاد قاصر 21دسمبر 1965ءکو پیداہوئے ۔وہ شاہین مارکیٹ کے قریب گنا منڈی میں رہائش پذیر تھے ۔رانانوشاد قاصر نے کتابوں کی طباعت کاکام بھی کیا اوران کادفتر دوستوں کی محفلوں کامرکز ہوتاتھا۔ان کاشعری مجموعہ طلسمِ خواب کے نام سے شائع ہواتھا۔رانا نوشاد قاصر نے اپنی تنظیم کے زیراہتمام ہریانوی میلوں کابھی انعقاد کیاجن میں ملک بھر سے ہریانوی زبان کے شاعروں نے شرکت کی ۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے ان کے انتقال پرگہر ے دکھ کااظہارکیاہے۔
فیس بک کمینٹ