Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»چوہدری صاحب اور اسرائیل۔۔حامد میر
حامد میر

چوہدری صاحب اور اسرائیل۔۔حامد میر

ایڈیٹرستمبر 3, 20207 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan israil
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چوہدری صاحب لاجواب شخصیت کے مالک ہیں۔ انگریزی، اُردو اور پنجابی ادب پر عبور اُن کے ساتھ محفل کو اتنا خوبصورت بنا دیتا ہے کہ محفل چھوڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اُنہیں ہزاروں اشعار زبانی یاد ہیں۔ کچھ باتیں وہ محفلوں میں نہیں کرتے تنہائی میں کرتے ہیں۔ ایک دفعہ چوہدری صاحب نے مجھے بتایا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں وہ تنظیم آزادی فلسطین میں شامل ہو گئے۔ مقصد صرف فلسطین کی آزادی نہیں بلکہ پاکستان کی آزادی بھی تھا۔ کچھ عرصہ کے بعد اُنہیں احساس ہوا کہ جنرل ضیاء کے مارشل لاکا مقابلہ مسلح جدوجہد کے ذریعہ نہیں بلکہ سیاسی جدوجہد سے کیا جانا چاہئے۔ وہ پاکستان واپس آ گئے۔ انہوں نے الیکشن میں حصہ لیا اور قومی اسمبلی کے رکن بن گئے۔ پی ایل او کے ساتھ گزارے ہوئے ایام کی کہانی وہ فی الحال منظر عام پر نہیں لانا چاہتے کیونکہ اُن کا خاندان سیاست میں ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں یہ کہانی ضرور سامنے لاؤں گا کیونکہ میں اکیلا تو پی ایل او میں نہیں گیا تھا۔ بہت سے پاکستانی پی ایل او میں شامل ہوئے اور شہید بھی ہو گئے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے ان پاکستانیوں کی قربانیاں مجھے ایک کالم پڑھ کر یاد آئیں جس میں بڑے طنزیہ انداز میں فرمایا گیا ہے کہ….
’’ہم پاکستانی بھی کیا دلچسپ قوم ہیں، ہم نے فلسطینیوں کی محبت میں اسرائیل کو تسلیم بھی نہیں کیا اور ہم نے عملی طور پر آج تک فلسطینیوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ آپ تاریخ نکال کر دیکھ لیں ہمارا کون سا صدر، وزیراعظم یا وزیر آج تک فلسطین گیا یا ہم نے آج تک فلسطین کے لئے کون سی قربانی دی؟‘‘ کالم لکھنے والے صاحب یہ بھول گئے کہ فلسطین اسرائیل کے محاصرے میں ہے۔ 1994ء میں وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو بوسنیا کے بعد غزہ کا دورہ کرنا چاہتی تھیں لیکن جب اُنہیں مصری حکام نے بتایا کہ غزہ جانے کے لئے اسرائیل سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے تو اُنہوں نے فلسطین کے دورے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔ کالم نگار نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں بڑے عجیب و غریب اور مضحکہ خیز دلائل دیئے ہیں اور اس معاملے پر مہذب انداز میں علمی اور منطقی دلائل پیش کرنے کی بجائے فلسطین کے بارے میں علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کے خیالات کا حوالہ دینے والوں کا مذاق اُڑایا ہے۔ فلسطین کے بارے میں علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کے بیانات اور تقریروں کا سب سے زیادہ ذکر تو میں نے کیا تھا۔ اگر اس جُرم کے ارتکاب پر کالم نگار میری ذات پر تنقید کر دیتے تو میں بُرا نہ مناتا لیکن اُنہوں نے مجھ پر تو نام لکھے بغیر طنز کیا لیکن بانیان پاکستان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ…. ’’ہمارے پاس دلیل ختم ہو جاتی ہے تو ہم سفارتی اور سیاسی ایشوز میں بھی اسلام ڈال دیتے ہیں اور اگر اسلام فٹ نہ ہو رہا ہو تو ہم اس میں علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ ڈال کر دوسروں کو خاموش کر دیتے ہیں اور ہم یہ کارنامہ سرانجام دیتے وقت بھول جاتے ہیں کہ علامہ اقبالؒ نے سانحہ جلیانوالہ باغ کے باوجود سر کا خطاب قبول کر لیا تھا اور قائداعظمؒ 1947ء میں اس ملکہ برطانیہ کے دستخطوں سے پاکستان کے گورنر جنرل بنے تھے جس نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا تھا‘‘۔
پہلے تو یہ عرض کر دوں کہ جنرل یحییٰ خان کے دور حکومت میں اُردن کی حکومت کی درخواست پر فلسطینیوں کی بغاوت کو کچلنے کے لئے واقعی بریگیڈیئر ضیاء الحق (بعد میں جنرل بن گئے) کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور اس واقعے کی میں خود کئی دفعہ مذمت کر چکا ہوں۔ لیکن ہمیں اپنی مرضی کی تاریخ پڑھانے والے یہ کیوں نہیں بتاتے کہ 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ میں پاکستان ایئر فورس نے اُردن اور عراق کی فضائی حدود میں کئی اسرائیلی طیارے مار گرائے۔ 1973ء کی عرب اسرائیل جنگ میں ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان ایئر فورس کا ایک پورا اسکواڈرن شام بھیج دیا اس اسکواڈرن میں شامل پاکستانی جانبازوں نے صرف شام نہیں بلکہ مصر کی فضائی حدود میں بھی اسرائیلی طیارے مار گرائے اور پوری عرب دنیا سے داد پائی۔ کیا یہ عربوں کی عملی مدد نہیں تھی؟ 1974ء میں لاہور میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں یاسر عرفات کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا۔ کیا یہ فلسطینیوں کی عملی مدد نہیں تھی؟ فیض احمد فیض نے اپنے بڑھاپے کے آخری چند سال پی ایل او کے ساتھ بیروت میں گزارے اور فلسطینیوں کے لئے نظمیں لکھیں۔ کیا یہ ایک ایسے پاکستانی کی فلسطین کے لئے عملی جدوجہد نہیں تھی جسے پاکستان میں غدار کہا گیا؟ اب آ جائیں علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ پر کئے جانے والے اعتراضات کی طرف۔ مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ بہت سے طاقتور اور با اثر لوگ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حق میں خود سامنے آ کر بولنے کی بجائے میڈیا کے کچھ لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ افسوس کہ اُنہیں علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کے ذکر پر بہت غصہ آ جاتا ہے اور اب ان دو محترم شخصیات کو متنازعہ بنا کر اپنا سودا بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کچھ عرب بادشاہوں کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔ شکر ہے کہ سعودی عرب اور بحرین نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ یہ بیان نہ آتا تو خدشہ تھا کہ پاکستان میں اسرائیل کی مخالفت کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا۔ یہ کہنا کہ علامہ اقبالؒ نے سانحہ جلیانوالہ باغ کے باوجود سر کا خطاب قبول کیا کوئی نیا اعتراض نہیں۔ علامہ اقبالؒ نے سانحہ جلیانوالہ باغ کے خلاف 30؍ نومبر 1919ء کو باغ بیرون موچی گیٹ لاہور میں ہونے والے جلسے سے خطاب بھی کیا اور اس سانحے پر اشعار بھی کہے جن کا ذکر میں 31؍ مارچ 2014ء کو ’’علامہ اقبال پر الزامات کا جواب‘‘ کے عنوان سے اپنے کالم میں کر چکا ہوں۔ سانحہ جلیانوالہ باغ 1919ء میں پیش آیا اور علامہ اقبالؒ نے سر کا خطاب 1923ء میں قبول کیا۔ اس خطاب کی وجہ اُن کا مجموعہ کلام ’’اسرار خودی‘‘ تھا جو انگریزوں پر تنقید سے بھرا ہوا تھا۔ اس خطاب سے اقبالؒ کی فکر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ 1930ء میں اُنہوں نے مسلمانوں کے لئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ کر دیا۔ تاریخ کے طلبہ و طالبات علامہ اقبالؒ پر دیگر اعتراضات کے جواب کے لئے پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر کی کتاب ’’اقبال کی شخصیت اور فکر و فن پر اعتراضات کا جائزہ‘‘ ضرور پڑھ لیں۔ قائداعظمؒ کے بارے میں یہ کہنا کہ اُنہوں نے ملکہ برطانیہ کے دستخطوں سے گورنر جنرل بننا کیوں قبول کر لیا ایک کمزور دلیل ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ قائداعظمؒ اور اُن کی مسلم لیگ 1917ء سے 1947ء تک مسلسل فلسطین کی حمایت کرتے رہے اور 26؍ اگست 1938ء کا دن یوم فلسطین کے طور پر منایا۔ مزید تفصیلات کے لئے منیر احمد منیر کی کتاب …’’قائداعظم، اعتراضات اور حقائق‘‘ اور شاہد رشید کی کتاب ’’افکار قائداعظم‘‘ پڑھیں۔ وہ جو پوچھتے ہیں کہ پلیز بتائیں پاکستان کو اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کر کے کیا ملا وہ ہمیں یہ بتا دیں کہ ترکی، مصر اور اُردن کو اسرائیل کو تسلیم کر کے کیا ملا؟ میں بار بار واضح کر چکا ہوں کہ اسرائیل پر تنقید کا مطلب یہودیوں سے دشمنی نہیں بہت سے یہودی بھی اسرائیل پر تنقید کرتے ہیں، ہم فلسطینیوں کی حمایت اس لئے کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی طرح مظلوم ہیں اگر ہم نے فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادیں نظر انداز کر کے اسرائیل کو تسلیم کر لیا تو کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بارے میں پاکستان کا موقف ختم ہو جائے گا اس لئے جب تک اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اُسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعرکہ عین جالوت،3 ستمبر1260۔۔خالد مسعودخان
Next Article 90 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں؟۔۔محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.