• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
بدھ, دسمبر 6, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف
  • عاصمہ شیرازی کا کالم:انتخابات میں اصل مقابلہ کس کا؟
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:نواز شریف کی راہ کے کانٹے اور چیئرمین پی ٹی آئی
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:دانیال عزیز کے مسلم لیگ (ن) سے جدائی کے سفر کا آغاز
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نواز شریف، عمران خان کے خوف سے باہر نکلیں
  • خالد مسعود خان کا کالم:حالیہ سیاسی بندوبست اور مارک ٹوئین کا جملہ
  • امر جلیل کا کالم:مجھے لمبی عمر کی دعائیں نہ دو
  • عرفان صدیقی کا کالم:کچھ اِن تصویروں کا بھی سوچیں!
  • اے آر وائی نیوز کو جھوٹی خبر نشر کرنے پر عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم
  • یہود اور اسلام دشمنی، دونوں پر بات کروں گی: جمائما گولڈ سمتھ کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»آپ کو نیند کیسے آجاتی ہے؟ ۔۔قلم کمان/حامد میر
کالم

آپ کو نیند کیسے آجاتی ہے؟ ۔۔قلم کمان/حامد میر

رضی الدین رضیدسمبر 24, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک تصویر نے میری نیند ا±ڑا دی۔ تمام رات بستر پر پہلو بدلتا رہا۔ صبح بوجھل آنکھوں کے ساتھ ا±ٹھا تو یہ تصویر پھر میرے سامنے کھڑی تھی۔ جس کسی سے ملا وہ اسی تصویر کا ذکر کر رہا تھا۔ کوئی غمزدہ تھا اور کوئی خوفزدہ۔ پھر مجھے وزیراعلیٰ پنجاب کے ایک معاون کا فون آیا۔ ا±نہوں نے یاد دہانی کرائی کہ آج حکومت پنجاب کے سو دن کی کارکردگی کے بارے میں خصوصی تقریب ایوانِ اقبال لاہور میں ہو رہی ہے اور آپ کو دعوت نامہ بھیجا جا چکا ہے، ضرور آیئے گا۔ فون بند ہوا تو وہ تصویر پھر سے آنکھوں کے سامنے آ کھڑی ہوئی جس نے رات سونے نہیں دیا تھا۔ سوچا کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان اس تصویر کا ذکر ضرور کریں گے کیونکہ یہ تصویر پورے پاکستان میں زیر بحث ہے۔ حکومت پنجاب کی کارکردگی کے بارے میں تقریب میں شرکت کیلئے ایوانِ اقبال کی طرف روانہ ہوا تو کئی سڑکیں بند تھیں۔ جگہ جگہ پولیس نے ناکے لگا رکھے تھے۔ بہرحال یہ ناچیز کچھ دیر کے بعد ایوانِ اقبال کے اندر پہنچ چکا تھا۔ وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اگلی نشستوں پر بٹھا کر تاکید کی اب ا±ٹھئے گا مت، ورنہ نشست واپس نہیں ملے گی۔ کچھ ہی دیر میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تشریف لے آئے اور تقریب شروع ہو گئی۔ وزیر خزانہ مخدوم ہاشم نے اعداد و شمار کی مدد سے پچھلے دس سال کے دوران جنوبی پنجاب کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا ذکر کیا تو مظہر برلاس نے وزیراعلیٰ کے ایک اور معاون خصوصی عون چوہدری سے کہا کہ یہ نوجوان صوبائی وزیر خزانہ وفاق کے وزیر خزانہ کے مقابلے میں کہیں بہتر انداز میں اپنا موقف پیش کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آئے۔ انہوں نے بڑی احتیاط کے ساتھ ایک لکھی ہوئی تقریر پڑھنا شروع کی۔ وہ اپنی حکومت کے پہلے سو دن کی کارکردگی بیان کر رہے تھے اور میں نجانے کیوں اس انتظار میں تھا کہ عثمان بزدار بھی اس تصویر کا ذکر کریں گے جس نے رات مجھے سونے نہیں دیا۔ ا±نہوں نے بھرپور تالیوں کی گونج میں اپنی تقریر ختم کی اور تصویر کا ذکر کئے بغیر واپس اپنی نشست پر جا بیٹھے۔ اب وزیراعظم عمران خان کا خطاب شروع ہو چکا تھا۔ جب ا±نہوں نے مشرقی پاکستان کیساتھ ہونیوالی ناانصافی کا ذکر کیا تو میرے دل کو کچھ اطمینان ہوا۔ عمران خان وہی کہہ رہے تھے جو میں بھی کہتا اور لکھتا رہتا ہوں اور اکثر ان باتوں کی وجہ سے غداری کے الزامات کا سامنا کرتا ہوں۔ عمران خان کہہ رہے تھے کہ بنگالیوں نے تحریکِ پاکستان میں اہم کردار ادا کیا لیکن ہم نے ا±ن کیساتھ انصاف نہیں کیا اسلئے وہ ہم سے علیحدہ ہو گئے لہٰذا ہم جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ناانصافی ختم نہ ہوئی تو مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہو چکا تھا کہ اب عمران خان ا±س تصویر کا بھی ذکر کریں گے جس نے میری نیند ا±ڑا دی اس تصویر کا تعلق بھی ناانصافی کے ساتھ تھا۔
آپ سوچ رہے ہونگے یہ کون سی تصویر ہے جس کا ذکر میں عمران خان کی زبان سے سننا چاہتا تھا۔ تو جناب یہ تصویر ا±س لاش کی تھی جس کے ہاتھوں میں زنجیریں تھیں۔ یہ لاش کسی چور، ڈاکو یا قاتل کی نہیں بلکہ سرگودھا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے سربراہ میاں محمد جاوید کی تھی۔ میاں محمد جاوید نے اپنی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے کہنے پر لاہور میں ایک کیمپس قائم کیا۔ نیب کو اس میں بدعنوانی نظر آئی تو وائس چانسلر سمیت میاں محمد جاوید کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔ جیل میں سخت سردی کے باعث میاں محمد جاوید کی طبیعت خراب ہوئی لیکن جیل حکام نے توجہ نہ دی۔ جب ا±نکی حالت خراب ہو گئی تو ا±نہیں اسپتال بھجوایا گیا۔ ا±نہیں جیل سے نکالا گیا تو وہ ہتھکڑی کے بغیر تھے لیکن جب اسپتال میں ڈاکٹروں نے ا±نہیں مردہ قرار دیا تو ا±ن کے ہاتھ زنجیروں میں بندھے ہوئے تھے اور پھر جب اس زنجیر زدہ لاش کی تصویر نے سوشل میڈیا پر کہرام مچایا تو جیل حکام، پولیس اور اسپتال والوں نے صفائیاں دینا شروع کر دیں۔ ابھی کچھ دن پہلے جب نیب والوں نے کیمپس بنانے کے جرم میں ملوث اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا تو سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ ناانصافی اور ظلم کیخلاف اعلانِ جنگ کرنیوالا عمران خان میاں محمد جاوید کیساتھ بعد از موت ہونے والے ظلم کا ضرور ذکر کریگا کیونکہ موت کے بعد بھی ا±ن کی لاش کو ہتھکڑیوں سے آزاد نہ کیا گیا تھا۔ اس ظلم کو دیکھ کر مجھ سمیت کئی پاکستانیوں کو نیند نہیں آئی، عمران خان کو کیسے آئی ہو گی؟ میں سوچ رہا تھا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویدار عمران خان کو بھی نیند نہیں آئی ہو گی۔ وہ یہ کہہ کر اس تصویر کو نظر انداز نہیں کر سکتا کہ میاں محمد جاوید کے خلاف مقدمہ ہمارے دورِ حکومت میں قائم نہیں ہوا۔ سچ تو یہ ہے کہ جس دن عمران خان اسلام آباد میں وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے عین ا±سی دن لاہور کی کیمپ جیل میں میاں محمد جاوید سردی سے ٹھٹھر کر مر رہا تھا۔ عمران خان کی تقریر پر بار بار تالیاں بج رہی تھیں۔ جب ا±نہوں نے پاکستان میں غیر مسلموں کو تحفظ دینے پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں نریندر مودی کو بتانا ہے کہ پاکستان کی اقلیتیں بھارت کی اقلیتوں سے زیادہ محفوظ ہیں تو میں نے بھی تالی بجائی۔ابھی پچھلے ہی ہفتے میں نے مشہور ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی ہتھکڑیوں میں تصویر دیکھی تو سوچنے لگا کہ اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنیوالے کسی سیاستدان کو عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش نہیں کیا جاتا لیکن چند کروڑ کی کرپشن کے الزام میں ملوث ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنا کیوں ضروری تھا؟ میں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تو انہوں نے بلا لیا۔ میں نے ا±نہیں بتایا کہ آپ کو پتا ہے جب ڈاکٹر شاہد مسعود نے سرکاری ٹی وی کی سربراہی قبول کی تو میرا موقف تھا کہ صحافیوں اور اینکرز کو سرکاری عہدے نہیں لینا چاہئیں جسکے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود نے میرے بارے میں بڑی نامناسب باتیں کیں۔ کراچی میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو ا±نہوں نے اسے ڈرامہ قرار دیا یہاں تک کہا کہ حامد میر کو گولیاں نہیں لگیں حالانکہ دو گولیاں ابھی تک میرے جسم کے اندر ہیں۔ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ موصوف پر کیا الزام ہے، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، فیصلہ بھی عدالت کو کرنا ہے۔ مجھے صرف یہ پوچھنا ہے کہ اگر شہباز شریف، سعد رفیق، شرجیل میمن اور دیگر سیاستدانوں کو ہتھکڑیوں کے بغیر عدالتوں میں لایا جاتا ہے تو ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑی کیوں لگائی گئی؟ وہاں موجود نعیم الحق صاحب نے میرے موقف کی تائید کی اور وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کرینگے۔ کچھ دن پہلے میں ایک زندہ انسان کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے کا معاملہ لے کر عمران خان کے پاس گیا تھا، اب ایک لاش کی عزتِ نفس مجروح ہونے پر مجھے توقع تھی کہ عمران خان کچھ نہ کچھ ضرور کہیں گے کیونکہ مدینہ کی ریاست میں یہ ظلم ناقابل برداشت ہے۔ مجھے انتظار ہی رہا اور عمران خان اپنی تقریر ختم کر کے واپس چل دیئے۔ میں سوچ رہا تھا کہ اگر قائداعظم کے پاکستان میں انصاف ہار گیا تو تحریک انصاف کیسے جیتے گی؟ میاں محمد جاوید نے پاکستان توڑا نہ آئین توڑا لیکن ا±سے سزا مل گئی۔ یہاں آئین توڑنے والے کو سزا نہیں ملتی تو پھر یہ مدینہ کی ریاست کیسے بنے گی؟ ہتھکڑی والی لاش کی تصویر انصاف کا نوحہ ہے، انصاف کی موت پر مجھے نیند نہیں آئی تو حکمرانوں کو نیند کیسے آ جاتی ہے؟
(بشکریہ :روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہتھکڑیوں میں لاش اور جعلی ڈگریوں والے نیب افسر : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
Next Article 100 دن کی کارکردگی تقریب۔۔ظہوردھریجہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف

دسمبر 6, 2023

عاصمہ شیرازی کا کالم:انتخابات میں اصل مقابلہ کس کا؟

دسمبر 5, 2023

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:نواز شریف کی راہ کے کانٹے اور چیئرمین پی ٹی آئی

دسمبر 5, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف دسمبر 6, 2023
  • عاصمہ شیرازی کا کالم:انتخابات میں اصل مقابلہ کس کا؟ دسمبر 5, 2023
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:نواز شریف کی راہ کے کانٹے اور چیئرمین پی ٹی آئی دسمبر 5, 2023
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:دانیال عزیز کے مسلم لیگ (ن) سے جدائی کے سفر کا آغاز دسمبر 5, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نواز شریف، عمران خان کے خوف سے باہر نکلیں دسمبر 5, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.