Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»قیادت کا قحط : چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

قیادت کا قحط : چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹرفروری 20, 20185 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاستدانوں کے بارے لکھ لکھ اور بول بول کر خود اپنے آپ سے بے زاری سی محسوس ہونے لگتی ہے۔ ان کا حال تو اس شاعر سے بھی برا ہے جس نے کہا تھا؎”I have no yesterdaysTime took them all awayTomorrow may not beBut I still have today.”ان کا تو "Today” بھی بیکار اور بدبودارہے۔ کوئی سروے تو کرے کرائے کہ پاکستان میں سب سے ناپسندیدہ کمیونٹی، پیشہ کون سا ہے تو چشم بددور یہی سرفہرست ہوں گے لیکن یہ لوگ اس کے باوجود اپنے لچھن اور لہجے تبدیل کرنے کوتیار نہیں۔ عموماً دو قسم کے لوگ اس کھیل میں دکھائی دیتے ہیں۔ اول موروثی دوم مہم جو قسم کےکن ٹٹے۔ جسے یقین نہ آئے وہ اپنے سیاسی منظرنامے کو غورسے دیکھے کہ کتنے پروفیشنلز اس میدان میں موجود ہیں اورباقیوں کا پس منظر کیاہے۔گورننس قدرت کا سب سے بڑا احسان ہے اور یہ سیاست کے نتیجہ میں نصیب ہوتی ہے تو سیاست بری کیسے ہوسکتی ہے کہ اسے تو اتم ترین پیشہ ہونا چاہئے لیکن یہاں؟؟؟ زیادہ تربدترین ہیومن میٹریل اس طرف متوجہ ہوتاہے کیونکہ معروضی حالات ہی ایسے ہوتے ہیں ’’جس کو ہودین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں‘‘ یہ عزت داروں کا کام ہی نہیں کیونکہ کہانی کا’’مرکزی خیال‘‘ صرف اتنا رہ گیا ہے کہ بہت سی بے عزتی کے بعد تھوڑی سی عزت پالی جائے۔ چندلوگوں کی بے تحاشا خوشامد کےبعد کچھ عرصہ کے لئے کچھ لوگوں پر حق حکمرانی حاصل کرلیا جائے۔لیڈروں میں ایسا کیاہوتاہے جو ان لوگوں میں نہیں ہوتا جنہیں ’’لیڈ‘‘ کیاجاتاہے تو باقی صفات اور شرائط کی طرف بعد میں آتے ہیں، پہلے دیکھیں اقبالؒ نے کیا کہا تھا
نگہ بلند، سخن دل نواز، جاں پرسوزیہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لئےاب اپنا اپنا لیڈر، اپنے اپنے دھیان مبارک میں لائیے کہ ان میں سے کون ’’نگہِ بلند‘‘ والی Defination میں فٹ بیٹھتا ہے۔ بڑے بڑے گھروں، بیش قیمت گاڑیوں، مہنگی ترین گھڑیوں، بیرون ملک جائیدادوںکےیہ اسیر اور حریص کہاں اور نگہ کی بلندی کدھر، رہ گیا سخن کا دل نواز ہونا تو یہ سب شرارے، انگارے، زہر اگلتے تو ہم دن رات بھگتتے ہیں۔ ان کے خوف سے ٹی وی دیکھتے، اخبار کھولتے بھی خوف آتا ہے اور لیڈر شپ کچھ ایسی شے بن گئی کہ صنف ِ نازک بھی اِدھر آ نکلے تو نزاکت کی جگہ آفت، ترنم کی جگہ گھن گرج، وژن کی جگہ اندھا پن، بھرے پن کی جگہ کھوکھلا پن، گہرائی کی بجائے بلاکی سطحیت اور عامیانہ پن، رہ گئی جاں کی پرسوزی تو یہ ’’جہاں سوز‘‘ ہیں، جاں پرسوز والا کوئی کھاتہ نہیں۔یہ تو ہلکا پھلکا تبصرہ تھا شاعر مشرق کی تعریف پر کہ ’’میر کارواں‘‘ یعنی لیڈر کیسا ہوتاہے۔ اب مغرب والوں کی سنئے جن کے نزدیک قائد، قیادت کے اجزائے ترکیبی کچھ یوں ہوتے ہیں۔
Conscience Discipline Excellence Experience
Forgiveness HonorIntegrity
Reputation Perseverance
Preparation Teamwork
Vision Wisdom
ہماری 70سالہ تاریخ میں سوا لیڈر گزرے ہیں۔ ایک پورے تو محمد علی جناح جنہیں مندرجہ بالا ایک ایک لفظ کی کسوٹی پر پرکھیں تو آپ کا ہاتھ نہیں لرزے گا، ایک چوتھائی تھا ذوالفقارعلی بھٹو جس کےبعد ٹھن ٹھن گوپال بھی محال۔سیاستدان اپنی انتہا کوپہنچے تو ’’مدبر‘‘ منظرعام پر ابھرتا ہے اور جب تاریخ انسانی کےسارے مدبر اکٹھے کئے جائیں تو انتہاؤں کا انتہا’’جسے شہہ شش جہات دیکھوںاسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں میرا پیمر ﷺ عظیم تر‘‘مائیکل ایچ ہارٹ (Michael H. Hart) ہو یاایس پی اسکاٹ (S.P.Scott)، سر تھامس کارلائل (Sir. Thomas Carlyle) ہو یا ولیم میور (Willam Muir) جان گلب (John Glubb) ہو یا پرنگل کینیڈی (Pringle Kennedy) غیرمسلم دانشور بھی ان کی عظمت و رفعت و قیادت پر متفق ہیں تو سمجھ نہیں آتی عالم اسلام بالخصوص ’’اسلام کا قلعہ‘‘اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جینوئن قیادت کا اس درجہ قحط اوربحران کیوں ہے۔چند ماہ پہلے کی بات ہے جب ’’پاک سرزمین پارٹی‘‘ کے سربراہ مصطفیٰ کمال کراچی سے تشریف لائے تو دوران گفتگو میں نے ان سے کہا کہ ’’سیرت النبیﷺ توہر پڑھے لکھے مسلمان نے پڑھی ہوتی ہے آپ نے بھی خوب پڑھی ہوگی لیکن میری فرمائش پر ایک بار یہ بات ذہن میں رکھ کر غور سے پڑھئے کہ آپ تاریخ انسانی کے سب سے بڑے مدبر اور کامیاب ترین قائد کے بار ےمیں پڑھ رہے ہیں کہ حضورﷺ نے کس کس سچوایشن میں کس کس طرح ایکٹ ری ایکٹ اوربی ہیو کیا اورمیرا دعویٰ ہے کہ کوئی انسان ایسی صورتحال سے کبھی دوچار ہی نہیں ہوا جس کا آپ نے سامنا نہ کیاہو۔‘‘سچ یہ ہے کہ مجھے آج تک مسلمانوں میں قیادت کے قحط کی سمجھ نہیں آرہی۔
(بشکریہ : روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروشن خیالی کی پسپائی اور حکمراں طبقے کا کردار : آئینہ / مسعود اشعر
Next Article پنجاب یونیورسٹی کی بازیابی : تیشہ نظر / وجا ہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی

جون 30, 2026

ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز

جون 30, 2026

لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق

جون 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز جون 30, 2026
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق جون 30, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان جون 30, 2026
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.