Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»صورتحال : چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

صورتحال : چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹرفروری 22, 201836 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جمہوریت+آئین+پارلیمنٹ +قومی پرچم+قومی ترانہ وغیرہ =نواز شریفیہ ہے وہ مائنڈسیٹ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف خودکش جیکٹ پہن کر بیچ بازار براجمان بلکہ سربازار می رقصم اور یہاں بتاتا چلوں کہ رقص عربی زبان میں اونٹ کی اچھل کود کو کہتے ہیں۔بدترین آمریت کی گود میں پلے بڑھے، چھانگے مانگے ایجاد کئے، پارلیمنٹ کو جھوٹ در جھوٹ سے منور و معطر کرتے ہوئے اس بیچاری کو کبھی گھاس تک نہ ڈالی، ملک تاریخی قسم کے قرضوں میں گاڑ کے رکھ دیا، آمدنی سے کئی گنا زیادہ اثاثوں کا نہ حساب ہے نہ جواب اور اوپر سے ترقی کے دعوے جس کا سب سے شرمناک ثبوت یہ کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نومولود بچوں کی اموات کے حوالہ سے دنیا میں نمبرون ہے۔پاکستان میں ہر 22’’شاہینوں‘‘ میں سے ایک پیدائش کے پہلے مہینے میں ہی موت کے گھاٹ اتر جاتا ہے اور عالم بالا میں پہنچ کر ایوان بالا کی قسمیں کھا کھا کر کہتا ہے ’’میاں دے نعرے وجن گے‘‘
چلتے چلتے ایوان بالا کی بھی سن لیں کہ سرعام بولیاں لگ رہی ہیں، ایوان کم اور نیلام گھر زیادہ کہ یہی تو جمہوریت کا حسن ہے اور یہ حسن آج کل تو بدشکن انگڑائی لے کر بیدار ہو چکا ہے ۔ہم عجیب لوگ ہیں ہم بھی بہت عجیب ہیں اتنے عجیب ہیں کہ بسخود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں ایک طرف تو کہتے ہیں ’’چہرے نہیں نظام کوبدلو‘‘ دوسری طرف اس امکان پر بھی ماتم جاری ہے کہ یہ مکروہ منحوس نظام ہی نہ پیک اپ ہو جائے ۔گھسی پٹی رٹی رٹائی کتابی نصابی باتیں کرنے والوں کا ایک گروہ مسلسل قوم کو ’’تصادم‘‘ سے خوفزدہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ میرا خیال ہے ہوتا ہے تو ہو جائے ۔70سال ہو گئے SEE SAWکرتے اور سانپ سیڑھی کا بے فیض بے ثمر کھیل کھیلتے۔قومی زندگی کا ایک حصہ دیہی مچھندر کھاگئے، دوسرا حصہ شہری بابوؤں اور نو دولتیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔عوام کے حصے ایک ایسی ہجرت آئی ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔اب ڈراپ سین ہو ہی جانا چا ہئے ۔ بھٹو نے پھانسی گھاٹ پر کہا تھا ʼʼFINISH ITʼʼ سوپلیز ʼʼFINISH ITʼʼیہ بدمست پاگل اونٹ کسی کروٹ بیٹھ ہی جائے تو بہتر ہو گا ورنہ خط غربت پر آبادی عام آبادی سے کئی گنا زیادہ رفتار کے ساتھ بڑھتی جائے گی، بیروزگار یوتھ میں ’’خرگوش فیملی‘‘ کی طرح اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔کیا ہم نے نواز شریف کے 300ارب بچانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ؟وہ جانے اور ان کے حصہ دار جو کمیشنوں اور کک بیکوں سے سیراب ہوتے ہیں یا اولادوں دامادوں سمیت ٹیکس پیئر کے پیسے کو ’’رزق حلال عین عبادت‘‘ سمجھتے ہیں ۔کھاتے بھی بہت ہیں، غراتے بھی بہت ہیں ایسے چور جو کوتوالوں کو ڈانٹتے ہیں ایسے مجرم جو منصفوں کو آنکھیں دکھاتے ہیں چیف جسٹس نے جو کہا ، قوم کے دلوں کی آواز ہے کہ’’آئین پارلیمنٹ سے بھی سپریم ہے‘‘’’پارلیمنٹ بنیادی حقوق سے متصادم قانون نہیں بناسکتی‘‘’’عدلیہ کو قانون سازی پر نظرثانی کا اختیار ہے‘‘’’گھبرائیں نہیں اللہ اور آئین نے جو طاقت دی اس کا بھرپور استعمال کریں گے‘‘تری آواز مکے اور مدینےاور یہ عمران خان کا احسان نہیں، پہلا اور آخری فرض ہےکہ جیسے ہی ضرورت محسوس کرے، ایک لمحہ کی تاخیر کئے بغیر عوام کے ساتھ میدان میں اترے اور بلف نما بیانئیے کی دھجیاں بکھیر دے ۔میرا وجدان کہتا ہے کہ ستر سال تک ایک ہی پہلو پر پڑا لیٹا پاکستان کروٹ بدلنے کو بے تاب اور بے قرار ہے۔بلفیہ بیانیہ بازاروں سے ایوانوں تک پہنچ گیا تو سیانوں سمیت دیوانوں کیلئے بھی اس میں بہت سے اشارے ہیں اور اوپر سے ’’اندرونی‘‘ قسم کی وزارت داخلہ جو کہتی ہے کہ نواز خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنا ہے تو ٹھوس ثبوت پیش کئے جائیں کہ موجودہ وجوہات ناکافی ہیں ۔اس جواب میں ’’ٹھوس‘‘ کا جواب نہیں البتہ افسوس ان پر جنہوں نے سوچا کہ احسن اقبال کی وزارت نواز خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرے گی۔’’نیب ‘‘ نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔مافیاز اور مظلوم محکوم عوام کے درمیان فیصلہ کن جنگ جاری ہے اور مجھے LEE IACOCCAیاد آیا جس نے کہا تھا”ACTION SHOULD NOT BE CONFUSED WITH HASTE”اور آخر پہ ایک نظمDID IS A WORD OF ACHIEVEMENT,WONʼT IS A WORD OF RETREAT,MIGHT IS A WORD OF BERAVE MENT,CANʼT IS A WORD OF DEFEAT,OUGHT IS A WORD OF DUTY,TRY IS A WORD EACH HOUR,WILL IS A WORD OF BEAUTY,CAN IS A WORD OF POWER,اب آپ خود فیصلہ کر لیجئے کہ موجودہ صورتحال پر WILL, TRY, OUGHT, CANʼT MIGHT, WON,T DIDاور CANمیں سے کون سا لفظ زیادہ فٹ بیٹھتا ہے اور اگر آپ کوئی فیصلہ نہ کر سکیں تو تھوڑا انتظار کرلیں، دنوں ہفتوں کی تو بات ہے۔
(بشکریہ : روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleموروثی سیاست بمقابلہ عروسی سیاست : قلم کمان / حا مد میر
Next Article حافظ سعید : فلاح سے جڑے بیانئے کی قوت ۔۔ نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.