Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»’’بولنے والی ہیروئن اور رانا ثناء ﷲ ‘‘۔۔حسن نثار
حسن نثار

’’بولنے والی ہیروئن اور رانا ثناء ﷲ ‘‘۔۔حسن نثار

ایڈیٹرجولائی 4, 20206 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rana sanaullah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’میڈان پاکستان‘‘ نہیں جینوئن اور پشتینی راجپوت رانا ثنااللہ کا اور میرا تعلق نہ نیا ہے نہ ڈھکا چھپا۔پرویز مشرف صاحب کے اقتدار میں جب ن لیگ زیر عتاب تھی، رانا ثنااللہ کو اغوا کرکے تشدد کےبعد چھوڑ دیا گیا۔
مونچھیں مونڈنے والے نہیں جانتے تھے کہ اصل مونچھیں مرد کے اندر ہوتی ہیں۔ رانا کولگے زخموں کی جو تعداد رپورٹ ہوئی ان کی تعداد 21تھی ۔میں نے کالم لکھا جس کا عنوان تھا ’’21توپوں کی سلامی‘‘۔
دوسری طرف اس کھرے سچے راجپوت کی سن لیں جو دلیری اور دانائی کا عجیب کومبی نیشن ہے کہ ایک بار پھر جب ن لیگ اقتدار اور عروج کی معراج پر تھی ہم مسلسل ملتے رہے ۔
میں ن لیگ کی مخالفت میں کبھی کبھی حدود سےتجاوز بھی کر جاتا لیکن آفرین ہے اس گریس، رکھ رکھاؤ، سبھاؤ اور وضعداری کے کہ رانا نے کبھی اشارتاً بھی اس کا ذکر نہ کیا حالانکہ میں جانتا تھا کہ رانا صاحب کو پارٹی میں میرے حوالہ سے ’’آپ کا دوست ‘‘….’’آپ کا بھائی ’’ کہہ کر چیزے لئے جاتے تھے۔دوسری انتہا ملاحظہ ہو۔
میاں شہباز شریف کی مسلسل وزارت اعلیٰ کے دوران وقفے وقفے سے دہشت گردوں کے دو گروہ پکڑے گئے ۔دونوں کی ہٹ لسٹ میں میرا نام بھی شامل تھا ۔رانا ثنااللہ نے مجھ سے بالا بالا اپنے وزیر اعلیٰ کو اعتماد میں لیکر میری سیکیوریٹی کا بندوبست کیا۔تب میں اپنے فارم ہاؤس ’’بیلی پور‘‘ میں رہتا اور مناسب ذاتی بندوبست کے ساتھ رہتا تھا لیکن رانا کا رشتہ تو رانا کا مسئلہ تھا ۔
دوسرے گینگ کی گرفتاری پر خود مجھے تفصیلی بریفنگ دی کہ فون پر اپنا پروگرام آمدورفت ڈسکس نہیں کرنا، گاڑیاں، رستے بدل کر جانا ہے، بلاضرورت نکلنے سے احتراز کرنا ہے وغیرہ وغیرہ وغیرہ ۔
یہ اس حکومت کا اہم ترین وزیر قانون کر رہا تھا جس کے لتے لیتے رہنا میری ’’سیکنڈ نیچر‘‘ بن چکی تھی کیونکہ میں ’’تبدیلی‘‘ کے جنون میں مبتلا تھا حالانکہ ذاتی طور پر مدتوں سے مجھے کسی ’’تبدیلی‘‘ کی نہ کوئی خواہش تھی نہ ضرورت لیکن یقیناً میں وطن اور اہل وطن کیلئے کسی جوہری، حقیقی تبدیلی کا طلب گار تھا ۔
میرا ذاتی کام تو کیا ہونا ہے کوئی مظلوم انصاف یا مدد کیلئے آیا تو ’’ملا کی دوڑ مسیت تک‘‘کی روشنی میں رانا ثنااللہ کے سپرد کر دیا ۔کوئی ایک بھی ایسا یاد نہیں جس کی دادرسی نہ ہوئی ہو ۔یہ ہے وہ رانا ثنااللہ جس پر ہیروئن ڈالی گئی تو دکھ، غصہ ، مایوسی اور احتجاج میرے اعصاب پر طاری ہو گئے ۔ ٹی وی چینلز سے لیکر کالموں تک میری دلیل بہت سادہ تھی۔
میں جانتا تھا کہ شیر علی، عابد شیر علی فیملی کون ہے ؟ کیا ہے؟ اور ان کے اثرو رسوخ کا عالم کیا ہے ۔میں نے تکرار سے یہ بات کی کہ رانا ثنااللہ کی سب سے بڑی حریف فیملی نے بھی رانا ثنااللہ پر قتل جیسے سنگین ترین الزام تو لگائے اور سر عام لگائے لیکن منشیات جیسا مکروہ الزام تو انہوں نے بھی نہیں لگایا جبکہ منشیات جیسے دھندے تو چھپ ہی نہیں سکتے ۔
ایسی کسی بات کی معمولی سی افواہ بھی ہوتی تو بڑبولا عابد شیر علی رائی کا پہاڑ بناتے ہوئے آسمان سر پر اٹھا لیتا۔رانا ثنااللہ کی گرفتاری پر رنج وملال میں غرق میں نے کئی بار سوچا کہ یہاں تو ’’تبدیلی‘‘ کی ’’ت‘‘ بھی نہیں آئی کیونکہ کل تک جو کچھ استاد دامن اور حبیب جالب جیسے درویشوں کے ساتھ ہوتا رہا، وہی کچھ آج رانا ثنااللہ کے ساتھ ہو رہا ہے۔
رانا اپنی قسم کا تیزدھار درویش ہے جسے جیل میں بیٹھے ہوئے بھی اس بات کی فکر تھی کہ میرے کالموں میں موت کا ذکر کیوں بڑھتا جا رہا ہے اور مجھے اپنا خیال رکھنا چاہئے۔
رانا کا اصلی پرابلم یہ کہ وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ’’راجپوت کی جب تلوار اٹھتی ہےتو دو میں سے ایک کاسر گرتا ہے‘‘۔اس کی دوستی بھی خالص، اس کی دشمنی بھی خالص اور میرے نزدیک پاکیزہ وہ ہے جو منافقت سے پاک ہو۔قارئین !یہ ساری باتیں رانا کے ایک تازہ ترین نجی ٹی وی انٹرویو میں کی گئی اس بات سے یاد آئیں کہ’’مجھ پر چرس نہیں ہیروئن ڈالی گئی۔
شکر ہے کہ بولنے والی نہیں خاموش ہیروئن ڈالی گئی کیونکہ اگر بولنے والی ہیروئن ہوتی تو پتا نہیں اس سے کیا کیا کہلوادیتے‘‘میں رانا ثنااللہ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر بولنے والی ہیروئن بھی ڈال دی جاتی تو مرتی مر جاتی لیکن اتنا ضرور کہہ جاتی کہ بندہ سو فیصد جینوئن اور جی دار ہے جسے منافقت نام کی کوئی شے کبھی چھوکر بھی نہیں گزری۔یہ تھڑدلوں، موقع پرستوں، سطحی رشتوں، بدلتے چہروں، شفٹ ہوتے معیاروں، کپڑوں سے زیادہ تبدیل ہونے والے بیانوں کابنجر زمانہ ہے جس میں وہ لوگ نایاب ہو چکے جو دوستیاں اور دشمنیاں نبھانا جانتے ہیں کہ جو تعلق نبھا سکتا ہے وہ کچھ بھی نبھانے کا حوصلہ اور ظرف رکھتا ہے ۔جس میں وفا نہیں، اس میں حیانہیں اور جس میں حیا نہیں اس میں کچھ بھی نہیں ۔
وہ 12اکتوبر کے بعد بھی پورے قد کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہے۔ROOSEVELTنے کہا تھا۔”IT IS BETTER TO BE FAITH FUL THAN FAMOUS”اور غالب کہتے ہیں ۔’’وفاداری بشرط استواری اصل ایماں ہے‘‘ایسا تو دشمن بھی ہو تو اس کی عزت کرنی چاہئے لیکن اس کے لئے بھی اک خاص قسم کی تربیت چاہئے۔
اور آخری بات یہ کہ جہاں ہیرو ہوگا وہاں ہیروئن تو ہوگی،چاہے گونگی ہو یا بولنے والی!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفراغت ہی فراغت!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article وہ میرے نانا ہیں !۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.