Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»’’ہمیں‘‘ یاد ہو کہ نہ یاد ہو (چوتھی قسط)۔۔حسن نثار
حسن نثار

’’ہمیں‘‘ یاد ہو کہ نہ یاد ہو (چوتھی قسط)۔۔حسن نثار

ایڈیٹرستمبر 8, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

1260ء۔ مملوک سلطان بیبر س ایل خانی منگولوں کو شکست دیتا ہے اور شامی ساحلوں پر بہت سے قلعے برباد کر دیتا ہے۔1273ء۔ جلال الدین رومی وفات پاتے ہیں۔1288ء۔ عثمان غازی بازنطینی سرحد پر اناطولیہ میں عثمانی سلطنت کی بنیاد رکھتا ہے۔1326-59ء۔ عثمان کا بیٹا ارخان برصہ کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد عثمانی ریاست مستحکم کرتا ہے۔1334-53ء۔ غرناطہ کا بادشاہ یوسف الحمرا کی بنیاد رکھتا ہے جس کی تکمیل بیٹے کے ہاتھوں ہوتی ہے۔ 1369-1405ء۔امیر تیمور عثمانی سلطان بایزید یلدرم کو شکست دیتا ہے اور دوسری طرف دہلی بھی فتح کر لیتا ہے تاہم اس کی وفات کے بعد اس کی عظیم سلطنت بکھر جاتی ہے۔1389ء۔ عثمانی سنبھل کر کوسوو کے میدان میں سربوں کو شکست دے کر بلقان فتح کر لیتے ہیں جس کے بعد اقتدار کو اناطولیہ تک وسعت دیتے ہیں۔ 1406ء۔ ابن خلدون دنیا سے رخصت ہوتے ہیں۔ 1421-51ء۔سلطان مراد اول ہنگری اور مغرب کے خلاف کامیاب یلغار کرتا ہے۔ 1453ء۔سلطان محمد (دوم) الفاتح ناقابل شکست قسطنطنیہ فتح کر لیتا ہے اور اسے عثمانی سلطنت کا دارالخلافہ قرار دیتا ہے، جسے آج ہم استنبول کہتے ہیں۔1492ء۔غرناطہ پر کیتھولک بادشاہ فرڈیننڈ اور ازابیلا فتح حاصل کرتے
ہیں۔ 1502-24ء۔صفوی صوفی سلسلہ کا سربراہ اسماعیل ایران فتح کر کے صفوی بادشاہت کی بنیاد رکھتا ہے۔ شیعت ایران کا سرکاری مذہب قرار پاتی ہے اور سنی عقائد کو دبانے کی کوششوں کے نتیجہ میں عثمانی سلطنت میں شیعوں کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں۔1510ء۔اسماعیل سنی ازبکوں کو خراسان سے نکال دیتا ہے۔ 1513ء۔پرتگیز تاجر جنوبی چین پہنچتے ہیں۔ 1514ء۔سلطان سلیم اول شاہ اسماعیل صفوی کو شکست دیتا ہے جس سے عثمانی علاقہ میں مغرب کی جانب صفویوں کی یلغار رک جاتی ہے۔ 1517ء۔عثمانی ،مملوکوں کو شکست دے کر مصر اور شام پر فتح حاصل کرتے ہیں۔ 1520-66ء۔ سلمان القانونی جسے اہل مغرب سلمان عالیشان کہتے ہیں عثمانی سلطنت کو مزید وسعت دیتا ہے اورعظیم ادارے قائم کرتا ہے۔ 1522ء۔عثمانی رہوڈز فتح کر لیتے ہیں۔ 1524-74ء۔ طہماسپ اول ایران کا دوسرا صفوی بادشاہ وہاں شیعی غلبہ کو مستحکم کرتا ہے اور اس کا دربار علوم و فنون خصوصاً مصوری کا مرکز بنتا ہے۔1526ء۔شاعر، ادیب اور جنگجو ظہیر الدین بابر ہندوستان میں مغلیہ خاندان کی بنیاد رکھتا ہے۔ 1529ء۔عثمانی ویانا کا محاصرہ کرتے ہیں۔ 1542ء۔پرتگیز پہلی یورپی تجارتی سلطنت قائم کرتے ہیں۔1543ء۔عثمانی ہنگری پر قبضہ کر لیتے ہیں۔1560-1605ء۔ جلال الدین اکبر مغل ہندوستان کا بادشاہ بنتا ہے اور مغل سلطنت عروج کو پہنچ جاتی ہے۔ اکبر جنوبی ہندوستان کے علاقے بھی فتح کر لیتا ہے۔1570ء۔عثمانی قبرص فتح کر لیتے ہیں۔ 1578ء۔عثمانیوں کا عظیم معمار سنان پاشا انتقال کر جاتا ہے۔ 1580ء۔ پرتگیزی ہندستان میں کمزور پڑنے لگتے ہیں۔ 1588-1629ء۔ شاہ عباس اول اصفہان میں ایک عظیم الشان دربار تشکیل دیتے ہوئے صفوی سلطنت پر حکومت کرتا ہے۔ وہ عثمانیوں کو آذربائجان اور عراق سے اکھاڑ دیتا ہے۔ 1590ء۔ڈچ ہندوستان میں تجارت شروع کرتے ہیں۔1601ء۔ڈچ پرتگیزی قلعوں پر قبضے کرنے لگتے ہیں۔
1625ء۔احمد سرہندیؒ کی وفات1627-58ء۔شاہجہان مغل سلطنت پر حکومت کرتا اور تاج محل تعمیر کرواتا ہے۔ 1656ء۔عثمانی وزراء عثمانی سلطنت کے زوال کو روک دیتے ہیں۔1658-1707ء۔ آخری بڑا مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر حکمرانی کرتا ہے۔1669ء۔عثمانی کریٹ کو وینس سے حاصل کر لیتے ہیں۔1681ء۔عثمانی روس کو کیف دے دیتے ہیں۔1683ء۔عثمانی ویانا کے دوسرے محاصرے میں ناکام رہتے ہیں۔ 1699ء۔ عثمانیوں کی پہلی بڑی پسپائی کہ ایک معاہدہ کے تحت انہیں ہنگری کو آسٹریا کے حوالے کرنا پڑتا ہے۔1707-12ء۔مغل سلطنت اپنے جنوبی اور مشرقی حصے کھو بیٹھتی ہے۔ 1715ء۔آسٹریائی اور پروشیائی بادشاہتیں وجود میں آتی ہیں۔ 1718-30ء۔عثمانی سلطنت کا سلطان احمد سوئم سلطنت کو بجا طور پر مغربیت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پہلی مرتبہ اصلاح کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر ینی چریوں کی بغاوت کے باعث یہ اصلاحات ناکام رہتی ہیں۔ 1722ء۔افغان باغی اصفہان پر حملہ کر کے اشرافیہ کا قتل عام کرتے ہیں۔1726ء۔نادرشاہ عارضی طور پر ایرانی شیعہ سلطنت کی عسکری قوت بحال کرتا ہے۔1739ء۔نادر شاہ دہلی فتح کرتا ہے اور ہندوستان میں موثر مغل حکمرانی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیتا ہے۔(جاری)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوہ کب آئے گا؟۔۔سہیل وڑائچ
Next Article آبادی کا دھماکہ۔۔امر جلیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.