Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»آبادی کا دھماکہ۔۔امر جلیل
امر جلیل

آبادی کا دھماکہ۔۔امر جلیل

ایڈیٹرستمبر 8, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی کے تمام مسائل کی ماں، یعنی Mother of all the Problems ہے،آبادی میں دھماکہ خیزاضافہ Population Explosion ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے آپ سرکار کراچی کی آبادی کم کریں۔ اگر آپ سرکار کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں، تو پھر سب سے پہلے آپ کو ہر قیمت پر، ہر صورت میں تباہ کن تیزی سے بڑھتی ہوئی کراچی کی آبادی کو روکنا ہو گا۔ اس کے بغیر آپ کراچی کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔ نئے روڈ راستے بنوانے اور ٹوٹے پھوٹے راستوں کی مرمت کرانے سے کچھ نہیں ہو گا۔ آپ ایک ہزار فلائی اوور بنوا لیں، کچھ نہیں ہو گا۔ آپ ایک لاکھ کالی پیلی نیلی بسیں چلائیں اس سے بھی کچھ نہیں ہو گا، انگریز کے دور کے نالے صاف کروانے اور نالوں کا جال بچھانے سے کراچی کا کوئی مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل نہیں ہو گا۔ ڈھائی لاکھ آبادی والا شہر ڈھائی کروڑ کی آبادی کا شہر بن چکا ہے۔ جس دھماکہ خیز تیزی سے کراچی کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کراچی کی آبادی تین کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ آپ جب تک کراچی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو جنگی اور ہنگامی بنیادوں پر نہیں روکیں گے، کراچی آپ سرکار کے کنٹرول میں نہیں آئے گا۔
ہمارے ہاں اعداد و شمار بتانے والوں کا حال خستہ ہے۔ آپ اعداد و شمار کے بارے میں یقین سے کسی کو کچھ نہیں بتا سکتے۔ اعداد و شمار کا انحصار اندازوں پرہونے لگا ہے۔ کوئی ادارہ وثوق سے بتا نہیں سکتا کہ قدرتی طور پر کراچی کی آبادی میں کس حساب سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یعنی کراچی میں روزانہ کتنے بچے پیدا ہوتےہیں۔ کراچی اس قدر پھیل چکا ہے کہ کوئی یقین سے بتا نہیں سکتا کہ کتنی شرح فی صد سے قدرتی طور پر کراچی کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مگر طرح طرح کے طریقوں سے کراچی کی بڑھنے والی آبادی کے بارے میں کئی لوگ آپ کو اعداد و شمار بتانے بیٹھ جائیں گے۔
ایک اندازے کے مطابق مختلف ذرائع سے کراچی میں آنےوالوں کی روزانہ تعداد ڈیڑھ سے دو ہزار ہے۔ مطلب یہ کہ مختلف طریقوں سے کراچی کی آبادی میں روزانہ ڈیڑھ سے دو ہزار نفوس کا اضافہ ہو رہا ہے۔آبادی میں بے ہنگم ، بے قابو اضافے کی تصدیق شدہ مثال میں آپ کے آگے رکھنا چاہتا ہوں۔ انگریزوں نےکراچی کو چار ٹاؤنز میں تقسیم کیا تھا۔ وہ ٹاؤن اب تک ہیں۔ ایک ٹاؤن کا نام ہے فریئر ٹاؤن اس ٹاؤن میں فریئر ہال اورکنٹونمنٹ ، اور کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔ فریئر ٹاؤن میں زیادہ تر انگریزوں کی کوٹھیاں ہوتی تھیں۔ فریئر ٹاؤن کی ایک اسٹریٹ کا نام ہے للی Lilly اسٹریٹ۔ للی اسٹریٹ میں انگریزوں کی چھ کوٹھیاں تھیں۔ اب ایک ایک کوٹھی کی جگہ ستر اسی فلیٹوں والی چھ فلک بوس عمارتیں کھڑی ہیں۔ جس گلی میں چھ فیملیز رہتی تھیں۔ اس گلی میں اب چھ سو فیملیز رہتی ہیں۔ گلی کی سڑک وہی ہے جو کہ چھ فیملیز کیلئے مناسب تھی۔ چھ گھروں کا ڈرینیج سسٹم اب چھ سو گھر استعمال کررہے ہیں چھ گھروں کیلئے نہانے دھونے اور پکانے کا پانی اب چھ سو فلیٹس میں رہنےوالی فیملیز استعمال کر رہی ہیں۔ چھ کوٹھیوں والی للی اسٹریٹ میں چھ سو فیملیز کیلئے نیا ڈرینج سسٹم نہیں لگ سکتا۔ آئے دن گلی گندے اور غلیظ پانی میں ڈوبی رہتی ہے۔ کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگے رہتےہیں ۔ میں للی اسٹریٹ میں چھ کوٹھیوں کی جگہ بنی ہوئی فلک بوس عمارتوں کے ایک فلیٹ میں رہتا ہوں۔
کراچی کے اسکول اورکالجوں کے اپنے پلے گراؤنڈ یعنی کھیل کے میدان ہوتے تھے۔ جب آبادی بے قابو ہو جاتی ہے ، تب شہر کے چپے چپے پر چھوٹے بڑے، ٹیڑھے میڑے گھر بننا شروع ہو جاتے ہیں کراچی کے اسکول اورکالجوں کے تمام کھیل کے میدانوں پر قبضہ ہو چکا ہے۔ ہندو جیم خانہ کے عالیشان کرکٹ گراؤنڈ پرکراچی پولیس کے بدنما فلیٹ بنے ہوئے ہیں۔ ایک طرف ڈی آئی جی کا دفتر اور دوسری طرف خواتین پولیس اسٹیشن کا دفتر ہندو جیم خانہ کے کرکٹ گراؤنڈ پر بنے ہوئے ہیں۔ اور یہ قبضہ عین گورنر ہاؤس کے سامنے ہے۔
گورنر عمران اسماعیل اگر چاہیں تو گورنر ہاؤس کی چھت پر چڑھ کر پولیس کے ہاتھوں متروکہ جائیداد پر قبضے کا منظر دیکھ سکتے ہیں۔ سرکارنے اگر اب بھی ریکارڈ توڑ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کا سد باب نہیں کیا، تو پھر آپ قدرت کی کارروائی کو روک نہیں سکتے۔ یہ میں نہیں کہہ رہا۔ یہ تھیوری مالتھس کی ہے۔ آپ کو یہ سن کر تشویش بلکہ ڈر نہیں لگتا کہ جس جگہ ایک فیملی آباد تھی، عین اسی جگہ دس پندرہ منازل والی عمارتیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور ایک ایک عمارت میں ایک سو فلیٹ ہوتے ہیں۔ جب تک آپ حیرت زدہ نہیں ہونگے۔ آپ کراچی کے مسائل کا حل تلاش نہیں کر سکیں گے۔ کراچی کی آبادی کچھ اس طرح کی ہیجانی کیفیت میں بڑھ رہی کہ جہاں ایک گھر تھا، وہاں ایک سوگھر بن چکے ہیں۔ جہاں ایک ہزار گھر تھے وہاں سو ہزار مکان بن چکے ہیں۔ جہاں ایک لاکھ گھر تھے، یعنی فیملیز تھیں وہاں ایک سو لاکھ یعنی ایک کروڑ فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ فقیر کی بات سمجھ رہے ہیں نا سرکار آپ؟
کراچی کا کینسر دھماکہ خیز آبادی Population Explosion ہے۔ اسے مزید بڑھنے سے روکیے۔ پاکستان کے قوانین میں ایسا کوئی قانون تو ہو گا جس کے اطلاق سے آپ ایک شہر کو آبادی کے بوجھ تلے دھنس جانےکے المیہ سے بچا سکیں؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’ہمیں‘‘ یاد ہو کہ نہ یاد ہو (چوتھی قسط)۔۔حسن نثار
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ :ستاروں کی چال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026

گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

جون 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.