Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر دھاندلی کی منصوبہ بندی کا الزام لگا دیا
اہم خبریں

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر دھاندلی کی منصوبہ بندی کا الزام لگا دیا

ایڈیٹرجولائی 12, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بھکر : سابق وزیراعظم عمران خان نے بھکر میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی۔پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور عمران خان خود اس کی قیادت کر رہے ہیں۔
بھکر کے علاقے دریا خان میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ثنا اللہ مستی خیل کو لوٹا کرنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن یہ نہیں ہوئے، یہ لوٹے بنتے کیوں ہیں اس کی وجہ ہے، لوٹا تب بنتا جب اس کا کوئی قبلہ نہیں ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ جب ملک میں لوٹوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو وہ ملک کو تباہ کر دیتی ہے، آپ سب نے میرے ساتھ مل کر ان لوٹوں اور چوروں کو شکست دینی ہے، یہ الیکشن نہیں یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہو رہی ہے، یہ جہاد امریکا کی سازش کے تحت مسلط چوروں کے خلاف ہے ، یہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، 26 سال سے ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکا کو کہتا ہوں امن میں آپ کے ساتھ ہیں جنگ میں نہیں، امریکا سمیت کسی کی غلامی نہیں کریں گے۔‘انہوں نے الزام عائد کیا کہ لوگوں کو ٹیلی فون آتے ہیں کہ ہم تمہیں یہ کردیں گے جیل میں ڈال دیں گے، ان کی کوشش ہے کہ ہم ان چوروں کو تسلیم کرلیں لیکن ہم کبھی ان کو تسلیم نہیں کریں گے، میرے خلاف 15 ایف آئی آرز کاٹی گئیں، کان کھول کر سن لو جان بھی قربان ہو ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، کسی کا اگر خیال ہے کہ ہم امریکا کی غلامی کریں گے تو کسی غلطی فہمی میں نہ رہو۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ایک غلام کو وزیراعظم بنایا گیا، شریف اور زرداری خاندان 32 سال سے حکومت کر رہے ہیں، یہ خاندان اب کہہ رہے ہیں کہ ہمارا ملک غریب ہے، ہمارے حکمران خود تو بے شرم ہیں قوم کو بھی شرمندہ کر دیتے ہیں، وزیر اعظم کہتا ہے ہم مجبور ہیں اس لیے ہمیں امریکا کی غلامی کرنی ہے، ان چوروں کو تسلیم کرلیا تو پھر ساری زندگی امریکا کی غلامی کرنا پڑے گی۔
عمران خان نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں پتہ چلا لندن کے مہنگے علاقے میں 4 ارب روپے کی جائیداد مریم کے نام نکلی، مریم بی بی کا بھائی کہتا ہے کہ لندن میں بڑے بڑے محلات ہمارے ہیں
چیئرمین تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ 17 جولائی کو ان چوروں کو شکست دےکر اپنی حالت بدلنی ہے، یہ جو مرضی کرلیں کسی حلقے میں ضمنی انتخاب نہیں جیت سکتے، یہ الیکشن نہیں جیت سکتے ان کا ایک ہی پروگرام بنا ہوا ہے دھاندلی کا، نوازشریف جب کرکٹ کھیلتا تھا وہاں بھی اپنے امپائرز کھڑے کرتا تھا، یہ چور دھاندلی کیلئے اترے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کو ساتھ ملایا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر بتائے کتنی بار حمزہ شہباز اور مریم نواز سے ملاقات کی؟ مسٹر ایکس کو حکم ملا ہے کہ ہر صورت ان چوروں کو جتانا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ’مسٹر ایکس‘ مجھے خبر ملی ہے کہ تم نے ’مسٹر وائے‘ کو ملتان دھاندلی کیلئے پہنچادیا ہے، مسٹر ایکس اور وائے کو چیلنج ہے دونوں کو پھینٹا لگے گا الیکشن ہم جیتیں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران جلسہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیمیں درانی کی نعش پنکھے سے لٹکی تھی ۔ موت کا 36 گھنٹے بعد علم ہوا : میمونہ سعید کی خصوصی رپورٹ نئی تفصیلات کے ساتھ
Next Article یاسر پیر زادہ کاکالم:پاکستان واپس آنے والی بد قسمت لڑکیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

اکتوبر 2, 2022

مجھے پتا تھا یہ الیکشن سے بھاگ جائیں گے : عمران خان

ستمبر 8, 2022

پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے: عمران

ستمبر 7, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.