راولپنڈی پولیس نے نو مئی کو جی ایچ کیو کا گیٹ اور شیشے توڑنے اور حمزہ کیمپ میں آرمی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت پہلے سے درج دو مختلف مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نامزد کر دیا ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ کینٹ کے مرکزی دروازے پر نو مئی کو ہونے والے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کر دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا ہے۔مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے ملزمان کو کینٹ پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔ پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمہ میں گرفتار 10 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے پولیس نے آرمی کے حوالے کیا تھا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)
فیس بک کمینٹ

