Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے : سازشیو ں کے خلاف ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے ۔۔ عمران خان
اہم خبریں

میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے : سازشیو ں کے خلاف ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے ۔۔ عمران خان

ایڈیٹرمئی 14, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیالکوٹ : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے۔سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کا مجھے پہلے پتہ تھا، چند دن پہلے پورا علم ہوگیا ہے، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے اور ایک محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے، ویڈیو میں پچھلی گرمیوں سے اب تک سازش میں ملوث کرپٹ ٹولےکے ایک ایک شخص کا نام بتایا ہے،، اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو قوم کے سامنے آئےگی تاکہ سارے پاکستانیوں کو پتہ چلےکہ کون کون ملوث تھا-
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کے نام لیے ہیں کون کون میری حکومت گرانے میں ملوث تھے اور کون آگے یہ سب کرنے جارہے ہیں، لیاقت علی خان کے زمانے سے اب تک کوئی طاقتور مجرم نہیں پکڑا گیا، میں چاہتا ہوں کہ قوم کے سامنے سب کی شکلیں آئیں کہ کون کون سازش میں ملوث تھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال کوشش کی کہ جو تیس سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے ان کو سزا ہو، طاقت ور عہدے پر بیٹھے تھے، جنھوں نے انصاف کرنا تھا وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے، اگر آپ ان چوروں کے خلاف نہیں نکلیں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سپر پاور کے سامنے نہیں جھکتے، ہم نے ان کے جلسے روکنے کی ایک دفعہ بھی کوشش نہیں کی، انھوں نے سازش کے تحت بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روکا، نواز شریف تم نے زندگی میں ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا، نہ کاروبارایمانداری سے کیانہ کبھی ایمانداری سے الیکشن لڑا، نواز شریف نےکبھی بھی سچ نہیں بولا، لندن میں بیٹھ کر ہرقسم کی سازش کی، وہ سازش یہ ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جتنے بڑے بزدل تم ہو اتنی بزدل تمہاری پارٹی ہے، تمہارے ساتھ ملک کی بڑی بیماری زرداری اور ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والا بھی تھا، نوازشریف جب کرکٹ کھیلتا تھا تو اپنے امپائر کھڑے کرکے کھیلتا تھا، نوازشریف نے آج تک سچ نہیں بولا،مشرف دور میں دم دبا کر باہر بھاگا، اس بار کہا کہ میں بہت بیمار ہوں مرنے والا ہوں مجھے باہر بھیج دو، خواجہ وینٹی لیٹر کہتا ہے ہمارا ملک وینٹی لیٹر پر ہے، اس ملک کو وینٹی لیٹر پر کس نے ڈالا؟ ان دو خاندانوں نے ملک کو لوٹ لوٹ کر مقروض کردیا۔
انہوں نےکہا کہ میں عدلیہ سے بڑی عاجزی کے ساتھ سوال پوچھتا ہوں، بڑا اچھا کیا آپ نے اتوار کو سوموٹو ایکشن لیا، آپ کو بڑا خطرہ محسوس ہوا عمران سے، عدالتیں کھولیں، چلو ٹھیک ہے، بہت بڑا خطرناک ہوں کہ 12بجے عدالت کھول دی، شہبازشریف، حمزہ اور سلمان شہباز پر 24 ارب روپے کےکیسز ہیں، ایف آئی اے کیسز بناتی ہے اور اقتدار میں آکر آپ کیس بنانے والے کو فارغ کردیتے ہیں، ڈاکٹر رضوان نے مقصود چپراسی اور نوکروں کے اکاؤنٹس سے 16 ارب روپے پکڑے ، حمزہ شہباز نے ڈاکٹر رضوان کو دھمکیاں دیں، ڈاکٹر رضوان شدید دباؤ میں تھا، ہارٹ اٹیک ہوا اور مرگیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سوال ہےکہ جو ان کیسز کی تحقیقات کرتے ہیں ان پر کس قسم کا دباؤ ہے ، ملک کے ادارے کیسے طاقتور مجرموں کے سامنے کھڑے ہوں گے، سازش کے تحت ان مجرموں کو مسلط کردیا اب کون ان اداروں کی حفاظت کرےگا، عدلیہ سے پوچھتا ہوں آپ کے سامنے ملک کے اداروں کی تباہی ہورہی ہے، جیلوں میں چھوٹے چور بھرے ہوئے ہیں ان کا قصور یہ ہے کہ چھوٹے چور ہیں، کیا یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ چوری کرنی ہے تو بڑی چوری کریں ۔
بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول یاد رکھنا اُن کی ایجنسیوں کو پتا ہے کہ تمہارے کہاں کہاں اکاؤنٹس میں پیسے ہیں، بلاول تم ان کے سامنے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرو گے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران جلسہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل :عثمان ڈار سمیت تمام گرفتار کارکن رہا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاکستان میں حکمرانی کا نیا ماڈل= عمران خان + فوج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

اکتوبر 2, 2022

مجھے پتا تھا یہ الیکشن سے بھاگ جائیں گے : عمران خان

ستمبر 8, 2022

پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے: عمران

ستمبر 7, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.