Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»توشہ خانہ کیس: عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے لانے کی ہدایت
اہم خبریں

توشہ خانہ کیس: عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے لانے کی ہدایت

ایڈیٹراپریل 20, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tosha khana list
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات عام کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی معلومات پبلک کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ تحفہ آفس کا ہوتا ہے، گھر لے جانے کے لیے نہیں، لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں لیکن وزیر اعظم آفس وہیں رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک حد تک پیسے دے کر تحفہ رکھ لینا کوئی بات نہیں، لیکن پالیسی بنائیں کہ جو بھی تحفہ آئے گا وہ خزانے میں جمع ہوگا۔
انہوں نے اس سلسلے میں حوالہ دیا کہ پاکستان نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو تحفے میں کرسی دی جو انہوں نے میوزیم میں رکھی ہوئی ہے۔دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ تحائف صرف ملتے ہی نہیں، بیرون ملک لوگوں کو دیے بھی جاتے ہیں، بیرون ملک جو تحائف جاتے ہیں وہ قومی خزانے سے خریدے جاتے ہیں لہٰذا باہر سے آئے سب تحائف بھی نمائش کے لیے رکھے جانے چاہئیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے تازہ ہدایات کے لیے وقت کی استدعا کی تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ ہدایات لیں لیکن تب تک انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل کریں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ انفارمیشن کمیشن نے کہا ہے کہ تحائف کی معلومات شہری کو دیں، تو آپ دے دیں اور اگر کوئی بیرون ملک سے ملے تحائف گھر لے گیا ہے تو واپس لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سال کے تحائف کو بے شک اسی طرح دیکھ لیں، اگر کوئی آئینی تشریح کرنی ہے تو ہم کر دیں گے، پاکستان انفارمیشن کمیشن کے آرڈر پر حکم امتناع نہیں، کابینہ ڈویژن معلومات فراہم کرنے کا پابند ہے۔عدالت نے تحائف کی معلومات فراہم کرنے کے انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات لینے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دے دی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس 7 ماہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔گزشتہ سال ہائی کورٹ نے اگست 2018 وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کو پیش کیے گئے تحائف کی تفصیلات ظاہر کرنے میں پچھلی پی ٹی آئی حکومت کی ہچکچاہٹ پر سوال اٹھایا تھا۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اس سے قبل توشہ خانہ کے مبینہ غلط استعمال پر ایک درخواست گزار کی درخواست کو قبول کیا تھا اور کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ عمران خان کو غیر ملکی سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور دیگر غیر ملکی معززین سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔تاہم کابینہ ڈویژن نے معلومات فراہم کرنے کے بجائے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

توشہ خانہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ : حنا ربانی کی تصویر ۔ بےغیرت جیالے، یوتھیے اور پٹواری
Next Article پاکستان کے خلاف ” سازش“ کرنے والے امریکہ کی نمائندہ سے عمران خان اور صدر علوی کی ملاقات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکام

دسمبر 12, 2024

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

دسمبر 5, 2024

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

نومبر 14, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.