Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ہاتھوں کی زنجیر اب کھل گئی ہے، آصف زرداری بندوق کے نشانے پر وزیر اعظم عمران
اہم خبریں

ہاتھوں کی زنجیر اب کھل گئی ہے، آصف زرداری بندوق کے نشانے پر وزیر اعظم عمران

ایڈیٹرمارچ 9, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ہاتھوں میں جو رنجیر بندھی ہوئی تھیں وہ اب کھل جائیں گی اور میرا پہلا ہدف آصف علی زرداری ہوں گے جو کافی عرصے سے میری بندوق کے نشانے پر ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ علی زیدی اور ان کی ٹیم کے دورے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ میں ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، علی زیدی اور شاہ محمود قریشی کے بعد اب میں سندھ کا دورہ کروں گا۔وزیر اعظم نے جلسے کے شرکا کو کے سی آر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر مکمل ہونے والا ہے اور کراچی کے شہریوں کو گرین لائن مبارک باد بھی کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا پیکج آہستہ آہستہ سب کے سامنے آتا جائےگا، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا کام کراچی کے لیے کسی نے نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا سب زیادہ ٹیکس ہماری حکومت میں ادا کیا، اور اس کی وجہ سے ہمیں توفیق ملی کہ ہم اپنی عوام پر بوجھ کم کریں، اسی لیے ہم نے پیٹرول اور ڈیزل پر 10 روپے کم کیے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ جب دنیا میں ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، تو ہم نے دونوں کی قیمت کم کی، پاکستان میں ڈیزل سب سے زیادہ سستا ہے جبکہ دبئی میں ان کی زمین سے تیل نکلتا ہے لیکن وہاں بھی پیٹرول مہنگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا ملک صحیح سمت پر گامزن ہے، پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ ٹیکس کلیکشن سب سے زیادہ ترسیلات ہماری حکومت میں پہلی بار ہوا۔عمران خان نے کہا کہ ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنے لگ گیا ہے کہ یہ حکومت ہر مشکل سے نکلتی جارہی ہے، پہلے بینک کرپٹ حکومت سے ملک کو بچایا، پھر اللہ نے ہمیں کورونا وائرس سے نکالا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے سبب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا اس سے اللہ نے ہمیں بچایا اور اب یوکرین کی وجہ سے گندم اور تیل کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن اللہ کا کرم ہے کہ میں نے اپنی قوم کو ان ساری چیزوں سے بچایا۔کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں درج کروادی ہے اور میں اپنی ٹیم کو کہہ رہا تھا کہ انہوں نے وہ کام کیا ہے جو میں چاہتا تھا کہ وہ اپوزیشن کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 25 سال سے ان چوروں کے خلاف جہاد کر رہا ہوں، یہ سیاست نہیں جہاد ہے کیونکہ میں اپنے ملک کے لیے چورں کے خلاف لڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے میری دعا سن لی اور میں یہ ہی دعا کر رہا تھا کہ کسی نہ کسی طرح تحریک عدم اعتماد درج کروادی جائے۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اپوزیش صرف ادھر نہیں پھنسے گی بلکہ کپتان نے آگے کی تیاری بھی کی ہوئی ہے، جب ہم اس تحریک کے خلاف جیتیں گے تو میں رکوں گا نہیں میں ان کے پیچھے جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ اب تک بندے ہوئے تھے، ہم دنیا کے مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے، تو میرے ہاتھوں میں جو رنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ میرا پہلا ہدف آصف علی زرداری ہوگا جو کافی عرصے سے میری بندوق کے نشانے پر ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے، یہ ظالم آدمی پولیس اور غنڈوں کو استعمال کرتا ہے، ہر چیز پر کمیشن کھاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پیسوں کے ٹوکریں لے کر پھرتے ہیں مجھے ایک ایم این اے نے بتایا کہ آصف زرداری نے انہیں 20 کروڑ روپے کی پیش کش کی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زرداری تمہیں نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔
شہباز شریف کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف مقصود چپڑاسی والا ہے، جوتے پالش کرنے والا ’شوباز‘ وہ بھی آصف زرداری کے ساتھ مل گیا ہے کیونکہ ان کو یقین ہوگیا ہے کہ ان کا وقت آگیا ہے، اگلے تین مہینے بعد تم بھی جیل میں جاؤ گے، اور تمہارے بیٹے اور داماد سے پیسے واپس لے کر ہم مزید بجلی سستی کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ ان کے ساتھ ’ڈیزل‘ بھی مل گیا ہے، یہ چور جو 30 سال سے اس ملک کا خون چوستے رہے ہیں اب اکٹھے ہوگئے ہیں کہ ملک کو عمران خان سے بچانا ہے۔انہوں نے فضل الرحمٰن کے حوالے سے کہا کہ انہیں مولانا کہنا گناہ ہے، جب نیب نے انہیں بلایا تو انہوں نے نیب کو ڈرا دیا کہ میں 2 ہزار لوگ لے کر آؤں گا، ان کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، جب تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی تو میں ایک لاکھ لوگ نیب لے کر آؤں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنی ساری قوم کو بتاؤں گا کہ یہ چوروں کا ٹولہ ہے اس کے خلاف جنگ اکیلے عمران خان کی نہیں ہے بلکہ ہر بچے بچے کی ہے، ہم سب نے انہیں وہاں پہنچانا ہے جہاں انہیں بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک بڑے عظیم خواب کا نام ہے،اللہ کے سوا ہم کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکتے، اور یہ ڈاکو ہر بیرون طاقت کے سامنے جھکتے رہے ہیں، پاکستان پر پچھلے 10 سال میں 400 ڈرون حملے ہوئے، جب زرداری اور نواز شریف اقتدار میں تھے۔عمران خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو تمام ممالک سے دوستی کرنی چاہیے، لیکن میں کسی کو اپنے ملک کے مفادات کے خلاف جانے کی اجازت نہیں دوں گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

وزیر اعظم عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : تحریک عدم اعتماد ، دو کشتیوں کے سوار اور بزدار
Next Article حامد میر کا کالم : جبری پابندی کے نو ماہ کی کہانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات سیخ پا، عوام سے احتجاج کی اپیل

مئی 9, 2023

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 10 مئی کو طلب

مئی 5, 2023

جاوید چوہدری کا کالم : ساڑھے دس بجے کیا ہوا تھا ؟

اپریل 12, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.