Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»سیالکوٹ»اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض چار ماہ تک لاپتہ رہنے کے بعد ’بازیاب‘
سیالکوٹ

اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض چار ماہ تک لاپتہ رہنے کے بعد ’بازیاب‘

ایڈیٹرستمبر 25, 202317 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran riaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تقریباً چار ماہ تک لاپتہ رہنے کے بعد اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض خان، سیالکوٹ پولیس کے مطابق، بازیاب ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔
عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے تاہم یہ معمہ اب تک حل نہیں ہو سکا کہ اتنا عرصہ عمران ریاض نے کہاں اور کن حالات میں گزارا۔
پولیس کی جانب سے بھی ابھی تک زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ نو مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں جب ملک کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
اس دوران ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض کو بھی سیالکوٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
اسی روز عمران ریاض خان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے پولیس نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب حکام کے مطابق وہ مبینہ طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
حراست میں لیے جانے کے بعد ابتدا میں انھیں سیالکوٹ کے کینٹ پولیس سٹیشن میں رکھا گیا اور بعدازاں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
11 مئی کو عمران ریاض کو سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا لیکن پھر پولیس کے مطابق وہ جیل کے باہر سے لاپتہ ہو گئے۔
عمران ریاض خان ماضی میں مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرام کرتے رہے ہیں اور اپنے پروگرام کے مواد کے باعث وہ تحریک انصاف کے حلقوں میں کافی مقبول سمجھے جاتے تھے۔
عمران ریاض کے ’لاپتہ‘ ہونے کے بعد ان کے والد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اُن کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس کی آخری سماعت 20 ستمبر کو ہوئی تو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب کو 26 ستمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے اسے آخری موقع قرار دیا اور کہا کہ اگر عمران ریاض کو آئندہ پیشی تک بازیاب کرا کے پیش نہیں کیا جاتا تو عدالت خود کوئی فیصلہ کرے گی۔
عمران ریاض کی گرفتاری: 11 مئی کو کس وقت کیا ہوا؟
وہ کیا حالات تھے جن کے تحت عمران ریاض خان گرفتار ہوئے اور پولیس کے بیان کے مطابق ان کی رہائی بھی عمل میں آئی مگر جیل سے قدم نکالتے ہی وہ لاپتہ کیسے ہوئے۔ بی بی سی نے عمران ریاض کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے بات کر کے یہ سمجھنے کی کوشش کی تھی۔
سیالکوٹ جیل ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے گیٹ کے باہر ایک سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی کافی دیر سے کھڑی تھی۔ اس ڈبل کیبن کے پیچھے ایک سفید رنگ کی کار بھی تھی۔
کچھ ہی دیر میں ڈبل کیبن سے تین افراد باہر نکلے جن کے چہروں پر نقاب تھے۔ رات 11 بجکر پانچ منٹ پر ایک شخص جیل کے گیٹ سے باہر قدم رکھتا ہے اور اس کے فورا بعد گیٹ کی دوسری جانب یعنی جیل کے اندر کھڑا پولیس اہلکار جلدی سے جیل کا داخلی دروازہ بند کر دیتا ہے۔
سیاہ ڈبل کیبن کے پاس کھڑے تین افراد میں سے ایک نقاب پوش آگے بڑھتا ہے اور جیل سے باہر آنے والے شخص سے ہاتھ ملاتا ہے۔
وہ دوسرا ہاتھ اُن کے کندھے پر رکھتے ہوئے ویگو کی جانب چلنے کا اشارہ کرتا ہے۔ پھر یہ تمام افراد گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں اور سیاہ ویگو اور اس کے پیچھے کھڑی سفید کار نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو جاتی ہیں۔
جیل سے نکلنے والے شخص اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض خان تھے جبکہ ویگو اور کار میں کون بیٹھا تھا، یہ گتھی فی الحال الجھی ہوئی ہے۔
پنجاب پولیس اور وزارت داخلہ کے عدالت میں دیے گئے بیانات کے مطابق وہ اب تک ان افراد کو ٹریس کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
اوپر بیان کیا گیا منظر اس سی سی ٹی وی فوٹیج کا ہے جو لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی اور یہ تفصیل اس ویڈیو کو دیکھنے والے افراد نے بی بی سی کے ساتھ شیئر کی۔
عمران ریاض خان کے ان قریبی ساتھیوں نے بھی بی بی سی سے بات کی جو اس وقت اُن کے ہمراہ تھے جب انھیں سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ان کے اہلخانہ کے مطابق اُن کی گرفتاری سے ایک روز قبل پولیس نے اُن کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
ان کے ایک ساتھی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری کے وقت پولیس کے پاس گرفتاری کے وارنٹ موجود نہیں تھے، جس کی تصدیق بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے روبرو متعلقہ تھانے کے ایس ایچ نے بھی کی۔
ان کے مطابق ’انھیں تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس نے گرفتار کیا تھا تاہم گرفتاری کے بعد انھیں کینٹ پولیس سٹیشن لے جایا گیا۔‘
ان کے ایک اور قریبی ساتھی نے بتایا کہ عمران ریاض خان کی عمان کی فلائٹ کا وقت صبح چار بجکر پانچ منٹ تھا جبکہ انھیں تین بجے کے قریب ایئرپورٹ کی حدود سے ایم پی او یعنی ’نقص امن‘ کے خطرے کے تحت حراست میں لیا گیا۔ اس کے بعد انھیں صبح پانچ بجے سے دن ایک بجے تک کینٹ پولیس سٹیشن میں رکھا گیا، اُن کے وکلا کو بتایا کہ انھیں تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔‘
پولیس حکام کے مطابق اُسی روز دن ایک بجے کے بعد انھیں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق اسی رات ان کا ایم پی او آرڈر منسوخ کر دیا گیا اور انھیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔
رہائی کے بعد وہ رات 11 بج کر پانچ منٹ پر جیل سے باہر نکلے، جہاں سے انھیں سیاہ ڈبل کیبن میں بٹھایا گیا جس کا ذکر پہلے کیا گیا ہے۔
اس واقعے کے کچھ دن بعد یعنی 16 مئی کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بی بی سی کی آسیہ انصر کو بتایا تھا کہ ’عمران ریاض کو کچھ دن قبل گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا جہاں انھوں نے تحریری بیان میں اچھے رویے کی یقین دہانی کروائی جو عدالت میں بھی پیش کر دی گئی ہے۔‘
آئی جی کا کہنا تھا کہ اس یقین دہانی کے بعد ’ایم پی او واپس لے لیا گیا اور وہ آزاد ہو گئے تھے۔‘
عمران ریاض کیس: پولیس کا کیا موقف رہا؟
عمران ریاض خان کے والد محمد ریاض نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تو اس میں پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس اور ایف آئی اے حکام نے غیر قانونی طور پر عمران ریاض کو گرفتار کیا، عدالت عمران ریاض کو فوری بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے اور عمران ریاض کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
کیس کی مختلف سماعتوں کے دوران عدالت کے احکامات اور ڈیڈ لائنز دینے کے باوجود حکام عمران ریاض خان کو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔
سماعت کے دوران آئی جی پنجاب پولیس نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے جیو فینسنگ کی تکنیک استعمال کی ہے مگر کوئی نمبر لوکیٹ نہیں ہو سکا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’تشویشناک بات یہ ہے کہ عمران ریاض کے معاملے میں کچھ غیر ملکی نمبرز بھی استعمال ہوئے، جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں اور پنجاب پولیس کے پاس افغانستان کے نمبرز ٹریس کرنے کی صلاحیت نہیں۔‘
عمران ریاض کی گمشدگی کے بارے میں تحقیقات میں شامل ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب شہزادہ سلطان نے بی بی سی کو بتایا کہ ایسے مقدمات میں تفتیش کسی سراغ کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور بدقسمتی سے اب تک عمران ریاض سے متعلق ایک بھی ایسا سراغ نہ مل سکا جو ان تک لے جاتا۔
’اب تک تفتیش میں ڈی پی او سیالکوٹ کی ٹیم نے بھرپور محنت سے سی سی ٹی وی فوٹیجز اکٹھی کیں اور سیالکوٹ شہر میں لگے کیمروں کی مدد سے اس گاڑی کی نقل و حرکت کو دیکھا گیا تاہم کچھ دور بعد جا کر اس کا نشان نہ مل سکا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’عمران ریاض کی تلاش میں تمام صوبوں کی پولیس فورسز، ایف آئی اے، ایم آئی، آئی ایس آئی، سمیت تمام اداروں سے معلومات لی گئیں، ایئرپورٹ اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا، زمینی و فضائی بارڈرز چیک کیے گئے، تمام ’کلاسیک لائنز آف انکوائریز‘ مکمل کی گئیں۔ جن لوگوں نے گاڑی میں ان کو بٹھایا ان کی بھی خاطر خواہ شناخت سامنے نہ آ سکی۔‘
شہزادہ سلطان نے بتایا تھا کہ ’عدالتی حکم پر ایک ورکنگ گروپ بنایا گیا جس میں ڈی پی او سیالکوٹ، ایف آئی اے، وزارت داخلہ وزارت دفاع اور پی ٹی اے سمیت ٹیکنالوجی کو ڈیل کرنے والے تمام متعلقہ محکموں کے افراد شامل ہیں۔‘
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے حکام نے بھی عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض ان کے پاس نہیں۔
جہاں پولیس کے اعلیٰ افسران عمران ریاض کا کوئی بھی سراغ نہ ملنے کا دعویٰ کرتے رہے وہیں ان کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے چھ جون کو یہ دعویٰ کیا تھا کہ عمران ریاض پولیس کے ذیلی ادارے کی تحویل میں ہیں اور انھیں امید ہے کہ جلد ہی عمران ریاض کو رہا کر دیا جائے گا۔
میاں علی اشفاق کے مطابق ’ہم سے ٹھوس اور دو ٹوک بات تو نہیں کی جاتی مگر آف دی ریکارڈ یہ بات ہمارے سامنے آ رہی ہے کہ عمران ریاض جلد بازیاب ہوجائیں گے۔‘
انھوں نے الزام عائد کیا کہ ’عمران ریاض کو غائب کرنے میں پولیس نے مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ جس وقت عمران کو اٹھایا گیا اس کے شواہد ہمارے پاس ہیں۔‘
’پہلے دن سے حقائق کے برعکس چیزیں سامنے لائی گئیں۔ ہم نے وہ تمام ثبوت ورکنگ گروپ کے سامنے رکھے ہیں۔ اور ہمیں آف دی ریکارڈ ان کی جلد ملنے کی یقین دہانی ملنی شروع ہو گئی ہیں۔‘
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:لاپتہ بیٹے کی دکھی ماں
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:نواز شریف کی وطن واپسی اور نون لیگ کی ری برانڈنگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.