Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران خان کی ہدایت کے بعد سوشل میڈیا پر فوج مخالف ٹرینڈز میں کمی آ گئی
اہم خبریں

عمران خان کی ہدایت کے بعد سوشل میڈیا پر فوج مخالف ٹرینڈز میں کمی آ گئی

ایڈیٹراپریل 23, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
twitter
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداروں، خصوصاً فوج کے خلاف توہین آمیز منظم مہم میں کمی آنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اس مہم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سست پڑتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اس طرح کی مہمات سے متعلق مکمل ڈیٹا کا آن لائن تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کے علاوہ 3 فوج مخالف ہیش ٹیگز پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے، ایسے ٹرینڈز میں فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنایا گیا۔
فوج مخالف ٹرینڈز میں چند ہزار ٹویٹس تھیں، جبکہ ’غلطی سدھارو الیکشن کرواؤ‘ کا ٹرینڈ ایک لاکھ 40 ہزار ٹوئٹس تک پہنچ گیا اور ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ 3 لاکھ ٹوئٹس کی گئیں۔اس طرح کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ کرنے والے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کے ایک عہدیدار کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 5 لاکھ 91 ہزار ٹوئٹس کیے گئے ہیں، تاہم 10 اپریل کو عمران خان کے برطرف ہونے کے بعد کے دنوں میں فوج اور عدلیہ کے خلاف 20 ہزار سے زائد ٹویٹس کے ساتھ ٹوئٹر پر ایک مضبوط رجحان دیکھا گیا۔
ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں کمی آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی سمجھے جانے والے سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف ایف آئی اے کی فوری کارروائی سست پڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر اور دیگر آن لائن سائٹس پر فوج اور عدلیہ مخالف ہیش ٹیگز میں 2 بڑی وجوہات کی وجہ سے کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، ایک پی ٹی آئی قیادت کی مداخلت اور دوسرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور پی ٹی آئی کے کچھ دیگر سوشل میڈیا کارکنوں کے گھروں پر چھاپے نے اس مہم کو روکنے میں مدد فراہم کی۔
10 اپریل کو اندرون اور بیرون ملک سے کام کرنے والے سوشل میڈیا کارکنوں کی جانب سے اداروں کے خلاف ایک منظم انداز میں مہم شروع کی گئی تھی، پی ٹی آئی سے وابستہ زیادہ تر سوشل میڈیا کارکن مبینہ طور پر ایف آئی اے کی کارروائی سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اداروں کے خلاف مہم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن رہی تھی اس لیے پارٹی کے کچھ سینیئر رہنماؤں نے عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ پارٹی کے حامیوں کو واضح پیغام دیں کہ وہ فوج اور عدلیہ کو نشانہ نہ بنائیں جو کہ مستقبل میں پارٹی کے مفادات کے لیے اچھا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے عمران خان نے چند روز قبل اسپیسز (ٹوئٹر پر ایک لائیو آڈیو فیچر) کے ذریعے دنیا بھر کے تقریباً 5 لاکھ صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے واضح طور پر کہا کہ وہ فوج کے خلاف بات نہ کریں، اس کا کسی نہ کسی حد تک ان پر مثبت اثر پڑا کیونکہ اگلے دن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوج کے حامی تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والی کارروائی میں ایف آئی اے نے پنجاب میں تقریباً 17 مشتبہ افراد کو ان اداروں کے خلاف مہم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار جو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سابق وزیراعظم کے برطرف ہونے کے بعد شروع ہوئی تھی۔
ان میں سے کچھ کو مختصر پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ دیگر کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی اور سائبر کرائم ونگ نے اس معاملے پر مکمل رازداری رکھی جس نے ایک خفیہ ایجنسی کے ساتھ مل کر آپریشن کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے 30 سے زائد ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی جن کی شناخت خفیہ ایجنسی نے کی تھی جو کہ منظم طریقے سے چلائی گئی اس مہم میں ملوث تھے، ایف آئی اے کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایسے 50 کارکنوں کی فہرست فراہم کی تھی جن پر ہاتھ ڈالا جانا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس اس طرح کی مہم سے متعلق مکمل آن لائن ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے عام طور پر ان لوگوں کا پیچھا کرتی ہے جو (سوشل میڈیا پر) ادارے کے خلاف ایسی ہتک آمیز مہم چلا رہے ہیں لیکن اس کے پاس ٹھوس کارروائی اور مستقبل کی حکمت عملی کے لیے لاکھوں سوشل میڈیا پوسٹس کا تجزیہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل دونوں کی کمی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ایف آئی اے عام طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ایسی ہتک آمیز پوسٹس کو ہٹانے کے لیے کہتی ہے اور ٹوئٹر اور فیس بک کو ایسے اکاؤنٹس بند کرنے کے لیے درخواست لکھتی ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سوشل میڈیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : لاہور کا جلسہ کتنا بڑا تھا ؟
Next Article وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ، اختر مینگل بھی ہمراہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ

دسمبر 6, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے سرکاری ملازمین اور پیکا ایکٹ : شہزاد عمران خان کا کالم

نومبر 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.