کوئٹہ : وزیرِ اعظم شہباز شریف ہفتہ کو بلوچستان صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ وزیرِ اعظم کوئٹہ میں خضدار۔کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور سیکشن ٹو کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی-کوئٹہ-چمن شاہراہ کے حصے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کی تعمیرِ نو اور اسے دو رویہ کرنے سے بلوچستان کے اہم شہروں کے مابین آمدورفت میں آسانی ہوگی۔
وزیرِ اعظم بلوچستان کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال بالخصوص رمضان خصوصی پیکیج پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔ وزیرِ اعظم بلوچستان میں اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ میں فروخت اور فراہمی کے فقدان کی شکایت پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم بلوچستان میں عوامی نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ