عمران عثمانیکھیللکھاری

کورونا نےکرکٹرز کی جیب کاٹ لی،کنٹریکٹ موخر،معاوضہ کم ۔۔ عمران عثمانی

ورلڈ ٹی 20 اور بھارت کادورہ آسٹریلیاحقیقی خطرے سے دوچار ہوگیا ہے. بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آسٹریلین حکومت غیر ملکیوں کیلئے سرحد 6 ماہ کیلئے بندکر نے جارہی ہے .کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا میں 2000 کیا رپورٹ ہوچکے ہیں اور 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں. کورونا نے اگر پر پھیلادیئے تو پھر بھارت کی ٹیسٹ سیریز ہی نہیں بلکہ تمام ٹیموں کا ورلڈ ٹی 20 کیلئے سفر ناممکن ہوجائے گا تاہم حالات کی بہتری کسی بھی وقت فیصلے تبدیل کرواسکتی ہے.
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی تاخیر کا اعلان کیا ہے. 2020.21 کے سیزن کیلئے نئی کنٹریکٹ لسٹ اپریل میں سامنے آنی تھی .بورڈ نے اسے مئی تک موخر کردیا ہے. کرکٹرز کو تنخواہ فنانشل حالات کی بنیاد پر دی جائے گی اس بات کا غالب گمان ہے کہ نئے کنٹریکٹ میں کرکٹرز کی تنخواہ کم کردی جائے گی.
بورڈ کی راہ میں حائل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے. ایسوسی ایشن نے اتفاق کیا ہے کہ حالات کے مطابق معاوضے میں کمی کرکٹ آسٹریلیا کا حقیقی اختیار ہے جس پر تعاون کیا جائے گا.

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker