اہم خبریںعمران عثمانیکھیللکھاری

عمر اکمل کا بکیوں سے روابط کا اعتراف: اگست تک معطلی کا امکان

لاہور ( عمران عثمانی سے ) پاکستان سپر لیگ 5 کے آغاز سے چند گھنٹے قبل اچانک معطل کئے جانے والے عمر اکمل نے اپنے اوپر عائد دونوں الزامات قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. باوثوق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ معاملہ اینٹی کرپشن ٹربیونل کی بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت ختم کیا جائے گا۔
قریبی حلقوں کے مطابق عمراکمل نے بکی وسپاٹ فکسرزسے رابطے کی پیشکش کو چھپانے اور پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے کی اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے، عمر اکمل نے نوٹس کاجو جواب پی سی بی کو بھجوایا ہے اسے نہ چیلنج کیا اور نہ اس کے خلاف گئے ۔ عمر اکمل کو 17 مارچ کو نوٹس جاری ہوا تھا جس کے جواب کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے. اینٹی کرپشن کوڈ 4 . 4 . 2 کی 2بار خلاف ورزی پر اعتراف جرم کی سزا کم سے کم 6 ماہ ہے. انہیں فروری میں معطل کیا تھا اس اعتبار سے ان کی سزا اگست تک مکمل ہوسکتی ہے .پی سی بی اپریل کے آغاز میں فیصلہ سناسکتا ہے ۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker