Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کورونا وائرس : سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی روک دی
اہم خبریں

کورونا وائرس : سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی روک دی

ایڈیٹرمارچ 30, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر انڈر ٹرائل ملزمان کو رہا کرنے کے ہائی کورٹس کے احکامات کو معطل کر دیا ہے۔پیر کے روز چیف جسٹس گلزار احند کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چار سو سے زائد انڈر ٹرائل قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کے حکم کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہائی کورٹس قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مختلف فیصلے دے رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی پر سپریم کورٹ گائیڈ لائن طے کرے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کورونا وائرس ایک اہم مسئلہ ہے لیکن اس کی وجہ سے سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، ہائی کورٹس از خود نوٹس کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنے حکم سے منشیات اور نیب مقدمات میں گرفتار ملزمان کو ضمانت دے دی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور دنیا میں محتاط طریقہ سے قیدیوں کو رہا کرنے کا طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔ دیگر ملکوں میں قیدیوں کی رہائی کے لیے کمیشن قائم کیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معمولی جرائم میں ملوث ملزمان کو رہائی ملنی چاہیے لیکن ہائی کورٹس نے دہشت گردی میں ملوث افراد کے علاوہ تمام ملزمان کو رہا کر دیا۔
جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اس انداز میں ضمانت دینا ضمانت کے بنیادی اصولوں کی ہی خلاف ورزی ہے۔
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ’ہمیں خوفزدہ نہیں ہونا بلکہ پرسکون رہ کر فیصلہ کرنا ہے ہمارا دشمن مشترکہ اور ہمیں متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔‘
چیف جسٹس نے ہائی کورٹس کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق احکامات دینے سے روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آفت میں لوگ اپنے اختیارات سے باہر ہو جائیں کسی نے ایک ہفتے پہلے جرم کیا ہے تو وہ بھی باہر آجائے گا ایسی صورت میں شکایت کنندہ کے جذبات کیا ہوں گے۔.
سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹس کے تمام احکامات معطل کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ ایسے قیدیوں کی رہائی کے لیے انتظامات کیے جائیں جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں۔پنجاب میں بھی ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر حکام کو قیدیوں کی رہائی کی ہدایت کی تھی۔
پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا ’ہمیں قیدیوں سے رہائی سے متعلق خط موصول ہو چکا ہے اس محکمہ اب اس پر کام کر رہا ہے۔ ایسی فہرستیں مرتب کرنا ایک مشکل کام ضرور ہو گا لیکن ہم حکم کے تابع ہیں۔‘
( بشکریہ : اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سپریم کورٹ کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : لاک ڈاؤن ،امداد کی منتظر خلق خدا اور ٹائیگرفورس
Next Article عمر اکمل کا بکیوں سے روابط کا اعتراف: اگست تک معطلی کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

نومبر 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.