Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 3, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی : ڈاکٹر احسان ، ڈاکٹر شازیہ سکینڈل وزیر اعلی مریم نواز کے لیے ٹیسٹ کیس
  • شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم
  • عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا قبضہ، سینیٹر مشاق سمیت سیکڑوں افراد گرفتار
  • ہائیبرڈ نظام کی خوبیاں اور خامیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے میں تین پولیس اہلکار ہلاک، 150 زخمی آٹھ کی حالت نازک : وزیرِ اعظم انوار الحق
  • موسمیاتی تبدیلی اور ہم ۔۔آواز دوستو ، کوئی آواز دوستو : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی ہراسانی کیس خانگی جھگڑا نکا : خاتون پروفیسر سے خفیہ شادی کر رکھی تھی : ڈاکٹر احسان ، طلاق ہو چکی ہے ، خاتون
  • زکریا یونیورسٹی : اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ کا مبینہ ریپ : تحقیقات شروع
  • صف بندی کا موسم: فلسطینیوں کا قتلِ عام اور اسرائیل کے قریب تر ہوتا پاکستان : ڈاکٹر علی شاذف کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بھارت کی ہٹ دھرمی ایشیا کپ جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
اہم خبریں

بھارت کی ہٹ دھرمی ایشیا کپ جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

رضی الدین رضیستمبر 29, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asia cup 2025 india victory
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دبئی: بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار ہے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔
دریں اثناء ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں پاکستان کے دیے گئے 147 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرتے ہوئے انڈیا نے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے اس میچ میں آخری لمحات میں صورتحال خاصی دلچسپ رہی تاہم انڈیا نے پاکستان کا 147 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں اس وقت حاصل کیا جب صرف آخری دو گیندیں باقی رہ گئی تھیں۔ انڈیا کے مڈل آرڈر بیٹر تلک ورما 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے اپنی شاندار اننگز کے دوران تین چوکے اور چار چھکے بھی لگائے۔شیوم دوبے نے 33 اور سنجو سیمن نے 24 رنز کی اننگز کھیل کر انڈین ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان بالرحارث رؤف نے 3.4 اوور میں 50 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے اور ان کو سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے فینز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اتوار کے روز کے فائنل میچ میں انڈیا کے لیے بیٹنگ کا آغاز گو کہ کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا تھا جب اوپنر بیٹر ابھیشک شرما پانچ رنز بنا کر دوسرے اوور کی پہلی گیند میں آؤٹ ہو گئے۔انڈین پلیئر شبمن گل ایک رن بنا کر فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سوریا کمار یادو کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ انڈین کھلاڑی سنجو سیمسن 24 رنزبنا کر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ انڈیا کی پانچویں وکٹ 137 رنز پر گری جب دوبے 33 رنز بنا کر فہیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل جب انڈیا نے نویں اوور کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا لیے تھے۔اور 15ویں اوور کے اختتام پر چار کھلاڑیوں کے نقصان پر سکور کو 100 رنز پر پہنچا دیا تھا تب یوں محسوس ہونے لگا تھا کہ پاکستان کے لیے جیت کی راہ ہموار ہونے لگی ہے تاہم پھر مقابلہ کانٹے دار ہوتا گیا۔ اس سے قبل میچ کے آغاز پر انڈین کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کا آغاز جارحانہ رہا اور صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنائے۔ پاکستان نے انڈیا کو 147 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی ٹیم شاندار آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی اور پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 84 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 113 رنز پر گری جب صائم ایوب 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حارث بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔پاکستانی کپتان سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف بھی بظاہر خراب شاٹس کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ انڈیا کی جانب سے کلدیب یادیو نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جسپریت بمرا، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس میچ کے لیے ہاردک پانڈیا انڈین سکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف میچ والی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔ انڈیا آٹھ مرتبہ جبکہ پاکستان دو مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کر چکا ہے۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#AsiaCup2025Final #IndiaVsPakistan #TeamIndiaVictory #AsiaCupChampions #IndiaBeatsPakistan #CricketRivals #FinalShowdown #CricketHistory #BleedBlue #PakVsInd #ایشیاکپ2025فائنل #بھارت_بنام_پاکستان #بھارت_کی_فتح #ایشیاکپچیمپئن #پاکستان_شکست #کرکٹ_مقابلہ #بھارت_جیت_گیا #پاک_بھارت_میچ #کرکٹ_دیوانے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ
Next Article معلومات تک رسائی اور سنسر شپ کا سلسلہ : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
رضی الدین رضی
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی : ڈاکٹر احسان ، ڈاکٹر شازیہ سکینڈل وزیر اعلی مریم نواز کے لیے ٹیسٹ کیس اکتوبر 3, 2025
  • شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم اکتوبر 3, 2025
  • عشق آباد سے اشک آباد ۔۔ ایک چونکا دینے والا ناول : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم اکتوبر 2, 2025
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا قبضہ، سینیٹر مشاق سمیت سیکڑوں افراد گرفتار اکتوبر 2, 2025
  • ہائیبرڈ نظام کی خوبیاں اور خامیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 2, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.