Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں دو دھماکے، کم از کم 103 افراد ہلاک
اہم خبریں

ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں دو دھماکے، کم از کم 103 افراد ہلاک

ایڈیٹرجنوری 3, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کرمان : ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب میں دو دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
کرمان کے نائب گورنر کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک دہشت گردی کا حملہ تھا۔‘ایران کی ایمرجنسی آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ ان دھماکوں میں کم از کم 103 افراد ہلاک اور  70 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلال احمر کے تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی مدد کے لیے بھیجے گئے تین امدادی کارکن دوسرے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔
کرمان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اب تک 50 زخمیوں کو جائے حادثہ سے منتقل کیا جا چکا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق کرمان میڈیکل ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ شہاب صالحی نے کہا کہ یہ ’دو بم دھماکے‘ تھے۔ جبکہ کرمان کے میئر سعید شیرباف کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے ’10 منٹ‘ کے وقفے سے ہوئے۔
خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق بم دو تھیلوں میں رکھے گئے تھے اور ریموٹ سے دھماکہ کیا گیا۔حکام نے فوری طور پر اس جگہ پر موجود لوگوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد جگہ کو خالی کر دیں۔ سکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لےکر تحقیقات کر رہے ہیں۔
نیوز ایجنسی کے مطابق کرمان کے علاقے گولزار شہدائے جانے والے راستے میں صاحب الزمان مسجد کے قریب دھماکہ ہوا۔
ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’اس دھماکے کی آواز خوفناک تھی اور انھیں تقریب میں بھیڑ بہت زیادہ ہونے اور سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نیوز چینل نے تقریب کی تصاویر دکھائیں ہیں جن میں لوگ خوفزدہ دکھائی دے رہے تھے۔یہ دھماکے کرمان میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کی چوتھی برسی کے موقع پر ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں عراق میں امریکی افواج کے فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔ 62 سالہ قاسم سلیمانی کو بغداد کے ہوائی اڈے پر ان کی کار میں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کے ہمراہ کار میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے عراقی کمانڈر بھی موجود تھے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قاسم سلیمانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیرستان میں محسن داوڑ پر شدت پسندوں کا حملہ، گاڑی پر فائرنگ
Next Article بلے کا نشان واپس لینے کے لیے پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں جائے گی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عادل فرازکا تجزیہ : جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد عالمی صورتحال

جنوری 3, 2021

کیا قاسم سلیمانی سعودی عرب اور ایران کے امن مشن پر تھے ؟ حبیب خواجہ

جنوری 7, 2020

قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ : 50 افراد جاں بحق ، 200 زخمی ، تدفین مؤخر

جنوری 7, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.