Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم:خان صاحب اور نومبر
کالم

عرفان صدیقی کا کالم:خان صاحب اور نومبر

ایڈیٹرستمبر 26, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کی‘ ایشیائی معشوقاؤں جیسی ہزار شیوہ‘ سیاست کی گتھیاں سلجھانے بیٹھیں تو دماغ کی نسیں چٹخنے لگتی ہیں۔ ان دنوں ان کی شعلہ بار خطابت نے‘ نومبر میں ہونے والی ایک تقرری کے حوالے سے الاؤ بھڑکا رکھا ہے۔
گزشتہ ماہ 15اگست کو انہوں نے اپنے معروف کھردرے اسلوب سے ہٹ کر کمال متانت اور سنجیدگی سے نئے آرمی چیف کی تقرری پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا: میرا تو اب اس میں کوئی ایشو نہیں۔ یہ تو ابھی گورنمنٹ فیصلہ کرے گی جو بیٹھی ہوئی ہے۔میزبان نے کریدا”یہ والی گورنمنٹ؟ اس وقت تک الیکشن نہیں ہوں گے کیا؟‘‘ خان صاحب نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ”میں نہیں جانتا یہ حکومت ہو گی یا نہیں ہوگی‘ یا الیکشن کے بعد کوئی نئی حکومت آجائے گی۔ ابھی یہ ایشو نہیں ہے ہمارا۔‘‘ اس بیان کی گونج فضا میں دائرے بُن رہی تھی کہ خان صاحب کی سیمابی سوچ نے یکایک پہلو بدلا اور انہوں نے نومبر کی تقرری کو اپنے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بنا لیا۔ گزشتہ 75برس میں‘ حالات کی تلخ و شیریں کروٹوں کے باوجود‘ فوج کے سربراہ کی تقرری کبھی اس طرح متاعِ کوچہ و بازار نہیں بنی جس طرح خان صاحب نے بنا ڈالی ہے۔ عجب بھید ہے کہ خان صاحب کے بقول‘ چند دن پہلے تک جو کام ان کا نہیں تھا وہ آنِ واحد میں کیسے اُن کے اعصاب پر سوار ہو گیا؟ اب تو یوں لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے پیکرِ خاکی کی ساری توانائیاں اسی مہم پر مرکوز کر دی ہیں۔ ایک فرسودہ سے محاورے کے مطابق اپنی سیاست کے سارے انڈے ایک ہی ٹوکری میں رکھ دیے ہیں۔
جنرل ایوب خان سے جنرل قمر جاوید باجوہ تک‘ ہمارے ہاں اس اہم تقرری کے حوالے سے ہر نوع کی مثالیں موجود ہیں۔ سب سے سینئر بھی‘ کم و بیش ہم پلہ بھی اور کئی درجے جونیئر بھی۔ کبھی کوئی رولا نہیں پڑا۔ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد ذوالفقارعلی بھٹو نے لیفٹیننٹ جنرل گل حسن کو‘ فورسٹار جنرل بنائے بغیر کمانڈر انچیف مقرر کر دیا تو بھٹو کے حریفوں نے کوئی اختلافی آواز نہ اٹھائی۔ لگ بھگ تین ماہ بعد گل حسن کو فارغ کر کے جنرل ٹکا خان کو فوج کا سربراہ بنا دیا گیا۔ وہ پہلے چیف آف آرمی سٹاف کہلائے۔ کوئی ہاہا کار نہ مچی۔ مارچ 1976ء میں سنیارٹی لسٹ میں آٹھویں نمبر کے جنرل ضیا الحق کو آرمی چیف تعینات کر دیا گیا۔تب بھٹو کی اپوزیشن شیش ناگ کی طرح پھن پھیلائے کھڑی تھی۔ لیکن کسی نے سسکاری تک نہ بھری۔ آٹھویں ترمیم کے تحت مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری کا اختیار (وزیراعظم کی مشاورت کے ساتھ) صدرِ مملکت کو دے دیا گیا۔ 1991ء میں آصف نواز جنجوعہ اور 1993ء میں عبدالوحید کاکڑ کا انتخاب صدر غلام اسحاق خان نے کیا۔ دونوں بار وزیراعظم نواز شریف کے تجویز کردہ نام مسترد کر دیے گئے۔ یہی نہیں‘ غلام اسحاق خان نے آصف نواز اور کاکڑ‘ دونوں کے کانوں میں پھونک دیا کہ وزیراعظم نے تمہاری مخالفت کی تھی۔ تیس برس ہونے کو آئے‘ آج تک نواز شریف نے اس قصۂ پارینہ کی پوٹلی نہیں کھولی۔
تحریک انصاف کے چھبیس سالہ سفر کے دوران عمران خان نے بھی‘ کبھی آرمی چیف کی تقرری کو سوہانِ روح نہیں بنایا۔ 2013ء میں انتخابی شکست کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو سینگوں میں پرولیا۔ اُسے دھاندلی کی پیداوار‘ ناجائز حکومت کہا۔ کئی کئی ماہ کے فتنہ ساماں دھرنے دیے۔ حکومت کے قدم جمنے لگے تو اپریل2016ء میں پاناما نے انگڑائی لی۔ خان صاحب کے سوکھے دھانوں پر چھاجوں پانی برسا۔ دھرنوں کی ایک نئی لہر اٹھی۔ اکتوبر2016ء میں ڈان لیکس نے اُن کے لہو میں چنگاریاں بھر دیں۔ تب پاناما کی فصل بھی پک چکی تھی۔ خان صاحب کے خوابوں میں تعبیر کی شفق بھرنے لگی۔ اور آخر اکتوبر میں انہوں نے اسلام آباد کی ناکہ بندی کا اعلان کر دیا۔یکم نومبر کو سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی باقاعدہ سماعت شروع ہو گئی۔ اُسی ماہ‘ نومبر کی 29تاریخ کووزیراعظم نے نئے آرمی چیف کی تقرری کرنا تھی۔ تب عمران خان اپنی مخصوص طبع ہنگامہ جُو کے مطابق بہ صد آسانی ایک سونامی بپا کر سکتے تھے کہ نواز شریف پر کرپشن کا کیس چل رہا ہے۔ وہ اس کیس کا بڑا ملزم ہے۔ڈان لیکس نے اسے سکیورٹی رسک بھی ثابت کر دیا ہے۔یوں بھی وہ دھاندلی کر کے اقتدار میں آیا ہے۔ ایسے شخص کو کیسے فوج کے سربراہ کی تقرری کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔ یہ ادارے کی توہین ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ لیکن کوئی معصوم سا حرفِ ناروا بھی اُن کی شعلہ بار زبان پر نہ آیا۔ نہ تقرری سے پہلے نہ تقرری کے بعد۔
خان صاحب کا تازہ ترین نقطۂ اعتراض یہ ہے کہ موجودہ حکومت امپورٹڈ ہے۔ بائیڈن‘ میر جعفروں اور میر صادقوں کی قائم کردہ ہے۔ حقائق کچھ اور کہتے ہیں۔ 25 جولائی 2018ء کو قومی سطح پر انتخابات ہوئے۔ سرِ شام ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ شب کے نو بجے ترسیلِ نتائج کے نظام (RTS) کی نبضیں ڈوب گئیں۔ انتخابات پر نظر رکھنے والے معتبر ادارے فافن کی رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ افسرو ں کی طرف سے جاری کئے گئے95 فیصد فارم 45‘ پولنگ ایجنٹوں (سیاسی جماعتوں کے نمائندوں) کے دستخطوں سے عاری تھے۔ اس مشقِ ناز کے باوجود تحریک انصاف 16903702 (31.82 فیصد) ووٹ حاصل کر پائی۔ پول ہونے والے باقی 3622003 (68.18 فیصد) ووٹ خان صاحب کے اُن مخالفین نے حاصل کیے جو تقریباً سب کے سب آج کی مخلوط حکومت کا حصّہ ہیں۔ اگر صرف ”چوروں‘‘ یعنی مسلم لیگ (ن) کے 12934589 (24.35 فیصد) اور ”ڈاکوؤں‘‘ یعنی پیپلز پارٹی کے 6924356 (13.03 فیصد) ووٹوں کو شمار کر لیا جائے تو یہ 19858945(37.40 فیصد) یعنی پی ٹی آئی سے 5.56 فیصد زیادہ ہیں۔ سوال نہایت سادہ و معصوم ہے کہ 31.82فیصد ووٹ لینے والا اپوزیشن لیڈر‘ تقریباً 68 فیصد ووٹ رکھنے والی حکومت پر یہ دھونس کیسے جما سکتا ہے کہ آرمی چیف تم نہیں‘ میں لگاؤں گا؟ یہ حکومت کسی مسلح یا غیر مسلح انقلاب کے ذریعے نہیں‘ آئین میں درج ایک واضح دستور العمل کے تحت وجود میں آئی ہے۔ خان صاحب کے کسی خانہ ساز تصّور ِسازش یا امپورٹڈ کی گالی کی بنیاد پر وزیراعظم کا آئینی استحقاق‘ خان صاحب کی طفلانہ ضد کی نذر کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اگر کوئی ایک ان کے دل میں تیرِنیم کش کی طرح ترازو ہے اور کوئی دوسرا لالہ و گل کی طرح مہک رہا ہے تو صرف خان صاحب کی دلداری کیلئے آئین اور فوج کو تماشا تو نہیں بنایا جاسکتا۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:اکیڈمی اور سیاست
Next Article زاہدہ حنا کاکالم:اے مہاساگر اب ہم پر رحم کر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.