Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ڈی ایم اے کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دے دیا
daud tahir

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ڈی ایم اے کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دے دیا

ایڈیٹرجنوری 13, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے این ڈی ایم اے کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وزیراعظم اجلاس بلا کر ذمہ داروں کا تعین کریں۔سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
مری کے رہائشی حماد عباسی نے دانش اشراق عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ 7 جنوری کو مری گیا، جب ٹول پلازہ سے سیاح مری جا رہے تھے تو کسی نے ان کو نہیں روکا اور نہ ہی خدشے سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ تو سیاح ہر سال اسی طرح مری جاتے ہیں۔
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ کو روسٹرم پر بلا لیا اور انہیں این ڈی ایم اے سے متعلقہ قوانین پڑھنے کی ہدایت کی۔عدالت کا کہنا تھا کہ اگر اس ڈسٹرکٹ کے لیے کوئی مینجمنٹ پلان نہیں تھا تو کیوں نہیں تھا؟ اتنی بڑی باڈی میں سارے متعلقہ لوگ موجود ہیں، اپوزیشن بھی ہے، کیا اتنی بڑی باڈی کی کبھی بھی کوئی میٹنگ ہوئی ہے؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے ہدایات لے کر ہی عدالت کو آگاہ کر سکتا ہوں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ کیا این ڈی ایم اے کی اس حوالے سے کبھی میٹنگ ہوئی، اس حوالے سے تو باقاعدہ مینجمنٹ پلان ہونا چاہیے تھا، اگر کمیشن کی میٹنگ نہیں ہوئی تو کیوں نہیں ہوئی۔
جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ 22 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ قانون میں این ڈی ایم اے کسی سانحے سے نمٹنے کی تیاری اور رسپانس کا ذمہ دار ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کل کو خدا نخواستہ زلزلہ آئے تو آپ نے کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری نہیں، ان 22 لوگوں کی اموات کا ذمہ دار کون ہے؟
عدالت کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے 2010 میں ایک قانون بنایا جس پر عمل درآمد ہونا تھا۔
عدالت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون کی متعلقہ شقیں پڑھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ درخواست گزار کی شکایت ہے کہ کوئی تیاری نہیں تھی ورنہ 22 افراد کی جانیں نہ جاتیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی آج تک کبھی میٹنگ ہوئی ہے؟
ممبر این ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ 21 فروری 2013 کو ایک میٹنگ ہوئی، دوسری میٹنگ 28 مارچ 2018 کو ہوئی۔عدالت نے پوچھا کہ کسی لیڈر آف دی اپوزیشن نے آپ کو درخواست کی کہ کمیشن کی میٹنگ بلائیں؟ جس پر ممبر نے بتایا کہ کسی اپوزیشن لیڈر نے ہمیں میٹنگ بلانے کا نہیں کہا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اس سے زیادہ پاورفل باڈی کوئی اور ہو سکتی ہے؟ کبھی ڈی جی این ڈی ایم اے نے حکومت کو لکھا کہ میٹنگ بلائیں وگرنہ کل کوئی آفت آئی تو ذمہ داری ہم پر آئے گی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ممبر این ڈی ایم اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ناکام ہوئے ہیں، آپ کی ذمہ داری تھی کہ میٹنگ بلاتے، آپ کی ذمہ داری تھی کہ اس علاقے کے لیے نیشنل مینجمنٹ پلان دیتے۔
عدالت نے ممبر این ڈی ایم اے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھ نہیں رہے، آپ کی اتھارٹی نے قانون پر عمل کرانا تھا،کسی اور پر الزام نہ لگائیں، اتنا زبردست قانون ہے کہ ہر ضلع کے ذمہ داروں تک کیلئے ذمہ داری ڈالتا ہے، آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس باڈی کی میٹنگز ہوں اور قانون پرعمل درآمد ہو۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پوچھا کہ صوبائی باڈیز کے کبھی میٹنگز ہوئی ہیں؟ اگر اس قانون پر عمل ہوا ہوتا تو ایک شہری کی بھی ہلاکت نہ ہوتی۔
عدالت نے پوچھا کہ کیا ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے لیے مری کے حوالے سے 2010 سے کوئی ڈسٹرکٹ پلان ہے؟ 2010 میں قانون بنا، آپ 2021 میں عدالت کو بتا رہے ہیں کہ ہمیں چیک کرنا ہے، اس کیس میں تو کوئی انکوائری کی ضرورت ہی نہیں، اس قانون پر این ڈی ایم اے نے عمل کرانا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اگر ڈسٹرکٹ پلان ہوتا تو یہ نہ ہوتا جو کچھ ہوا، اس میں تو انکوائری کی ضرورت نہیں۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا باہر جاکر تقریریں سب کرتے ہیں، قانون پر عملدرآمد کوئی نہیں کرتا، سب لگے ہوئے ہیں مری کے لوگ اچھے نہیں، ان کا کیا قصور ہے؟ بلاوجہ سب مری کے لوگوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ممبر این ڈی ایم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اموات کے ذمہ دار آپ ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ عدالت اس پر فیصلہ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قانون میں جتنے لوگ ہیں وہ سب اور پوری ریاست ذمہ دار ہے، اگر نیشنل کمیشن کی میٹنگ2018 کے بعد نہیں ہوئی تو ذمہ داری آپ پر ہی عائد ہوتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم کمیشن ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائے، یہ بہت اہم معاملہ ہے، آئندہ جمعے تک رپورٹ جمع کرائیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ممبر کو آئندہ ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا اجلاس بلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اجلاس بلا کر ذمہ داروں کا تعین کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طیب شاہ کی زیادہ وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی اہم اور فوری نوعیت کا معاملہ ہے، اس دوران کوئی اور سانحہ ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا، ذمہ داروں کا تعین کرکے آئندہ جمعہ تک عدالت کو آگاہ کریں۔
عدالت نے سانحہ مری پر تحقیقات کی سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاءالحق قاسمی کا کالم : آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں !
Next Article پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پرویز خٹک اور عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مری سمیت بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

فروری 20, 2025

فاروق عادل کا کالم : سانحہ مری کا ذمہ دار پرویز مشرف ہے

جنوری 19, 2022

حسنین رضوی کا اختصاریہ:مری کا سانحہ اور پاک فوج کی خدمات

جنوری 10, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.