Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»توہین مذہب کے مقدمات : اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنانے اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کا حکم
اسلام آباد

توہین مذہب کے مقدمات : اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنانے اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کا حکم

ایڈیٹرجولائی 15, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
blasphemy group
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے 30 روز میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دے اور کمیشن کی تشکیل کے لیے اگر کوئی اضافی ضابطہ کار (ٹی او آرز) بنانے پڑیں تو وہ بھی بنائے جائیں۔ منگل کی دوپہر اس کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا ہے کہ یہ کمیشن چار ماہ میں توہین مذہب سے متعلق مقدمات کی تحققیات مکمل کر کے اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گا۔
یاد رہے کہ 100 سے زیادہ درخواست گزاروں نے کمشین تشکیل دینے کے لیے پٹیشن دائر کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے رشتہ داروں کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج ہیں اور ان میں سے متعدد کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں جن کے خلاف اپیلیں مختلف ہائی کورٹس میں زیرِ سماعت ہیں۔ ان افراد کے خلاف سوشل میڈیا پر ایسا مواد شائع کرنے یا شیئر کرنے کی بنیاد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں جو کہ توہینِ مذہب کے زمرے میں آتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اگر مقررہ مدت تک کمیشن اپنی تحقیقات مکمل نہیں کر سکا اور اسے اس ضمن میں مزید وقت درکار ہے تو اس حوالے سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں اس کمیشن میں ہونے والی کارروائی کو بھی براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کو کہا گیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔
واضح رہے کہ ان درخواستوں کی ابتدائی سماعتوں میں ہی وفاقی حکومت نے کمیشن کی تشکیل پر رضامندی ظاہر کی تھی اور وفاقی حکومت نے تو یہاس تک کہہ دیا تھا کہ عدالت کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے ضابطہ کار بھی بنا کر دے۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ کمیشن اس معاملے کو بھی دیکھے کہ توہین مذہب کے مقدمات کے اندارج کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور کچھ افراد کا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے جس نے مبینہ طور پر مختلف لوگوں کے خلاف مقدمات درج کروائے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے ایسے شواہد پیش کیے گئے ہیں جن میں ایف آئی اے اور کچھ افراد کے گٹھ جوڑ کے الزامات کو تقویت ملتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ اس درخواست کی 7ویں سماعت، جو کہ 31 جنوری 2025، میں ہوئی تھی، میں انھوں نے کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے کہا تھا، تاہم ان درخواستوں میں بنائے گئے فریقوں نے اس پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ انھیں بھی سُنا جائے جس کی وجہ سے ان درخواستوں کی 42 سماعتیں ہوئی ہیں۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں ان درخواستوں میں بنائے گئے فریق کی جانب سے اس نکتے کا بھی ذکر کیا جس میں انھوں نے کہا کہ انھیں مکمل طور پر نہیں سُنا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت انکوائری ایکٹ کے تحت فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بناتی ہے جو کہ کسی معاملے کی تحقیقات کے لیے کسی بھی تحقیقاتی ادارے کے افسران کی خدمات حاصل کر سکتا ہے اور اس کمیشن میں عدلیہ اور مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ریٹائرڈ سرکاری افسران بھی شامل ہوتے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکل سے پٹرول و ڈیزل مہنگا اور مٹی کا تیل سستا ہونے کا امکان
Next Article الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.