Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اٹلی کے سفارتخانے سے ’ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز‘ چوری، پاکستانی ایئرپورٹس کو الرٹ جاری
اہم خبریں

اٹلی کے سفارتخانے سے ’ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز‘ چوری، پاکستانی ایئرپورٹس کو الرٹ جاری

ایڈیٹرجون 30, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
crime
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان کی وزارت خارجہ نے وفاقی وزارتِ داخلہ اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایسے افراد پر نظر رکھیں جو حال ہی میں اٹلی کے سفارت خانے سے چوری ہونے والے شینگن ویزا سٹِیکرز پر سفر کر رہے ہوں۔یہ ویزا یورپ کے 26 ملکوں کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔
اس درخواست کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اٹلی کے سفارت خانے نے حال ہی میں پاکستانی وزارتِ خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ سفارت خانے کے لاکر سے ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز چوری کر لیے گئے ہیں۔
اٹلی کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی حکام کو چوری ہونے والے ویزا سٹیکرز کے سیریل نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سفارتخانے کے حکام اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔وزارت خارجہ کے حکام نے اس واقعے سے متعلق اٹلی کے سفارت خانے کی جانب سے ملنے والے خط کی تصدیق کی ہے تاہم متعلقہ پولیس سٹیشن چوری کی اس واردات سے ابھی تک لا علم ہے۔
بی بی سی کے رابطہ کرنے پر ایس پی سٹی رانا وہاب نے اٹلی کے سفارت خانے سے ویزا سٹیکرز چوری ہونے کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا کیونکہ اُن کا کہنا تھا کہ ابھی تک اٹلی کے سفارتخانے کے حکام کی طرف سے اس واقعے کی رپورٹ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج نہیں کروائی گئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بی بی سی کو بتایا کہ اُن کے علم میں بھی ابھی یہ معاملہ آیا ہے اور اس کے بارے میں معلومات اکٹھی ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اس بارے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق میڈیا کو کس حد تک آگاہ کرنا ہے۔
وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق اٹلی کے سفارتخانے نے اس واقعے کی بابت آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ چوری ہونے والے شینگن ویزا سٹیکرز کے سیریل نمبرز کو پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر آویزاں کر دیں تاکہ اگر کسی شخص کے پاسپورٹ پر یہ سٹیکر موجود ہو تو اس کو گرفتار کیا جا سکے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اٹلی کا سفارت خانہ ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ہے جہاں پر عام آدمی کا داخلہ ممکن نہیں ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کا ایک الگ وِنگ ہے۔ اس علاقے میں رہائش پذیر لوگوں کو خصوصی پاس جاری کیے جاتے ہیں اور متعدد خفیہ اداروں کے اہلکار اس علاقے میں مقیم رہائشیوں کو پاسز اور ان کے زیر استعمال گاڑیوں کو سٹیکرز جاری کرنے سے پہلے ان کی مکمل چھان بین کرتے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملکی تاریخ میں کسی بھی غیر ملکی سفارت خانے سے اتنی بڑی تعداد میں ویزا سٹیکرز چوری ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ انھیں منگل کے روز وزارت داخلہ کی طرف سے اس ضمن میں ایک خط موصول ہوا ہے جس پر تحققیات کا اغاز کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں تمام ایئرپورٹس پر چوری ہونے والے شینگن ویزا سٹیکرز کے سیریل نمبر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے اہلکار کے مطابق یہ معاملہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اسلام آباد زون کو بھیجا گیا ہے۔ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار چوہان سے اس کیس میں ہونے والی تفتیش کے حوالے سے جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن اُن سے بات نہیں ہو سکی ہے۔ایف آئی اے کے اہلکار کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ایف آئی اے کا پاسپورٹ سیل ہی اس معاملے کی چھان بین کرے گا۔
( بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اٹلی سفارت خانہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : امریکہ کے سامنے’ ڈٹ‘ جانے کی کیا قیمت چکانا ہوگی؟
Next Article مظہر عباس کا کالم:عمران ’سافٹ امیج‘ کے گرداب میں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ : ناظم الامور با ل بال بچ گئے

دسمبر 2, 2022

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا : صدر اشرف غنی نے تمام سفارتی عملہ واپس بلا لیا

جولائی 18, 2021

کورونا سے اٹلی میں 11 ہزار افراد لقمہ ء اجل : قومی سوگ ، پرچم سرنگوں

مارچ 31, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم جون 10, 2026
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.