Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد بٹ»اسرائیل ، امریکہ اور جماعت اسلامی کا آزاد فلسطین کے خلاف گٹھ جوڑ : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
ارشد بٹ

اسرائیل ، امریکہ اور جماعت اسلامی کا آزاد فلسطین کے خلاف گٹھ جوڑ : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

ایڈیٹراکتوبر 8, 202537 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arshad butt advocate
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا عجب حسن اتفاق ہے کہ پاکستانی شدت پسند مذہبی تنظیم جماعت اسلامی، صیہونی شدت پسندوں اور اسرائیل کو آزاد فلسطینی ریاست کا قیام قابل قبول نہیں ہے۔ امریکہ بھرپور انداز میں ان کی آواز کے ساتھ آواز ملا رہا ہے۔
اسرائیل کے شدت پسند صیہونی ، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف بڑھتے ہوئے ہر قدم کو بزور طاقت مٹا دینا چاہتے ہیں۔فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے راہنما اور فلسطین اتھارٹی کے صدر غلام عباس سمیت آٹھ ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور قطر کے علاوہ دنیا کے اکثر ممالک دو ریاستی حل پر زور دے رہے ہیں۔ ان ممالک کے مطابق آزاد فلسطین ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا ضامن ہو گا۔ جبکہ پاکستان جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن دو ریاستی حل کے شدید مخالف ہیں۔ اور وہ صرف اپنی نظریاتی ساتھی حماس کو فلسطین کی واحد نمائیدہ سمجھتے ہیں۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن، پی ایل او، نے ساٹھ کی دہائی میں یاسر عرفات کے زیرقیادت آزادی فلسطین کے لئے مسلح مزاحمت شروع کی تھی۔ پی ایل او کی مزاحمتی تحریک کو مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں پناہ گزین فلسطینوں کی بھر پور حمایت حاصل رہی ہے۔ عرب ممالک کے علاوہ متعد مسلم ممالک اور دنیا بھر کے حریت پسند عوام نے پی ایل او کا ہر سطح پر بھر پور ساتھ دیا۔ ۱۹۶۷میں چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیل نے مصر، شام اور اردن کے بہت بڑے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس جنگ میں اسرائیلی کامیابی نے عرب ممالک کی عسکری طاقت کا پول کھول دیا تھا ۔ مگر ۱۹۷۳ کی مصر اسرائیل جنگ میں مصر کی کامیابی نے عربوں کو نیا حوصلہ دیا۔ یاد رہے امریکہ اور مغربی طاقتوں نے سلامتی کے نام پر اسرائیل کی عسکری طاقت کو ناقابل شکست بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے۔
مصر نے ۱۹۷۹ میں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ معاہدہ کرکے اسرائیل کے زیر قبضہ اپنے علاقوں کو واپس لے لیا تھا۔ اس کے ساتھ مصر نے پی ایل او کی مزاحمتی تحریک کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا۔ اسرائیل کی روز افزوں بڑھتی عسکری قوت کے سامنے کوئی عرب ملک کھڑا ہونے کی طاقت نہیں رکھتا تھا۔ عرب ممالک نے رفتہ رفتہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کی عملی حمایت سے ہاتھ کھینچنا شروع کر دیا۔ یاسر عرفات اور پی ایل او کے لئے عرب ممالک کی زمین روز بروز تنگ ہوتی جا رہی تھی۔ بالآخر ستمبر ۱۹۹۳ کو پی ایل او اور اسرائیل کے درمیان اوسلو معاہدہ واشنگٹن میں دستخظ ہوا۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے صدر یاسر عرفات اور اسرائیل کے وزیر اعظم یضحاق رابن کے درمیان اس معاہدہ کے تحت پی ایل او نے اسرائیل کو تسلیم کیا اور اسرائیل نے پی ایل او کو فلسطینی عوام کی نمائیدہ تسلیم کر لیا تھا۔
صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایل او نے مسلح مزاحمت ترک کرکے مذاکرات کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ اوسلو معاہدہ کے تسلسل میں ۱۹۹۴کے قاہرہ معاہدے کے مطابق فلسطین آتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ قاہرہ معاہدہ پر بھی یاسر عرفات اور یضحاق رابن نے دستخط کیے تھے۔ مغربی کنارے اور غزہ پر مشتمل فلسطین اتھارٹی کا قیام ایک آزاد و خودمختار فلسطین ریاستی حل کی طرف عملی ٹھوس قدم گردانا جاتا ہے۔ حماس اور فلسطین اسلامی جہاد جیسی تنظیموں نے اس معاہدہ کی مخالفت شروع کر دی تھی۔ دوسری طرف اسرائیل میں صیہونی شدت پسندوں نے اس معاہدہ پر شدید رد عمل ظاہرہ کیا تھا۔ اوسلو معاہدہ پر دستخط کرنے والے یضحاق رابن کو صیہونی شدت پسندوں نے ۱۹۹۵ میں قتل کر دیا ۔ یاد رہے حماس کا ظہور بھی شدت پسند اسلامی تحریک اخوان ا لمسلمین سے منسلک ایک چیرٹی اسلامی تنظیم سے ۱۹۸۷ میں ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر دو ریاستی حل کی حمایت میں دن بدن اضافہ ہوتا رہا ہے۔ دنیا کے ۱۴۶ سے زیادہ ممالک فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔ ستمبر ۲۰۲۵ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اکثریت رائے سے ایک قراداد میں دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گترس نے دو ریاستی حل کو مشرق وسطیٰ میں امن اور سیکورٹی کا ضامن قرار دیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی ہو رہی ہے۔ اسی ہزار سے زیادہ نہتے انسان زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں شدید زخمی ہیں۔ مگر پاکستان کے شدت پسند عناصر کو فلسطینی عوام پر مسلسل ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم اور نہتے عوام کے بے رحمانہ قتل عام کی قطعا پرواہ نہیں ہے۔ انہیں مذہبی نعرہ بازی کے پردے میں اپنے مذموم عزائم پورے کرنے کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کے لئے محفوظ آماجگاہ بنے گی اور نہتے عوام کو اسرائیلی مطالم سے نجات مل سکے گی۔ مگر اسرائیل کی حکومت، صیہونی شدت پسندوں، امریکہ اور اس کے حواریوں ، پاکستان میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے شدت پسند عناصرکے لئے فلسطین کی آزاد ریاست کا مطالبہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امیر جماعت اسلامی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزمین بیٹوں پر مہرباں تھی : رضی الدین رضی کی نظم ۔۔ زلزلہ آٹھ اکتوبر 2005 ء
Next Article جنوبی پنجاب کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلروں کے کرتوت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیراعظم کو مطالبات ماننا ہونگے ورنہ کہیں دھرنا تحریک ان کی وزارت عظمیٰ ہی نہ لے ڈوبے: حافظ نعیم

اگست 5, 2024

حافظ نعیم کی اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت، شہید کے بیٹوں سے اظہار تعزیت

اگست 2, 2024

سید مجاہد علی کاتجزیہ : احتجاج ، دھرنااورمعیشت پر بڑحتا ہوا دباؤ

جولائی 27, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.