اسے کہتے ہیں چمتکار،رمیز راجہ پی سی بی چیئرمین بنیں نہ بنیں.ان کے چیئرمین پی سی بی بننے کی خوشی بهی منالی گئی.بڑے کرکٹر نے تو تعریف و توصیف میں تمام کام پورا کردیا.
اب یہ عجب بات نہیں کہ تاحال پی سی بی چیئرمین کے حوالہ سے خاموشی ہے.کرک سین نے اتوار،پیر کی درمیانی شب خبر دی کہ احسان مانی کی ڈور کٹی نہیں.عمران خان کام جاری رکھنے پر زور دیں گے.اگلے روز ملاقاتیں تھیں.2 مختلف دعوے سامنے آئے.پہلا یہ کہ مانی کی چهٹی.رمیز اگلے چیئرمین پی سی بی.دوسرا یہ کہ مانی ہی اگلے امیدوار ہونگے.راجہ کو نئی ذمہ داری ملے گی.
اس بات کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ ایک اور دلچسپ واقعہ ہوگیا.اس میں سابق کپتان اور عمران خان کے قریبی ساتھی جاوید میاں داد شامل ہیں.انہوں نے نہ صرف خوشی ظاہر کی.نتیجہ میں رمیز کے بارے میں کچھ انکشافات کردیئے.اب راجہ پی سی بی کے راجہ بنیں نہ بنیں.میاں داد کے راجہ بن گئے.
جاوید میاں داد نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر کھلی باتیں کی ہیں.پہلی یہ کہ یہ بہت اچھا فیصلہ کیا گیا.عمران خان نے کسی غیر ملکی کی جگہ اپنے ملک کے بندے کو موقع دیا.ا وپر سے وہ کرکٹر بھی ہے.جتنی تعریف ہو کم ہے.میاں داد نے اصل میں یہ بات اس لئے کی کہ وہ پہلے دن سے مانی کے مخالف ہیں اور تنقید کرتے آئے ہیں.اس متوقع اعلان سے ان کے موقف کی تصدیق ہوئی ہے.
رمیز راجہ کے حوالہ سے میاں داد نے اگلی دلچسپ باتیں کیں.کہتے ہیں کہ یہ بڑے محنتی کرکٹر تھے.الگ بات ہے کہ ہماری طرح بہت ٹیلنٹڈ نہ تھے.سیکھنے کا زور لگاتے تھے.کئی کئی گھنٹے پریکٹس کرتے تھے.جیسےبھی کھیلے اچھا کھیلے
میاں داد نے ایک اور انکشاف کیا کہ رمیز ہر پل سوچتے تھے.بہتری چاہتے تھے.یہ اچھی خوبی تھی.ایک رات میرے کمرے میں آگئے.نیوزی لینڈ کا دورہ تھا.اب وہاں پریکٹس جاری تھی.صبح میچ تھا.کئی گھنٹے یہ پوچھتے رہے کہ اگر ایسا ہو تو کیا کیا جائے.ویسا ہو تو کیا ہو.یہ ایک اچھی خوبی ہے.اب بھی ان کی نظر ہے.اچھے پڑھے لکھے ہیں.فیملی والد سمیت کرکٹرز کی تھی.رمیز کے آنے سے ملکی کرکٹ ترقی کرے گی.
رمیز راجہ کو کمنٹری چھوڑنی ہوگی.پی سی بی ہیڈ وزیر اعظم کی طرح باوقار عہدہ ہے. ان کو ان باتوں سے باہر نکلنا ہوگا.میاں داد نے اور بھی کئی باتیں کیں.سوال یہ ہے کہ کیا جلدی نہیں ہوگئی.یا اس کو یوں لیں کہ جاوید میاں داد پرانے کرکٹر ہیں.ان کے قریب ہیں.ان کے بھی ذرائع ہونگے اور ان کو یقین ہے کہ رمیز ہی اگلے پی سی بی چیئرمین ہونگے.اگر ایسا ہے پهر تو میاں داد نے اچھا کیا.اگر ایسا نہیں ہے پھر کہیں ان کو بعد میں سبکی نہ ہو.اس کا نتیجہ جو بھی ہو.راجہ کی حمایت میں میاں داد بول پڑے.احسان مانی کی مخالفت ہوگئی.عمران خان کے لئے اپنی خواہش بھی ظاہر ہوگئی.وزیر اعظم پاکستان اس حوالے سے جلد اعلان کرنے والے ہیں.
ٌٌ( بشکریہ : کرک سین )
فیس بک کمینٹ

