مکہ مکرمہ : خانہ کعبہ کی دیواروں اور باب کعبہ (دروازہِ کعبہ) کو جس کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے اسے غلاف کعبہ یا کسوہ (عربی: كسوة الكعبة) کہتے ہیں۔سینکڑوں کلو گرام ریشم، چاندی اور سنہری دھاگوں سے تیار کیا جانے والا خانہ کعبہ کا غلاف کئی دہائیوں سے ہر سال ذوالحجہ کے اسلامی مہینے میں حج کے موقع پر نو ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔
ہر سال غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب نماز عشا کے بعد قریب پانچ گھنٹے تک جاری رہتی ہے اور اسے پوری دنیا میں لوگ براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔
تاہم 2022 میں اس روایت میں تبدیلی لائی گئی ہے اور سعودی حکام کے مطابق رواں برس یہ تقریب نئے اسلامی سال کے آغاز پر یعنی یکم محرم الحرام کو ہو گی۔اس سلسلے میں حرمین شریفین کے امور کے صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہی حکم پر نیا غلاف دس ذوالحجہ کو خانہ کعبہ کے منتظمین کے حوالے کیا جائے گا اور اس کی تبدتلی کا عمل یکم محرم الحرم کو سرانجام پائے گا۔بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ تاریخ کی تبدیلی کی وجہ کیا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ

