Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل، ہجوم کے تشدد سے ملزم ہلاک
اہم خبریں

کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل، ہجوم کے تشدد سے ملزم ہلاک

ایڈیٹردسمبر 18, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cyber crime
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان قتل کردیا گیا جبکہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والا ایک مبینہ ملزم بھی تشدد کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس اور ریسکیو سروسز کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 23 سالہ اظہر مسعود کی جان لے لی جبکہ فائرنگ سے مقتول کے والد اور راہ گیر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ کورنگی کے ایریا میں مسلح ڈاکوؤں نے اظہر مسعود سے ان کے گھر کے باہر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
مقتول کے 50 سالہ والد مسعود اختر گھر سے باہر آئے اور ایک ملزم کو پکڑ لیا، تاہم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں وہ اور اسامہ نامی ایک 30 سالہ شہری بھی زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد جائے وقوع پر شہریوں کا ہجوم جمع ہوگیا جنہوں نے ایک مشتبہ ملزم کو پکڑ لیا، بعدازاں ہجوم کے شدید تشددکے نتیجے میں مبینہ ملزم بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی عمر 30 سال تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او عوامی کالونی کے مطابق شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈگیتی کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ مزاحمت کے نتیجے میں شریوں کی قتل کی وارداتوں میں بھی اضافی ہو رہا ہے۔
2 روز قبل بھی کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر لٹیروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق سماما شاپنگ مال کے قریب کوئٹہ ہوٹل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نامعلوم مشتبہ لٹیروں نے فائرنگ کرکے 21 سالہ بلال ناصر کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا تھا کہ مقتول کو سینے، گردن اور ٹانگ پر تین گولیاں لگی تھیں۔
کراچی میں تواتر سے اس قسم کی واردتیں ہو رہی ہیں اور 27 نومبر کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک آدمی کو ہلاک اور ان کے 2 بچوں کو زخمی کرنے پر مشتعل ہجوم نے پولیس کے پہنچنے سے قبل 2 مشتبہ لٹیروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جو بعد ازاں دم توڑ گئے تھے۔
سرجانی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر یسیٰن گجر نے بتایا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 مسلح افراد نے دو بھائیوں سے سیکٹر 7 اے میں ان کے گھر کے سامنے موبائل فون اور نقدی چھینی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ڈکیتی کی واردات جاری تھی کہ ان کے 60 سالہ والد گھر سے باہر آئے، مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔
قبل ازیں 29 اکتوبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پر مشتبہ ڈاکو کو مشتعل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا، بعد ازاں وہ دم توڑ گیا تھا۔
شاہراہ فیصل پولیس نے بتایا تھا کہ گلستان جوہر کے بلاک 18میں قاسم پیراڈائیز کے قریب 18 سالہ شہریار نظیر مبینہ ڈکیتی پر مزاحمت پر لٹیروں کی گولی سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
دوسری جانب شہریوں نے نامعلوم ڈکیت کو پکڑ کر مارا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا، بعد ازاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید
Next Article جنرل باجوہ محسن ہیں ، عمران خان نے ان کے خلاف باتیں کر کے احسان فراموشی کی : پرویز الٰہی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.