Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ضمیر کو بہلانے کے لیے ماتھا رگڑنے والوں کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )
  • مزارِ قائد تین سال سے عوام کے لیے بند : لینڈ مافیا کی نظریں : مظہر عباس کا کالم
  • آبنائے ہرمز اور محصول کی وصولی کا سوال ، ٹرمپ کا متضاد طرز عمل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پاکستانی کشمیر میں اداروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم، دو اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»خاور نعیم ہاشمی»وہ جو باعث شرمندگی ہیں۔۔خاورنعیم ہاشمی
خاور نعیم ہاشمی

وہ جو باعث شرمندگی ہیں۔۔خاورنعیم ہاشمی

ایڈیٹرستمبر 2, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چھوٹے شہروں اور قصبات میں تو نام نہاد صحافیوں کی بھرمار ہے ہی، لاہور سمیت بڑے شہروں کو بھی ایسے ’’صحافیوں‘‘ سے پناہ حاصل نہیں ہے جنہوں نے اس مقدس پیشے کی حرمت کو کچھ اس طرح پامال کیا ہے کہ اصلی صحافیوں کو بھی کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملتی۔ یہ سلسلہ نیا نہیں شروع ہوا، کئی ان پڑھ اور بلیک میلر لوگ کھلے عام صحافی بنے ہوئے ہیں، ان کی جیبوں میں عجیب و غریب ناموں کے میڈیا ہاؤسز کے کارڈ ہوتے ہیں، اب تو شہر کے کونے کونے ، گلیوں اور بازاروں میں اخبارات و جرائد کے بورڈ آویزاں ہیں، جہاں سے چند ہزار روپوں کے عوض آپ کو صحافی ہونے کا سرٹیفکیٹ مل جاتا ہے۔اسی قسم کے میڈیا ہاؤسز نے درجنوں کے حساب سے فوٹو گرافر بھی بھرتی کئے ہوتے ہیں، جو کسی دعوت نامے کے بغیر بھی کسی بھی تقریب میں شرکت کو اپنا ’’قانونی حق‘‘ تصور کرتے ہیں۔ میزبان اگر غلطی سے کہہ دے کہ جناب! ہم نے تو آپ کو مدعو ہی نہیں کیا تھا تو اس کی شامت آ جاتی ہے۔ ایسے صحافی اور کیمرہ مین نما لوگوں کا اچانک ہجوم ہوجاتا ہے اور پھر وہاں جو ہوتا ہے اسے اصلی صحافی بھی نہیں سنبھال سکتے۔ میں نے ایسے نام نہاد صحافیوں کی سرگرمیاں کئی بار خود دیکھی ہیں، اگر آپ ان کے کسی معاملے میں بولیں گے تو آپ کی عزت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔ امیر لوگوں کے بچوں کی شادیوں اور نجی اداروں کی تقریبات میں درجنوں کے حساب سے’’ پریس فوٹو گرافر‘‘ موجود ہوتے ہیں، یہ لوگ تقریب کے خاتمے پر ایک لائن میں کھڑے ہوجاتے ہیں اور اپنی آمد کے معاوضے کے طلبگار ہوتے ہیں، یہ ایک طرح کا فیشن بن چکا ہے، پیسے دینے والوں کو ایسے صحافیوں کے حقیقی پس منظر کا کوئی علم نہیں ہوتا، عمومی طور پر اب اصلی اور دو نمبریوں کے مابین لوگوں نے تمیز ہی ختم کر دی ہے، لوگ تو یہ کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں، سارے صحافی ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں صحافیوں کی تنظیمیں تو اب تک اس قسم کے صحافیوں کو لگامیں ڈالنے میں یکسر ناکام رہی ہیں، لیکن کوئی نہ کوئی راستہ تو نکالنا پڑے گا ایسے نام نہاد صحافیوں اور فوٹو گرافروں سے نجات پانے اور اصلی صحافیوں کی عزت بچانے کے لئے۔ اب آپ کے دماغ میں ایک سوال ضرور آیا ہوگا، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیا اصلی اور بڑے اداروں سے وابستہ صحافی دیہاڑیاں نہیں لگاتے؟ نام نہاد صحافی تو ہزار پانچ سو میں ٹل جاتے ہیں ان کا کیا کیا جائے جن کے پیٹ کروڑوں ڈکارنے کے بعد بھی نہیں بھرتے، یہ ایک درست سوال ہے مگر سب بڑے صحافیوں پر لاگو نہیں ہوتا۔ واقعی کئی صحافی بڑے بڑے اداروں اور حکومتوں تک کو بلیک میل کر جاتے ہیں اس موضوع پر الگ
کالم لکھنا پڑے گا، آج ایک واقعہ پڑھئیے جو دو دن پہلے ہماری صحافی دوست ثمن اسد کے ساتھ پیش آیا، ذرا دیکھئے! وہ کیا بتلا رہی ہیں ۔



٭٭٭٭٭ پچھلے آٹھ سال سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہوں اور فیشن انڈسٹری میں بھی کام کر رہی ہوں۔ آجکل بطور گرومنگ کنسلٹنٹ فیشن اور میڈیا انڈسٹری کی مدد سے پبلک کو اپنی سروسز دے رہی ہوں۔ میں ایک ایف ایم ریڈیو میں آر جے کی خدمات بھی ادا کر رہی ہوں۔ لوگوں کو اپنا امیج بنانے میں، میں ان کی مدد کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہتی ہوں۔ صحافیوں کا کیا معیار ہوتا ہے یہ میں اچھے طریقے سے جانتی ہوں۔ ایک صحافی تو اپنی عزت اور جان کو داؤپر لگا کر بھی دوسروں کی مدد کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ صحافت کی بہت عزت اور رتبہ ہے۔۔۔ مگر تین دن پہلے میرے ساتھ جو ہوا وہ میرے لئے کسی حادثے سے کم نہ تھا۔ میں ایک سوشل کلب میں موجود تھی جہاں میں نے ایک ٹرانسفارمیشنل سپیکر کا سیمینار منعقد کیا تھا۔ جمعہ کو چونکہ پورے ملک کی طرح لاہور میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کیلئے جلوس نکالے گئے تھے اس لئے سیمینار میں زیادہ افراد شرکت کر نہ سکے۔ ہال میں گنے چنے لوگ ہی تھے ، اچانک میں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم لوگ ہاتھوں میں کیمرے اٹھائے ہال میں داخل ہوئے ہیں، یہ ایک یا دو نہ تھے۔۔۔ تین یا چار نہ تھے۔۔۔ بلکہ لوگ ایک ہجوم کی شکل میں تھے۔ میں اپنی جگہ سے اٹھ کر ان کے پاس گئی اور پوچھا کہ آپ لوگ کون ہیں؟ کہاں سے تشریف لائے ہیں؟۔ ایک صاحب نے جواب دیا کہ وہ مختلف اخباروں سے اس فنکشن کی کوریج کیلئے آئے ہیں۔ ایک کیمرہ مین کے ساتھ موجود دوسرے شخص نے ہاتھوں پر نوٹ پیڈ پکڑے ہوئے تھے اور وہ خود کو رپورٹر بتا رہے تھے۔ میں نے پھر ایک اور کیمرہ مین سے پوچھا کہ آپ کونسے اخبار سے آئے ہیں ؟ مگر انھوں نے جواب دینا ضروری نہیں سمجھا،،،، یہ سارے کیمرہ مین اچانک تقریباً خالی ہال میں چھا گئے اور وہاں جو چند لوگ تھے ان کی تصویریں بنانے لگے،،،،،، سیشن ختم ہوا تو چونکا دینے والا منظر دکھائی دیا، یہ سب نا معلوم اور بن بلائے کیمرہ مین اور مبینہ صحافی سیشن کے سپیکرز کے پیچھے پڑ گئے،،،،،،،، وہ کہہ رہے تھے کہ ہم صحافی ہیں، یہاں اپنا پٹرول پھونک کرآئے ہیں، ہمیں چائے پانی کے لئے پیسے دیں۔۔۔



اسی دوران کسی نے ان کو بتا دیا ثمن اسد سے بات کریں جو اس ایونٹ کی منیجر ہیں۔ اب یہ ٹولا میرے پیچھے پڑ گیا کہ میں انہیں پیسے دوں۔۔۔۔ اس وقت میں مہمانوں کے ساتھ کھڑی تھی،،،،،،،، ان میں سے ایک صاحب تیزی سے میرے قریب آئے اور فرمانے لگے کہ ہمیں پیسے جلدی دے دیں کیونکہ ہم نے ایک اور جگہ بھی جانا ہے۔۔۔۔ مجھے یہ سب کچھ بہت معیوب لگ رہا تھا میں مہمانوں کے سامنے اس مسئلے میں الجھ گئی تھی۔۔۔ میں اپنے روم میں گئی اور دو ہزار روپے لے کر واپس آئی اس وقت پرس میں اتنے ہی تھے۔۔۔سو چا یہ چائے پی لیں گے ، خود کو صحافی کہنے والے ان افراد نے دو ہزار لینے سے انکار کر دیا اور کہنے لگے کہ ہم آٹھ سے دس لوگ ہیں۔۔۔۔ یہ پیسے بہت کم ہیں۔۔۔ میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔۔۔۔ وہ اپنے اخبارات کے نام بھی نہیں بتا رہے تھے۔۔۔ میں نے ایک ہزار روپے ایک دوست سے پکڑے ، مگر وہ تین ہزار لینے سے بھی انکاری تھے، پھر وہ لوگ ناراض ہو کر باہر چلے گئے، میں پریشانی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی تھی،،،، دو تین منٹ بعد ہی ان میں سے ایک آدمی واپس لوٹا اور مجھ سے مخاطب ہوا۔۔۔۔ چلیں ! تین ہزار تو دیدیں پٹرول کا خرچہ ہی نکل آئے گا۔۔ ٭٭٭٭٭٭ (نوٹ۔ ثمن اسد نے ان آٹھ نامعلوم صحافیوں اور کیمرہ مینوں میں سے تین کی تصویریں بھی مجھے بھجوائی ہیں جو تقریب کے دوران اس کے اسٹاف نے غیر ارادی طور پر اتاری تھیں) اس واقعہ پر میں ذاتی طور پر بہت شرمندگی محسوس کر رہا ہوں، یہ میرے لئے ہی نہیں پوری صحافتی برادری کے لئے باعث شرم ہے۔ صحافیوں کی نمائندگی کرنے والے اداروں کو ایسے کرداروں کو اپنی صفوں سے خارج کرنے کیلئے لازماً کوئی لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ لوگ شاید انہی وجوہات کے باعث ہم سے نالاں ہیں۔۔۔۔۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آزادی صحافت پریس فوٹو گرافر صحافت صحافی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کی خارجہ پالیسی: مفروضے، اندیشے اور دھمکیاں۔۔سید مجاہد علی
Next Article کشمیر کہانی (20)۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

جولائی 9, 2026

روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج

جولائی 7, 2026

خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 16, 2026
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم جولائی 16, 2026
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور جولائی 16, 2026
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا جولائی 16, 2026
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.