Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»بابا ظہیر کاشمیری کی فاقہ مستی ۔۔ خاور نعیم ہاشمی
ادب

بابا ظہیر کاشمیری کی فاقہ مستی ۔۔ خاور نعیم ہاشمی

ایڈیٹردسمبر 20, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zaheer-kashmiri
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اچھا نہیں ہو رہا، پاکستان میں پہلی بار اہم ترین دو قومی اداروں کے مابین تصادم سے بھی بڑھ کر حالات ہیں، سپریم کورٹ کے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے نے تو گویا جلتی پر تیل چھڑک دیا ہے، سوچا تھا کہ جمعہ کا کالم گول کردوں اور قارئین سے اتوار کو مخاطب ہوں، امکان نظر آرہا ہے کہ جب جمعہ کو کالم چھپے گا تو کہیں سب کچھ ہی نہ بدل چکا ہو،،، تفصیلی فیصلے میں لاش کو تین دن تک ڈی چوک میں لٹکانے کے حکم نے سو بچوں کے قاتل جاوید اقبال کو سنائی گئی بے تکی سزا یاد آ گئی، فیصلے میں استعمال کئے گئے الفاظ میں شائستگی نہیں جذباتیت دکھائی دے رہی ہے، مقتدر ادارے نے فیصلے پر جو رد عمل ظاہر کیا میں پہلے اس کے حق میں نہیں تھا لیکن تفصیلی فیصلے نے میری سوچ بدل دی ہے، فیصلے کی تحریر میں ،،انتقام،، کا عنصر بھی دکھائی دے رہا ہے، میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نہیں تھا، کیونکہ سمجھتا ہوں کہ ملک اور قوم کے لئے خدمات انجام دینے والے اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے محاذ جنگ پر لڑنے والے کسی شخص کو آئین معطل کرنے اور ایمر جنسی لگانے جیسا عوضانہ نہیں دیا جا سکتا، ماضی میں نظریہ ضرورت کی مسلسل حمایت کرنے والی اعلی عدلیہ آج پھر دوراہے پر کھڑی دکھائی دے رہی ہے، اس موضوع پر تفصیلی کالم آپ پر سوں پڑھ سکیں گے۔ ٭٭٭٭٭
آج کا کالم میں پیرزادہ غلام دستگیر کے نام موسوم کرتا ہوِں ، جنہیں آپ بابا ظہیر کاشمیری کے نام سے جانتے ہیں، مجھے نہ صرف ان کی ماتحتی میں صحافت سیکھنے کا موقع ملا بلکہ وہ میرے ساتھ تحریک آزادی صحافت کے دوران سنٹرل جیل میں اسیر بھی رہے، کہتے ہیں کہ آدمی کی اصلیت کا پتہ یا تو جیل ملتا ہے یا ریل میں، جیل میں پتہ چلا کہ وہ واقعی عظمت انسان کی جدوجہد کے سچے داعی ہیں، ادب و فن، شاعری اور صحافت کے میدان میں انہیں ان کا جائز مقام محض اس لئے نہ مل سکا کہ ان کے نام کے ساتھ ترقی پسندیت کالاحقہ جڑا ہوا تھا اور انہیں خود بھی اس لاحقے سے اپنے فن سے زیادہ عقیدت تھی، بلاشبہ ظہیر کاشمیری پاکستان میں ترقی پسند ادیبوں اور شاعروں کی تمام تحریکوں کے سرخیل رہے، انہوں نے انسانی حقوق کی ہر جدوجہد کو تاریخی تسلسل میں دیکھا، اور انسانی حقوق کی ہر تحریک کو اپنی فکر اور اپنے کلام کا موضوع بنایا۔ ٭٭٭٭٭
امرتسر سے نقل مکانی کرکے لاہور بس جانے والے باباجی(ظہیر کاشمیری) بیڈن روڈ کی ایک گلی میں اپنے خاندان سمیت رہا کرتے تھے، نیلی اور ڈھیلی پتلون، لال قمیض، خاکی سویٹر، کالی ٹائی، سبز رنگ کا کوٹ، عجیب و غریب کمبی نیشن ہوتا ان کے لباس کا، ستر اسی سال کی عمر تک تین یا چار بارجوتے خریدے ہونگے وہ بھی لنڈے سے، پتلون میں اگر کبھی بیلٹ نہ ہوتی تو آپ ناڑا ضرور دیکھ سکتے تھے، رنگ برنگے بابا جی نے تین فلمیں بھی بنائی تھیں، ایک فلم تو سینیما اسکرین کی زینت بھی بنی ، نام تھا،،تین پھول،، نئیرسلطانہ، اسلم پرویز اور علاؤالدین نے مرکزی کردار ادا کئے تھے، اپنی فلم کے رائٹر، ڈائریکٹر اور شاعر وہ خود ہوتے تھے ، لوگ ان کا بہت احترام اور لحاظ کرتے تھے، اس لئے فنانسر آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہوگا، ایک فلم میں انہوں نے سنتوش کمار کو ہیرو لے لیا، فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی، سنتوش نے اپنی ہیروئن سے سامنے یہ مکالمہ بولنا تھا۔۔۔۔جان جاں! تم اتنی رقیق القلب کیوں ہوئی جاتی ہو۔سنتوش صاحب سے یہ مکالمہ بولا نہیں جا ریا تھا، وہ بار بار رقیق القلب پراٹک جاتے ، بابا جی چاہتے تو رقیق القلب کو آسان لفظ میں بدل سکتے تھے،مگر کون تھا جو بابا جی سے یہ مشکل مکالمہ تبدیل کرا لیتا، ٹیک پہ ٹیک ہوتی رہی، بالآخر سنتوش کمار پھٹ پڑے،،،، او بابا، (پنجابی میں گالی) توں مینوں لقوہ کرانا ایں۔ ٭٭٭٭٭
میں نے بابا ظہیر کاشمیری کو جب پہلی بار دیکھا اس وقت میری عمر آٹھ نوسال تھی، میں اپنے آفس کے ایک ملازم کے ساتھ بیڈن روڈ سے گزر رہاتھا،اچانک میری نظر ایک سرخ و سپید فرنچ کٹ ڈاڑھی والے شخص پر پڑی، جو،، فل انگریز،، دکھائی دے رہا تھا، مگر اس کا لباس اور ٹوپ بہت بوسیدہ تھے، اس زمانے میں بیڈن روڈ کمرشل نہیں رہائشی علاقہ تھا، اور جگہوں کی طرح یہ اںبھی سامان ضرورت کی چھوٹی چھوٹی دکانیں ہواکرتی تھیں ، بعد میں پتہ چلاکہ یہ ظہیر کاشمیری صاحب ہیں اور ان کا روزانہ کا معمول ہے کہ ہر دکان پرجا کر کھڑے ہوتے ہیں، سر سے ٹوپ اتار کے دکاندار کے سامنے کورنش بجا لاتےہیں، ہر دکاندار ٹوپ میں چونی ڈالتاہے جب مخصوص رقم پوری ہو جاتی ہے توریگل چوک کے قریب وائن شاپ پر پہنچ جاتے ہیں، یہ میرا پہلا تعارف تھا جسے ہم خوش گوار نہیں کہہ سکتے۔ بیڈن روڈ اس زمانے میں دانش وروں اور بد معاشوں سے مالا مال ایریا تھا ،اس زمانے میں اگر کوئی بدمعاش شریفوں کے محلے میں رہتا تو یہ اس محلے کااعزاز ہوتا تھا، کیونکہ بدمعاش شریفوں سے زیادہ شریف ہوا کرتے تھے،،نامور بد معاش یاسین بمبے والا بیڈن روڈ کے وسط میں رہتے تھے، منیر نیازی کا ٹھکانہ رضیہ بلڈنگ میں تھا، اسی عمارت میں سردار پروڈکشنز کے نام سے ہمارا آفس بھی تھا، پڑوسی ملک میں جا کر بہت شہرت پانے والے موسیقار خیام، گلوکار سلیم رضا، جی اے چشتی، ایم اے رشید، مشیر کاظمی، اور سیف الدین سیف بھی قریب قریب ہی رہائش پذیر تھے، سب اوٹ پٹانگ کے باوجود لوگ بابا ظہیر کاشمیری کا بہت احترام کرتے تھے۔ ایک بار تو باباجی کے ساتھ انہی کی عمر کے ایک دانشور کو بٹھا دیا گیا جو باباجی سے زیادہ وزنی گالیاں نکالتے تھے، وہ آتے ہی آواز لگاتے۔ میں اسی اخبار کے نیوز روم میں صبح کی ڈیوٹی کیا کرتا تھا، بابا جی کوایڈیٹر بنا دیا گیا، ایک دن مجھے ان کی طرف سے ایک شوکاز ملا، جو آج بھی میرے پاس موجود ہے، ہوا کچھ یوں کہ فیصل آباد کی ایک ٹیکسٹائل ملز میں مزدوروں کا احتجاج چل رہا تھا، وہ اپنی مانگیں منوانے کے لئے ہڑتال پرتھے، میں نے ان کے حق میں خبر چھاپ دی، میرے علم میں نہ تھا کہ اس ملز کی مالکہ پیپلز پارٹی کی کوئی ایم این اے ہیں۔ پارٹی یا اس ملز آنر کی جانب سے شکایت آئی تو باباجی نے اپنے دستخطوں سے مجھے نوٹس جھجوا دیا( بابا جی کے اعزازات میں ایک اعزاز یہ بھی ہے کہ وہ ایک ترقی پسند مزدور لیڈر بھی رہ چکے تھے، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ وہ کتنی شدت سے اپنی ادارتی ذمے داریاں نبھا رہے تھے،ضیاء الحق نے مارشل لاء لگایا تو ایس جی ایم بدر الدین کے ساتھ بابا جی کو بھی گرفتار کرکے ملٹری کورٹ سے سزا سنائی گئی، جس رات مجھے کوڑے مارے گئے، وہ پوری رات بدر الدین صاحب اور باباجی نے میری بے ہوشی کے دوران میرے پاس جاگ کر گزاری تھی، اخبار کی حتمی بندش کے بعد میری بابا جی سے ملاقاتیں صرف پریس کلب میں ہی ہوتی رہیں ، انہیں ان کے انتقال کے ایک سال بعد 1995 میں صدارتی ایوارڈ ملا تھا، بابا جی نے ساری عمر فاقہ مستی میں گزاری ، میں نے انہیں کبھی خوشحال نہیں دیکھا۔

( بشکریہ : روزنامہ 92 نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ظہیر کاشمیری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمشرف، مودی اور ٹرمپ : آخر کیوں ؟ / رؤف کلاسرا
Next Article ہیر کے شہر جھنگ کی کہانی ۔۔ ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعودکاکالم:کچھ باتیں ظہیر کاشمیری کی

جولائی 25, 2022

ظہیر کاشمیری کا صد سالہ جشن پیدائش : اسلم گورداسپوری، خاور نعیم ہاشمی ، نیلم احمد بشیر کا خطاب

دسمبر 16, 2019

ظہیر کاشمیری : عظمت انسان کا علمبردار۔۔خاور نعیم ہاشمی

ستمبر 8, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.