Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»ظہیر کاشمیری کا صد سالہ جشن پیدائش : اسلم گورداسپوری، خاور نعیم ہاشمی ، نیلم احمد بشیر کا خطاب
ادب

ظہیر کاشمیری کا صد سالہ جشن پیدائش : اسلم گورداسپوری، خاور نعیم ہاشمی ، نیلم احمد بشیر کا خطاب

ایڈیٹردسمبر 16, 20197 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
neelam ahmad bashir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن، لاہور یونٹ کے زیر اہتمام معروف انقلابی شاعر ظہیر کاشمیری کا صد سالہ جشن پیدائش منایا گیا۔ تقریب کی صدارت نامور ترقی پسند دانشور اسلم گورداسپوری نے جبکہ ظہیر کاشمیری کے بھائی شوکت عمر پیرزادہ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں استاد عنایت عابد، استاد اظہار خان اور استاد ناصر خان کے ساتھ ساتھ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے رہنماؤں شبیر بھٹی اور یاسین حیدری نے بھی اپنے فن موسیقی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ پاکستان کے رہنماء فہیم عامر نے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔اسلم گورداسپوری نے اپنے خطاب میں ظہیر کاشمیری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے این ایس ایف پاکستان کی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساحر پلیجو کے زیر صدارت چلنے والی آج کی این ایس ایف ظہیر کاشمیری کے افکار کی حقیقی وارث ہے۔ خود ظہیر کاشمیری بھی انقلاب کے نوحہ گر نہیں بلکہ انقلاب کے سفیر تھے۔ ان کا کہنا تھا فیض احمد فیض کے افکار تو مفاد پرست مقتدر ٹولے کے ہاتھوں اغوا ہو گئے مگر آج کی تقریب اس امر کا ثبوت ہے کہ این ایس ایف پاکستان ظہیر کاشمیری کی فکری وارث ہے۔
شوکت عمر پیرزادہ نے کہا کہ ظہیر کاشمیری نے ہوش سنبھالتے ہی انقلابی جدوجہد کا علم سنبھال لیا تھا۔ کبھی ہندوستان پر قابض برطانوی سامراج نے اور کبھی پاکستان کے مقتدر طبقات نے بار بار انہیں پس دیوار ز نداں رکھا مگر کبھی بھی انہوں نے مصلحت کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ آخری دم تک جدوجہد جاری رکھی۔ ساحر پلیجو کی صدارت میں چلنے والی آج کی این ایس ایف ظہیر کاشمیری کی فکری سچائی کی دلیل ہے
ترقی پسند صحافی اور این ایس ایف پاکستان کے سابق رہنماء خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ ظہیر کاشمیری کا ایم اے او کالج امرتسر میں یونین کا صدر منتخب ہونا ثابت کرتا ہے کہ اس پورے خطے کی سیاسی قیادت کے اصل حقدار اس ملک کے محنت کش عوام ہیں اور یہ بات بے حد باعث اطمینان ہے کہ این ایس ایف پاکستان محنت کش عوام کا ہراول دستہ ہیں۔
پروفیسر رشید مصباح اور نیلم احمد بشیر نے کہا کہ ظہیر کاشمیری جذباتی سطح پر نہیں بلکہ شعوری سطح پر مارکسی بلکہ سچے ماؤسٹ تھے۔ انہوں نے کیمپ جیل لاہور میں ایک شجر پر سرخ پھریرا لہرایا اور اس کے سائے میں عوام کو انقلابی جدوجہد کا درس دیتے رہے۔ آج لاہور شہر میں کئی مفاد پرست گروہ این ایس ایف کا نام لے کر نظریات کا "دھندہ” کر رہے ہیں۔ کئی ترمیم پسند میلوں ٹھیلوں میں طبلے بجا بجا کر لال لال کرتے پھر رہے ہیں مگر صرف ساحر پلیجو کی قیادت میں چلنے والی این ایس ایف پاکستان ہی ظہیر کاشمیری کے نظریات کی نمائندگی کرتی ہے۔
معروف ترقی پسند صحافی خاور نعیم ہاشمی نے کہا کہ جب انہیں جنرل ضیاء الحق کے دور میں کوڑے پڑے تو بابا جی (ظہیر کاشمیری) بھی تحریک آز ادی صحافت کے ضمن میں اسی جیل میں تھے۔ انہوں نے مجھ سے ہمدردی کی بجائے کوڑے پڑنے پر مبارکباد دی اور آج یہ دونوں باتیں میرے لئیے باعث صد افتخار ہیں۔
فیاض احمد ملک کا کہنا تھا ظہیر کاشمیری آج کے این ایس ایف کے نوجوانوں کی طرح اوائل عمری سے ہی ترقی پسند جدوجہد سے منسلک ہو گئے تھے۔ ایم اے او کالج امرتسر میں یونین کا صدر منتخب ہونا صرف آغاز تھا۔ وہ بعد میں ٹریڈ یونین کی جدوجہد کرتے رہے اور فکری سطح پر پوری تندہی سے کام کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ایک انقلابی پارٹی کی ضرورت کو شدت سے محسوس کرتے تھے۔پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سیکرٹری صابر علی حیدر نے کہا کہ کہ ہم ظہیر کاشمیری کے خواب کی تکمیل کر رہے ہیں۔ جلد ہی پاکستان کی درست مارکسی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا ہر 8 جنوری کو این ایس ایف پاکستان 1953 کے شہداء کی یاد میں ملک بھر میں پروگرام کرتی ہے۔ 8 جنوری 2020 کو ہم ایک انقلابی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے تمام ترقی پسند طاقتوں کو 8 جنوری کے لاہور کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ظہیر کاشمیری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآرمی چیف کے عہدے کا اہم پہلو قانون کے دائرے میں نہ آنا آئین کی روح کےمنافی ہے : چیف جسٹس کھوسہ
Next Article سپیکر قومی اسمبلی کے نام ۔۔ سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعودکاکالم:کچھ باتیں ظہیر کاشمیری کی

جولائی 25, 2022

بابا ظہیر کاشمیری کی فاقہ مستی ۔۔ خاور نعیم ہاشمی

دسمبر 20, 2019

ظہیر کاشمیری : عظمت انسان کا علمبردار۔۔خاور نعیم ہاشمی

ستمبر 8, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.