Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکا کالم:صدیوں پرانے درختوں کا نوحہ
کالم

کشور ناہیدکا کالم:صدیوں پرانے درختوں کا نوحہ

ایڈیٹرستمبر 14, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں بیٹھی ہوئی یوٹیوب پر ان تین پاکستانی معذور خواتین کے دنیا کے سفر کی داستان پڑھ رہی تھی کہ اچانک مجھے فوزیہ حسن اللہ کے رونے کی آواز آئی۔ وہ اکثر سائیکل چلانے کے بعد میرے پاس آجاتی تھی۔ فوزیہ، گزشتہ 25برسوں سے کچی آبادیوں کے بچوں کو پھول پودوں سے محبت اور اسلام آباد میں قدیمی درختوں کی حفاظت کی ذمہ داری اُٹھائے بہت خوش رہتی ہے مگر آج تو وہ روتی ہوئی آئی تھی ۔ باتوں باتوں میں وجہ پوچھی تو اس نے تصویر دکھائی نتھیا گلی میں سیکڑوں سال پرانے درخت کاٹے جارہے تھے کہ وہاں صاحبِ عالم کے دوست نے ایک بڑا ہوٹل بنانے کا ارادہ کیا ہے۔ وہ کٹے درختوں کو دیکھ کر پھر روپڑی، پوچھنے لگی، آپ نے لکھا تھا کہ جب منیزہ ہاشمی، فیض صاحب کے لگائے درخت کٹوا رہی تھی تو آپ روپڑی تھیں کہ آپ نے ان کو لگواتے دیکھا تھا۔ میں نے اُسے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ویسے راوی کے کنارے جو درخت تھے، وہ بھی نیا شہر بسانے کے لئے کاٹ دیئے گئے، والٹن ایئرپورٹ کے 90درخت نئی آبادی کے لئے کاٹ دیئے گئے۔ ہر حکومت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں نجانے کتنے بدھا، گرو، ولی اللہ بیٹھے اور مسافروں نے تھکن اتاری ہوگی۔ برگد کا وہ درخت جس کے نیچے بیٹھ کر بدھا کو گیان ملا تھا۔ اس کی ایک شاخ کو دیوتا لے کر سری لنکا گئے تھے۔ وہاں پر اس درخت کی حفاظت کے لئے جنگلے بنائے گئے ہیں کہ لوگ شاخیں توڑ توڑ کر لے جارہے تھے۔ خیر یہ تو ان کے عقیدے کی بات ہے۔ ہمارے سیکڑوں سال پرانے درختوں نے ناصر کاظمی کوا پنی کہانیاں سنائی ہوں گی۔ والٹن کے درختوں نے انتظار حسین کو اپنی داستان بتائی ہو گی۔ اور نتھیا گلی والے درختوں نے توانگریزوں اور ان کے ساتھ ٹہلتی میموں کو، بچوں کو کھیلتے دیکھا ہوگا
میں نے فوزیہ کا موڈ بدلنے کے لئے کہا کیا کریں گی زہرہ آپا، شیماکرمانی، زرینہ سلامت، فرزانہ یاری، فاطمہ حسن کہ یہ خواتین تو ساری عمر ساڑھیاں پہنتی رہیں۔ میں نے بھی50برس تک ساڑھیاں پہنیں۔ اب ہدایت نامہ آیا ہے کہ خواتین کرتہ شلوار اور چادر لیں گی۔ وہ میری پھوپھی کیا کریں گی جو ساری عمر تنگ پاجامے پہنتی رہی ہیں۔ وہ خالہ امی کیا کریں گی جنہوں نے ہمیشہ غرارہ پہنا۔ میری ماسی شیداں، گاؤں میں ساری عمر کالی دھوتی، سفید کرتہ اور سفید دوپٹہ اوڑھتی رہی۔ ضیا الحق نے بھی سرکاری لوگوں کو واسکٹ اور کرتہ شلوارپہنائے تھے۔ کام کرنے والی خواتین کو چادریں اوڑھنے کے احکامات دیئے تھے۔ اب پاکستان کو بنے 74سال ہوگئے۔ کتنی ہی نسلیں فیشن بدلتی رہی ہیں۔ مغلیہ غرارے، پشواز اور افغانی کرتے فیشن میں آئے۔ یہ کونسا وقت آپڑا کہ کہہ دیا گیا لڑکیاں جینز نہ پہنیں۔ ہمارے غریب اور متوسط طبقے کی لڑکیاں اور لڑکے لنڈے سے دو چار جینز اور دو چار قمیضیں لےلیتےہیں فیشن کا فیشن اور غربت بھی چھپ جاتی ہے۔
امریکیوں نے 1965میں کوکا کولا کے بہانے، چینیوں کے لباس بدلنے کے لئے، مغربی طرز کے کپڑے متعارف کرائے۔ وہ سب چینی مرد اور عورتیں جو سائیکل پر سفید کپڑے پہنے نظر آتے تھے۔ ایک دم رنگ برنگے اسکرٹ اور پینٹیں پہنے اور کوکا کولا پیتے نظر آئے، ان کا لیڈر وہی مائوزے تنگ رہا۔ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں داخل ہوگئے۔ البتہ ثقافتی تقاریب میں ہر ملک کے لوگوں نے اپنا روایتی لباس رکھا۔ جیسا کہ ہماری شادیوں میں بھی ہوتا ہے۔اور پھر یہ کونسا زمانہ ہے، لباس کے لئے خاص احکامات جاری کرنے کا۔ ایک طرف انڈیا غرارہا ہے۔ دوسری طرف ایران ہمارے ساتھ کلام کرنا پسند نہیں کرتا، تیسری طرف چودہ سو سال پہلے کے لباس اور عورتوں کے لئے خاص احکامات جاری کئے جارہے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ ساری دنیا کے ممالک ان کے قوانین کو تسلیم کریں۔ ہم ایک طرف کورونا سے لڑرہے ہیں۔ دوسری طرف پولیو ختم نہیں ہورہا۔ ہمارے ساڑھے تین کروڑ بچوں کے لئے اسکول ہی نہیں۔ مزدوری کرتے لاکھوں بچے اپنے گھر کے لئے روٹی کا بندوبست کرتے ہیں۔ حکم دینے والوں کو سڑکوں پہ کھڑی بچیاں، ہاتھ پھیلائے بزرگ، کتابیں اٹھائے لڑکے لڑکیاں بھیک مانگتے نظر نہیں آتے۔ ہم چاہتے ہیں واقعی ہمارے ملک میں کوئی بھوکا نہ رہے۔ ہر سڑک پر ہر عمر کے فقیر۔ اولاد کے ہاتھوں ٹھکرائے سڑکوں کے کنارے بیٹھے بزرگ مرد خواتین نظر نہیں آتیںکہ بیچ میں عورتوں کے لباس کا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں، اخباروں اور صحافیوں پر پابندیوں کے قانون بنانے لگتے ہیں ،بنے بنائے اداروں کو ختم کرنے، نئے منصوبوں کے ڈول ڈالنے لگتے ہیں۔ ہمیں کوئی فکر ہے تو بس سیاحت کی۔ مالم جبہ کی سڑک ہو ، دیر بالا کی سڑک کہ بلوچستان اور تھرپارکر کی سڑکیں اور پانی کی سپلائی۔ روز روز، چار دفعہ بجلی جانے کی مشکلات یہ اولین توجہ چاہتی ہیں کہ پاکستانیوں کا لباس کونسا ہونا چاہئے۔ ہم کوئی نئے نئے مسلمان، ہندو یا سکھ نہیں بنے ہیں۔ ہماری صدیوں پرانی روایتیں ہیں۔ ان روایتوں میں انگریزی اور دوسری زبانیں، کھانے، تقریبات شامل ہو گئی ہیں تو کون سا آسمان ٹوٹ پڑا۔ فضیلت علم کو ہے۔ ہر اسکول میں ہر طرح کی کتابیں پڑھائی جارہی ہیں۔ کہاں گیا نیا نصاب!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصہیب اقبال کا کالم:بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب کیوں ناکام ہوا ؟ چند سوالات
Next Article امر جلیل کا کالم:غیر اختیاری خصلتیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 18, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.