لاہور : وزیر اعلی ٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا باقاعدہ حکم دے دیا، ویڈیو لنک میٹنگ پر موجود ڈویژن اور ضلع انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیے گئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 8 کلب آفس سے عوامی نمائندوں کی موجودگی میں حکم جاری کیا، تحصیل کوٹ ادو کو باقاعدہ ضلع کے درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائیگا، ویڈیو لنک میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود کی شرکت ،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے باقاعدہ ڈسٹرکٹ کا اعلان کر کے کوٹ ادو کی عوام کو مبارکباد دی۔
حکم نامہ جاری ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے عوام کا کوٹ ادو کی بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل کے حل کے لیے ضلع بنانے کا مطالبہ دیرینہ تھا،3نومبر2017کووزیراعظم عمران خان کے دورہ کوٹ ادو کے موقع پر بھی کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا مطالبہ ان کے سامنے رکھا گیا تھا اور کوٹ ادو کی حلقہ سے آزادحیثیت میں منتخب ایم این اے ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی جب پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر رہے تھے تو کوٹ ادو کو ضلع بنانے کے بارے بات چیت کی تھی عمران خان نے وزیراعظم بننے اور اپنے و فاقی وزیر مملکت بننے کے بعد بھی اس منصوبہ پر کام جاری رکھا اس بارے ایم پی اے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے بھی پارٹی قیادت اور وزیر اعلی پنجاب کے سامنے کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا وعدہ لیا تاہم اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز ہوگیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری ڈائریکٹو بورڈ آف ریونیو نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے لیٹر نمبر 902۔905۔2016/4۔118کے تحت ترمیمی بنیادوں پر اس بارے رپورٹ طلب کر لی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کے پاس بھی پہنچ گیا ہے جس پر تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے ،
فیس بک کمینٹ