Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»اظہر سلیم مجوکہ»اظہر سلیم مجوکہ کے قلم سے : سال 2020 ء کا آخری کالم
اظہر سلیم مجوکہ

اظہر سلیم مجوکہ کے قلم سے : سال 2020 ء کا آخری کالم

ایڈیٹردسمبر 30, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
2020 image
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سال 2020ء تیزی سے اپنے اختتامی مراحل طے کر رہا ہے اگرچہ ہر جانے والا سال بہت سی تشنگی اور پچھتاوے دے کر جاتا ہے لیکن یہ سال تو عالمی اور قومی سطح پر خاصے کچوکے لگا کر رخصت ہو رہا ہے پوری دنیا کورونا کے آسیب کا شکار ہو رہی ہے اور بقول منیر نیازی
منیراس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
کہنے کو تو یہ سال بدل ر ہا ہے لیکن دیکھا جائے تو محض کیلنڈر کے اعداد و شمار ہی بدلیں گے نہ تو دن بدلتے نظر آ رہے ہیں اور نہ ہی ہماری زندگیوں اور رویوں میں کوئی مثبت اور خوشگوار تبدیلی نظر آ رہی ہے ہم محض سالوں کے بدلنے سے کئی توقعات اور خوش گمانیاں پیدا کئے ہوئے ہیں۔ مگر اپنے آپ کو نہیں بدلتے یہی وجہ ہے کہ صورتحال وہی چال بے ڈھنگی والی ہی رہ گئی ہے۔
دسمبر کا مہینہ کہنے کو تو سال کا آخری مہینہ ہے لیکن اپنے اطوار کے لحاظ سے بڑا بے درد ثابت ہوتا ہے جیسے سال کے اختتام پر گوشوارے مرتب ہوتے ہیں اسی طرح شاید قدرت بھی گوشوارے مرتب کرتے ہوئے بہت سوں کی زندگی کے چراغ گل کر دیتی ہے یعنی
کتاب عمر کا اتنا سا گوشوارہ ہے
تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے
دسمبر کے مہینے میں دلوں کو عجب سا دھڑکا سا لگا رہتا ہے کہ نجانے کون کب اور کہاں بچھڑ جائے اس سال بھی کتنے ہی پیارے دوست ساتھی اور قابل شخصیات دلوں کا دکھ بڑھا گئیں۔ سال 2020ء جاتے جاتے شمس الرحمن فاروقی، راحت اندوری، مسعودمفتی، قاضی جاوید، اشفاق سلیم مرزا، ایزد عزیز اور کتنے ہی علم و ادب کے چراغ بجھ گئے۔
دسمبر کے حوالے سے ڈاکٹر عرش صدیقی کی مقبول زمانہ نظم بھی خاصی گردش کرتی ہے منیر نیازی، پروین شاکر، حزیں صدیقی جیسے معتبر شاعروں اور محترمہ بے نظیر بھٹوجیسی شخصیت کی برسی بھی دسمبر کے مہینے میں آتی ہے۔
اس برس وبائی موسم میں جناب پروفیسر شوکت مغل، ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا، عبدالقیوم خان خوگانی، آصف علی فرخ، حیدر عباس گردیزی، جاوید حیدر گردیزی، شوکت علی ڈوگر، عبدالرحمن قریشی، علی یاسر، عمران نقوی، طارق عزیز، ڈاکٹر آصف فرخی اور کئی نامور شخصیات دائمی جدائی کا دکھ دے گئیں۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ ان قابل قدر شخصیات کے درجات بلند ہوں اور اللہ تعالیٰ پوری دنیا سے اس عذاب اور آسیب کو جلد ٹالے کہ زندگی کے معمولات بے رنگ ہو کر رہ گئے ہیں۔
معیشت اور معاشرے کے معاملات بھی رک سے گئے ہیں دوسری طرف ہمارے حکمران اور اپوزیشن کے لوگ محض اپنی اَنا اور اپنے مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں تبدیلی کے نعرے بھی دیگر نعروں کی طرح اپنا اثر کھوتے جا رہے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری پہلے سے کہیں زیادہ خوفناک صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے کاش ہم اس کرونائی دور اور اس وباء سے ہی کچھ حاصل کریں اور اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں۔ مختصر عارضی اور کسی بھی لمحے ختم ہونے والی زندگی کو ہی سب کچھ نہ سمجھیں بلکہ اس ملک کی فلاح و بہبود اور دوسروں کے لیے بھی کچھ سوچیں دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور محض اپنے ذاتی مفادات کے لیے دوسروں کو قربان نہ کریں۔
حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی توجہ دیں کہ حقوق العباد کی معافی تلافی میں ہی انسان کی اصل نجات ہے۔ دوسروں کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دکھ درد میں بھی شریک ہوں کہ درد دل کے واسطے ہی انسان کی تخلیق کی گئی ہے محض سال کے آغاز اور سال کے اختتام پر ہی ہم اخلاقیات کا درس دیتے اور نظم و ضبط کے رویوں پر عمل پیرا ہونے کا عزم نہ کریں بلکہ سال کے سارے دنوں میں اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں پر بھی نظر ڈالیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کیں اور زندگی کے سرد گرم موسموں میں ان کا بھی احساس کریں ابھی بھی کتنے ہی بے زمیں بے آسماں لوگ ہیں جو حکومت اور آپ کی نظر التفات کے منتظر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بھارتی تسلط اور محاصرے میں مسائل سے دوچار لوگ عالمی بے حسی اور ضمیر کی بیداری کے منتظر ہیں ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہماری دعاؤں کے طلب گار ہیں اور ان بے درد موسموں میں ہمیشہ کیلئے جدا ہو کر ہماری یادوں میں شامل اور ہمارے دلوں کی دھڑکنوں میں ابھی تک دھڑک رہے ہیں۔
خدایا ہم ناتواں اور کمزور لوگوں میں اتنے دکھ سہنے کی طاقت نہیں ہے ہم سب تیرے رحم و کرم کے طلب گار ہیں خزاں کے اس دور کو ہم سب سے دور کر اور زندگی سے بھرپور انسانوں کے اس گلشن میں ہمیشہ کے لیے موسم بہار عطا کر دے کہ لہلاتی شاخوں پر رنگ برنگے پھول اسی طرح مہکتے ہیں اور ان بہار موسموں کو جدائیوں کی کبھی نظر نہ لگے اور آنے والے دن مہینے اور سال ترقی امن ہریالی محبت اور خوشحالی کی نوید ثابت ہوں۔ (آمین)
خدا کرےکہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سال 2020 ء
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسلمان عابد کا کالم : وزیر اعظم کا اعتراف حقیقت
Next Article زندگی کو عذاب بنانے کا طریقہ۔۔یاسر پیرزادہ کامکمل کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مظہر جاوید کا کالم : سال 2020 ء میں بھی سرائیکی صوبہ نہ بن سکا ، عوام ملتان اور بہاولپور میں تقسیم

جنوری 2, 2021

سال 2020 میں وفات پانے والے نامور کھلاڑی

دسمبر 25, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.