Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»شہید بچے کے نام اس کی ماں کا خط ۔۔ لینہ حاشر
جہان نسواں / فنون لطیفہ

شہید بچے کے نام اس کی ماں کا خط ۔۔ لینہ حاشر

ایڈیٹردسمبر 16, 20161 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of lina hashir at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے پیارے بیٹے

دو سال بیت گئے۔ ایک منہ زور ریلا ہے جو ہر صبح آتا ہے اور پچھلی رات باندھے گئے سارے بند بہا کر لے جاتا ہے۔ حوصلہ ہار جاتا ہے۔ ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔ آنکھیں پہلے آنسوؤں سے بوجھل ہوتی ہیں پھر سیلاب کی طرح یہ آنسو بہتے چلے جاتے ہیں۔ اس روزانہ کے سیلاب نے مرے چہرے پر راستے بنا لیے ہیں۔ اب آئینہ دیکھتی ہوں تو اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتی۔ ایک تباہی اور بربادی کی داستان ہے بس جو آئینے سے دیکھتی ہے مجھے۔

دو سال کا عرصہ کس طرح بیتا ہے۔ اس کا اندازہ کوئی کیسے لگا سکتا ہے۔ چار سفاک دہشت گردوں کی پھانسی میرے زخموں کا مداوا نہیں کر سکتی۔ میں نے ایک ایک لمحہ کس درد سے تکلیف سے اور کس کرب سے گزرا ہے، اس کو لفظوں میں بیاں کرنا ممکن نہیں۔ کس کس بات پر کلیجہ منہ کو آیا ہے یہ بتانا ممکن نہیں، آج بھی صبح سے جو تمہاری یادوں کا تانتا بندھتا ہے وہ کتنی اور رات کے خوابوں میں بھی رہ رہ کر مجھے ستائے گا، اس کا حساب بھی ممکن نہیں۔

دو سال پہلے جن آوازوں سے میرا گھر صبح صبح گونج جایا کرتا تھا اب وہاں ویرانی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ میں روز مرتی ہوں۔ اپنے ہاتھوں سے تمہاری چیزوں کو چھوتی ہوں اور تمہارے لمس کو محسوس کرنے کی آرزو میں اس عمل کو بار بار دہراتی ہوں۔ تمہاری جس بے ترتیبی پر میں اکثر نالاں رہتی تھی اور جس کو سنوارتے سنوارتے تھک جاتی تھی آج اس ہی کمرے میں ترتیب سے رکھی کتابوں کو دیکھ کر میری سسکیوں کی گونج کمرے میں سنائی دیتی ہے۔ میز پر رکھے اس روزنامچے کے اوراق کو بار بار پلٹ کر دیکھتی ہوں جس میں پندرہ دسمبر کے بعد کورے صفحات کا راج ہے
بستر پر بغیر سلوٹ کی چادر میری زندگی کی سلوٹوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ الماری میں قطار سے لگے کپڑوں میں تمہاری خوشبو کو محسوس کرتی ہوں۔ کمرے کے ایک کونے میں رکھے ہوئے گیند بلے کو دیکھتے ہی مجھے وہ اپیلیں سنائی دیتی ہیں جو زندگی کے آخری لمحے ظالموں سے تم نے کی ہوں گی۔ گھنٹوں تمہاری تصویر سے باتیں کرنے کے باوجود بھی جواب خاموشی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔

مری جان، میرے لاڈلے۔ میں اپنے آنچل سے تمہاری تصویر پر پڑی گرد کو کئی بار صاف کرتی ہوں تم خود تو منوں مٹی تلے سو گئے ہو پر تمہاری تصویر پر مٹی کی گرد بھی مجھے برداشت نہیں ہوتی۔ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے زور زور سے تمہارے نام کو پکارتی ہوں پر مجھے اپنی ہی آواز کی بازگشت کے علاوہ کچھ سنائی نہیں دیتا۔ ایک بار صرف ایک بار لوٹ آؤ کہ میں تمہیں اپنے سینے سے لگا کر دل بھر کے پیار کرنے کے لیے مری جا رہی ہوں۔

ماں مجھے بھوک نہیں ہے، میرا یونیفارم کہاں ہے، میں نے کل میز کے پاس جوتے رکھے تھے کس نے اٹھائے ہیں، میری کاپی کہاں ہے، میں آج لنچ نہیں لے کر جاؤں گا۔ ماں آج میرا فیورٹ کھانا پکانا۔ ماں مجھے نیند آ رہی ہے مجھے آج سکول نہیں جانا۔ اب کوئی یہ جملے نہیں بولتا۔

میں کاش کی دنیا میں جا کر زاروقطار روتی ہوں اور کہتی ہوں کہ کاش تمہاری زندگی میں وہ دن نہ آتا۔ کاش تمہاری جگہ میں اس دنیا سے چلی جاتی، کاش تم دروازہ کھولو اور میرے سینے سے لگ کر میرے چہرے پر بوسہ دو، کاش تم کہو مجھے بھوک لگ رہی ہے میرا فیورٹ کھانا پکا دو۔ میری یہ آرزو ہے کہ کاش تمہاری سکول نہ جانے کی چھوٹی سی خواہش میں پوری کر دیتی۔ تمہیں گور کے حوالے کرنے کے بعد میرا وجود بھی زندہ درگور ہو گیا ہے۔ میں تمہارے دوستوں میں تمہیں تلاش کرتی ہوں، ان کو پیار کرتی ہوں، جھولی پھیلا پھیلا کر ان کی لمبی زندگی کی دعائیں دے کر اپنی بھٹکتی ہوئی ممتا کو تسلی دیتی ہوں۔

اس سانحے کے بعد میں زندگی سے روٹھی روٹھی رہتی ہوں میں نے ہنسنا بولنا سب چھوڑ دیا ہے۔ کھانے کے نام پر دکھوں اور سسکیوں سے اپنا پیٹ بھر لینے کے بعد آہوں سے بھرے گلاس کو پی لیتی ہوں، آنسوؤں سے غسل کرتی ہوں اور رات کو دکھوں کی چادر اوڑھتے ہوے اور یہ کہتے ہوئے سو جاتی ہوں ۔ ہائے نی میں پتر کنوں آکھاں۔

تمہاری تڑپتی ہوئی ماں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیرے ہیرو زیرو ہو گئے ۔۔ شاکر حسین شاکر
Next Article سقوطِ ڈھاکہ کے ذمہ دار ادیب بھی ہیں ۔۔ محمد اسلام تبسم کی آپ بیتی 6
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.