Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : رات کے گیارہ بجے
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : رات کے گیارہ بجے

ایڈیٹرجولائی 6, 202523 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
loud speaker
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز میرے ایک دوست نے فون کیا۔ میں نے کہا ’’رات کو گیارہ بجے کے بعد فون کرنا‘‘اور فون بند کر دیا ۔ایک دوست ملنے آئے میں نے انہیں دروازے ہی سے رخصت کر دیا اور کہا’’رات کو گیارہ بجے کے بعد تشریف لائیں آرام سے بیٹھ کر باتیں ہوں گی۔‘‘بچوں نےا سکول کا کام کرنے کیلئے بستے کھولے تو میں نے انہیں ڈانٹ کر کہا’’یہ کام کرنے کا وقت ہے رات کو گیارہ بجے کے بعد کرنا۔‘‘میرے ایک بزرگ سونا چاہ رہے تھے مگر انہیں نیند نہیں آرہی تھی میں نے کہا ’’آپ گیارہ بجے کے بعد سونے کی کوشش کریں انشاء اللہ نیند آجائے گی‘‘۔
ایک دوست کا فون آیا کہ یار مجھے بخار ہو رہا ہے گھر پر کوئی نہیں ہے اگر ہو سکے تو مجھے ڈاکٹر سے دوا لا دو میں نے کہا’’میں حاضر ہوں مگر تم کوشش کرو کہ بخار تمہیں رات کے گیارہ بجے کے بعد چڑھے کہ اس میںتمہارا فائدہ ہے‘‘۔میرے دوست اور عزیز و اقربا میری طرف سے عائد شدہ اس عجیب و غریب ٹائم کی پابندی سے بہت نالاں تھے چنانچہ میں نے اپنی پوزیشن صاف کرنے کا فیصلہ کیا!
دوست کا فون آیا تو میں نے اس سے گپ شپ کرنا شروع کر دی چند لمحوں کے بعد اس نے کہا یار یہ جو تم نے گانوں کی ٹیپ لگائی ہوئی ہے خدا کیلئے اسے تو بند کرو یا اسے آہستہ ہی کر دو تمہاری آواز سنائی نہیں دے رہی ! میں نے کہا ’’برادرم!یہ گانوں کی ٹیپ نہیں، سلطان باہو کا کلام گایا جا رہا ہے اور یہ آواز میرے کمرے سے نہیں برابر والی مسجد سے آرہی ہے؟‘‘دوست نے کہا’’ٹھیک ہے میں تھوڑی دیر بعد فون کر لوں گا ! میں نے کہا تھوڑی دیر بعد نہیں رات کے گیارہ بجے کے بعد کرنا کیونکہ یہ پروگرام رات گیارہ بجے تک جاری رہتا ہے۔
ایک دوست ملنے کیلئے آئے تو میں نے انہیں دروازے ہی سے رخصت کرنے کی بجائے ڈرائنگ روم میں بٹھایا، چائے منگوائی اور گپ شپ شروع کر دی تھوڑی ہی دیر بعد وہ ناراض ہو گئے اور کہنے لگے یہ تم نے کیا کہا کہ تم دوزخ میں جاؤ گے ؟‘‘ میں نے کہا برادر ! یہ میں نے نہیں کہا برابر والی مسجد کے مقرر صاحب کہہ رہے ہیں ! یہ سن کر انہوں نے معذرت کی اور کہا میں پھر کسی وقت آجاؤں گا تا کہ آرام سے باتیں تو ہو سکیں! میں نے کہا رات کے گیارہ بجے کے بعد آنا کہ یہ سلسلہ اس سے پہلے ختم نہیں ہوتا۔‘
‘بچوں نے اسکول کا کام کرنے کیلئے بستے کھولے تو میں نے انہیں پچکار کر کہا۔ شاباش اچھے بچوں کی طرح اب اسکول کا کام کرکے ہی اٹھنا مگر تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے بستے بند کر دیئے اور کہا ابو اسے منع کرو ہم سےاسکول کا کام نہیں ہو رہا ! میں نے کہا ’’بیٹے میں کیسے منع کر سکتا ہوں میں نےمرنا ہے ۔تم اسکول کا کام رات کے گیارہ بجے کے بعد کر لینا‘‘میرے گھر آئے ہوئے مہمان بزرگ عشاء کی نماز پڑھ کر سونے لگے تو میں نے انہیں کہا آپ سکون سے گہری نیند سوئیں میں آپ کو صبح تین بجے جگا دوں گا کیونکہ اس وقت علامہ صاحب نے بھی جاگنا ہوتا ہے ، مگر کچھ دیر بعد بزرگ بے آرام سے ہو کر اٹھ بیٹھے اور کہنے لگے میں رات کو گیارہ بجے کے بعد ہی سو جاؤں گا !
‘‘ بخار والے دوست کا فون اگلے روز خود ہی آگیا اس نے کہا ’’ یار تم ٹھیک کہتے تھے رات کو گیارہ بجے سے پہلے بیمار نہیں ہونا چاہیے میرے محلے میں بھی چاروں طرف لائوڈا سپیکر فٹ ہیں ان کی وجہ سے بخار تیز ہوتا گیا لیکن رات گئے جب لائوڈا سپیکر خاموش ہوئے میرا بخار اترنا شروع ہوا اور اب اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں آئندہ میں کوشش کروں گا کہ رات کو گیارہ بجے سے پہلے بیمار نہ پڑوں!‘‘دوستوں کو تو میں نے مطمئن کر دیا کہ میں انہیں رات کے گیارہ بجے کے بعد کا ٹائم کیوں دیتا ہوں مگر میں نے اپنے طور پر سوچا کہ انسان کو حالات کےمطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا چاہیے چنانچہ مسجد کے میناروں میں مشرق مغرب اور شمال جنوب کی طرف فٹ چاروں لائوڈ اسپیکروں سے خود کو غافل کر کے میں سر شام اپنے لکھنے کی میز پر بیٹھ گیا اور کالم لکھنے کی تیاریاں کرنے لگا مگر مجھے یوں لگا جیسے میرے کمرے کے اندرجلسہ ہو رہا ہے چنانچہ میں نے سوچا کہ لاؤنج میں بیٹھ کر لکھنا چاہیے مگر لائونج میں اصل آواز کے علاوہ آواز کی گونج بھی سنائی دے رہی تھی اس پر میں نے باورچی خانے کا رخ کیا کہ چولہے کے پاس بیٹھ کر لکھ لوں گالیکن جب میں چولہے کے پاس بیٹھا تو مجھے محسوس ہوا جیسے یہ آواز چولہے کے اندر سے آرہی ہے اب لے دے کے گھر کا غسل خانہ رہ گیا تھا۔
میں نہانے کی چوکی پر بیٹھ گیا مگر مقرر کی آواز میں اتنی کڑک تھی کہ اس سے پیدا ہونے والی تھر تھراہٹ سے چوکی اپنی جگہ سے اٹھ کر فضا میں بلند ہونے لگی اس پر میں نے گھبرا کر گھر کی چھت کا رخ کیا مگر وہاں تو جیسے کہرام مچا ہوا تھا چنانچہ میں ہڑ بڑا کر نیچے آ گیا اور دوبارہ اپنی لکھنے کی میز پر آ کر بیٹھ گیا ۔اور قارئین ! میں اپنی لکھنے کی میز پر بیٹھا ہوں اور کالم لکھ رہا ہوں اور اس وقت رات کے بارہ بجے ہیں!
( بشکریہ روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاؤڈ سپیکر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : نیا قائداعظم اور نئی فاطمہ جناح
Next Article آیت اللہ خامنہ ای کی روپوشی ختم : شب عاشور کی تقریب میں شرکت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سعودی حکام کی طرف سے مساجد میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال محدود کرنے کا حکم

جون 1, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.