Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»جانے والوں کوکہاں روک سکا ہے کوئی!۔۔ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

جانے والوں کوکہاں روک سکا ہے کوئی!۔۔ایم ایم ادیب

ایڈیٹرجولائی 2, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

”حکومت کہیں نہیں جارہی “
وزیر اعظم عمران خان کا سب سے بڑا وصف یہ ہے کہ ان کے اعصاب بہت مضبوط ہیں اور وہ ایک کانفیڈنٹ آدمی ہیں ،باتیں تو کیا معاملات کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیتے ،کوئی بڑے سے بڑا حادثہ ان کی جان پر گزر جائے یا ملک وقوم پر ہی،وہ بیدار ہونے میں عجلت نہیں دکھاتے ۔واللہ اعلم کون سی مسکت غذا ان کی حرز جاں ہے جو انہیں ہر پل سکون قلب میں مبتلا رکھتی ہے ۔
وہ قوم کے دکھوں پر کبھی دل گرفتہ دکھائی نہیں دیتے اپنی دل براشتگی کا بدلہ کسی انتقامی کارروائی کی صورت جلد چکا لینے میں عافیت گردانتے ہیں ۔تاہم ان کے کسی سیاسی عمل سے یہ ہویدا نہیں ہوتا کہ کیا سوچ کر کیا ہے ،بس ذرا سی دیر میں اپنے فیصلے سے رجوع فرمالینے کو ہی کافی سمجھتے ہیں ،نفع نقصان کے چکر میں مطلق نہیں پڑتے ،ان کے اور عثمان بزدار کے درمیان ایک قدر مشترک ہے کہ فائیل خود نہیں پڑھتے اپنے سکریٹری پر کامل یقین کی مثل دستخط ثبت کردیتے ہیں ،اسی سے بدگمانیاں جنم لیتی ہیں ،اس سلسلے کا تازہ سانحہ پٹرول کی قیمتوں میں یکمشت چھبیس روپے کے لگ بھگ سے زیادہ کا اضافہ ہے جسے قوم نے صدق دل سے برداشت بھی کرلیا۔
اچھی اقوام کا وصف یہی ہوتا ہے کہ حکمرانوں کے دیئے زخم خاموشی سے سہہ لیتی ہیں ۔اس طویل تمہید کے بعد کہنا یہ تھا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی ،یہاں ایسا کبھی ہوا ہی نہیں کہ حکومت جاتی ہو ،ہمیشہ حکمران جاتے ہیں اور ان کا جانا پلک جھپکنے کا کھیل ہوتا ہے اور اب کی بار تو شاید پلک جھپکنے سے بھی پہلے یہ حادثہ گزر جائے ۔وہ جو اپنوں کے گریبان چاک کرنے پر تلے ہوئے ہیں وہ کبھی کسی کے نہیں رہے ،انہیں ایک ہدف دیکر ہر حکومت کا حصہ بنایا بلکہ دلایا جاتا ہے کہ فائلیں تیار کرنے میں آسانی رہے اور جب ان کا کام مکمل ہوجاتا ہے تو مناقشوں کا پنڈورا بکس کھول دیا جاتا ہے ۔
یہ تو بالکل سامنے کی بات ہے کسی دلیل ،کسی تاویل کے بنا کہی جا سکتی ہے ،وہ جن کا رزق قلم کمان سے لکھا ہے وہ استعفیٰ برداروں کے ضمیر پر چوٹیں لگاتے بھی رہیں تو ہونا وہی ہے جو اوپر والوں نے کرنا ہے ،یہ نمبر بنانے کے سب بہانے ہیں چل گئے تو تیر نہ چلے تو تُکا۔ایسا کب نہیں ہوا،جنوبی پنجاب والوں نے ہمیشہ جائے پناہ تلاش کی ہے ،مل جائے تو ٹھیک ناں ملے تو سکھ کی چادر اوڑھ کے سوجاتے ہیں ،ویسے بھی جن کے گھر دانے (اناج)ہوں ان کے کملے بھی سیانے ہوتے ہیں۔اور ان کا اللہ ہی مالک جن کے کندھے اس سیانوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں کبھی نہیں تھکے۔ان کی قسمت پر ترس کھانے والا کوئی نہیں،یہ دشتِ غربت میں بھٹکیں یا فلاکت ان کا مقدر ٹھہرے۔
حکومت نہیں جارہی ہاں البتہ حکمرانوں کے جانے کے دعوے لیکر سیاست کی رمزوں کو خوب سمجھنے والے مولانا گز شتہ برس اکتوبر میں آزادی مارچ پہ نکلے تھے اور شہر شہریہ پیغام دیتے تھے کہ ”طبل جنگ بج چکا،انسانی سیلاب حکومت کو بہا لےجائے گا“۔ اس مجذوب کا سیلاب رُخ بدل گیا،حکومت تو کیا ،اس سیلاب کے خس و خاشاک تک کسی نامعلوم سمت کو بہہ گئے۔مولانا حکومتیں گرانے کے خبط سے نہ جانے کب نکلیں گے،ان کا حکومت گرانے کا شوق کبھی پورا نہیں ہونا،جب تک صالح حکمران لانے کی کوئی سعی بے مثال نہیں کرتے ۔مگر یہ ان کا خواب نہیں ،یہ میرا اور آپکا خواب ہے،جس کے حقیقت بننے تک ہم زندہ بھی رہتے ہیں یا نہیں ۔
تاہم وزیر اعظم کے کان میں کسی نے چپکے سے کہہ دیا ہے کہ جانے والوں کو کہاں روک سکا ہے کوئی اور وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ ” چوائس ان کی پارٹی میں سے ہوگا“۔تو گمان ہوتا ہے جنرل اختر عبدالرحمن کے فرزند کی لمبی بے روزگاری پر کسی کو رحم آنے والاہے ،آخر وزیر اعظم ظفراللہ خان جمالی نے بھی تو جاتے جاتے چوہدری شجاعت الٰہی کے کان میں کہہ دیا تھا” میرے بعد تم ہو“۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔کیا مائنس ون کے ساتھ ایک پیج سے بھی گلو خلاصی ہوگی؟
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : وزیر ہوا بازی کے بیان کے نمودار ہوتے مضمرات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.