Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»عمران حکومت کے غدار ، کچھ نہ سمجھےخدا کرے کوئی ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

عمران حکومت کے غدار ، کچھ نہ سمجھےخدا کرے کوئی ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹراکتوبر 10, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz sharif APC
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اقتدار والوں کی اختلاف والوں کو زیر کرنے کی روش نئی نہیں ہے ،مگر اس وار کو کو آزمانے کے ڈھنگ نئے نئے رہے ہیں ہاں مگر عمران حکومت تو اس ڈھنگ سے بھی مطلق نابلد ٹھہری۔ریاستی جبر کے سائے تلے بڑے بڑے ننگے فیصلے کئے جاتے رہے ہیں اور ان فیصلوں پر عملدرآمد کر گزرنے کی روایت بھی ماضی کا حصہ ہے ،مگر کسی جمہوری حکومت کے دور میں مخالفین پر غداری جیسے تلخ مقدمے قائم ہونے کے بعد ریاست کا لا تعلق ہوجانا پہلی بار دیکھا ہے اور یہ فقط اسی معاملےہی میں نہیں ،متعدد حکومتی فیصلوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ حکمران سبکیاں اٹھاتے ہیں مگر باور نہیں کرتے ۔
اپوزیشن رہنماﺅں پر بغاوت یا غداری کا مقدمہ درج کرانا وہ بھی ایک ایسے شخص کے ہاتھوں جس کا اپنا کردار داغ داغ ہو ایک عام شہری کے لئے بھی باعث حیرت ہے ،کجا تیز ترین ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں جب ذراذرا سی خبر پل بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل جاتی ہو۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ آخر کس کی نیت میں فتور آیا اور اس نے ایک غلط کام کے لئے غلط آدمی کو چُنا ،جس نے جہاں پنجاب حکومت کی نالائقی پر مہرتصدیق ثبت کی وہاں وفاق کی پشت میں بھی زہر آلود چھرا گھونپ دیا ۔غداری کے اس مقدمہ سے ایک اور بات پر سے بھی پردہ اٹھا کہ ہماری پولیس کس قدر بے باک اور حقیقت نا آشنا ہے کہ مقدمہ درج کرتے وقت مدعی کی سماجی حیثیت اور مدعا علیہ کے قومی تشخص کا اندازہ بھی نہیں کر سکتی ،جس سے ریاست کی بدنامی اور ایک اہم ادارے کی بے بضاعتی کے اسباب کھل جاتے ہیں َ ۔وفاقی حکومت نے مقدمے سے لاتعلقی کا عندیہ تو دیدیا ،مگر مقدمہ درج کرانے اور کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی اس پر راوی چپ ہے ۔اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے یا پھر حکومت اس غرور میں مبتلا ہے کہ ایسی ذلت و رسوائی یا خفت سے اس کا کچھ بگڑنے والا نہیں ۔حکومتیں یا ریاستیں جب اس قسم کے زعم میں مبتلا ہو
جاتی ہیں تو یہ ان کے زوال کی نشانی ہوتی ہے ۔ایسا زوال اسباب پیدا کرنے والوں کے تاریخی نقوش بھی مٹا کے رکھ دیتا ہے ۔
ہر پل بدلتی ملکی صورت حال اس امر کا صاف پتہ دیتی ہے کہ اپوزیشن کی بڑھتی ہوئی پیش رفت اور حکومت کی ریاکارانہ خاموشی کسی بڑے حادثے کا پیش خٰیمہ بن سکتی ہے ،مگر اس کے نتائج ہر فریق کے حق میں بہتر دکھائی نہیں دیتے۔حزب اختلاف کی صف بندی جس نقصان پر تلی ہے ِ،شاید وہ جان بوجھ کر اس سے بے اعتنائی برتے ہوئے ہے،کچھ ہاتھ نہ آنے کے امکانات مولانا جیسے دور اندیش اور دورِ حاضرکی سیاست کے مزاج شناس کی نظر سے بھلا کیسے اوجھل ہو سکتے ہیں ،مگر باہمی ہم آہنگی کے فقدان اور بے اعتمادی کی فضا میں حکومت مخالفت کا سفر آنکھیں موندے طے کرتے چلے جا رہے ہیں۔نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ بھی سیاسی تدبر و تفکر سے ماورا فقط مخالفت برائے مخالفت کی بنیاد اور عسکری قیادت کے بغض عناد کے سواکچھ نہیں ۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بار بار یہ اصرار کرتے ہیں کہ ” عمران حکومت کو لانے والے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں “ مگر خود اس جواب سے گریزاں ہیں کہ وہ بھی تو انہی کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار کے ایوان میں داخل ہوئے تھے ،وہ ریشہ دوانیوں کی رتھ پر سوار ہوکر محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری سفر میں کانٹے بچھاتے رہے ،ان کے عوامی رشتوں کے درمیان
آہنی دیوار کھڑی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اس وقت شہید بی بی کے بیانئے کو کندھا دینے والوں میں مولانا بھی شامل تھے جو بیک وقت یہ رائے رکھنے کے باوجود کہ عورت کی حکمرانی جائز نہیں ،ان ہی کے زیر سایہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر کام کرتے رہے اوراُسی دور کی اپنائی ہوئی روشن خیالی کی اساس پر آج مریم نواز کے شانہ بشانہ
حکومت مخالف تحریک کی قیادت فرمارہے ہیں ۔
یہ سارے تضادات ہیں جو ہمارے یہاں کی سیاسی انارکی کے پیچھے کارفرما رہے ہیں اور یہ حقیقت بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ آج جن باتوں پر اپوزیشن کے سینے پر بغاوت اور غداری کے تمغے سجائے جارہے ہیں ،کل یہی باتیں مخالف سیاسی دھڑے کی قیادت کرتے ہوئے عمران خان بھی کرتے رہے ہیں ،جن کے کلپس بھارتی میڈیا بار بار دکھا کر اپوزیشن کے موقف کی طرفداری کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ،جس کا ہر گز یہ مطلب نہیں لیا جاسکتا کہ کہ اپوزیشن بھارتی عزائم کی
کامیابی کے لئے کام کررہی ہے اور اس پر غداری کا لیبل لگا کر قرار واقعی اسے جرم وار سمجھ لیا جائے ۔یہ ایک سیاسی بددیانتی ہوگی ،جس پر حکومت عمل پیرا ہے ،یہ حکومت کی خود اپنی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی عاقبت نا اندیشانہ کوشش تو ہو سکتی ہے عقل مندانہ فعل کی دلیل نہیں ۔اس لئے حکومت کو اپنے معاندانہ اور سوقیانہ رویئے پرسنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ سرکار کلہاڑا لئے اپنے آپ کو خود لخت لخت کرنے کے درپے ہے ۔اس طرح اپوزیشن کی قوت اور جدوجہد کو دوچند ہونے کا مزید موقع ملے گا ،عوام اس کے موقف کے حق میں فیصلہ دینے کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے شاید مجبور ٹھہرے جو ابھی تک کسی ایسے احتجاجی مظاہرے یا جلسے جلوس کے لئے آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔ اپوزیشن کا بلوچستان سے حکومت مخالف تحریک کے باقاعدہ آغاز سے بھی یہی اجاگر ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن یا پی پی پی کو پنجاب یا سندھ میں اپنی سیاسی قوت کے مضبوط ہونے کا کامل یقین نہیں ہے ،وگرنہ کل تک وہی حکومت مخالف تحریک اپنے مقاصد کو پالینے میں کامیاب ہوئی ہے جس کا آغاز لاہور اور خا ص طور پر ملتان سے ہوا ۔جبکہ ابھی تک ان دونوں جمہوری قلعوں کے درودیوار میں خاموشی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان غداری نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکرنے کے کام اور ہیں۔۔نقطہ نظر/ایازامیرc
Next Article جگاڑ : جس نےہماری ترقی کا پہیہ روک دیا ۔۔ زعیم ارشد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.