Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»میدو ممانی اور ماسی : ایم ایم ادیب کا کالم
ایم ایم ادیب

میدو ممانی اور ماسی : ایم ایم ادیب کا کالم

ایڈیٹرجولائی 1, 20258 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of m m Adeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جنت مکانی میدو ممانی کی صحت کاراز یہ تھا کہ وہ صبح کی نماز کی ادائیگی کے بعد نہار منہ مصلے پر بیٹھے بیٹھے ایک اوک سرسوں کا تیل سر میں ڈالتیں اور ایک اوک تیل بادام حلق میں انڈیلتیں۔اسی برس کی عمر میں ان کے سر کے بالوں کی سیاہی کا یہ عالم تھا کہ اماوس کی شب کیا کالی ہوتی ہوگی ،اور دانتوں میں اسقدر زور کہ کوئی لڑکا بالا سڑک پر سے منڈی کو جاتی بیل گاڑی پر لدے گنوں میں سے گنا توڑ لاتا تو وہ بغیر چھری دانتوں کی مدد ہی سےکھا لیتیں اور چودہ پندرہ سال کا لڑکا کھڑا ان کا منہ تک رہاہوتا ۔
وہ خود اکیلی تھیں ،بس ایک ماسی گھر میں رکھی ہوئی تھی ،جو کبھی اپنے پائوں پرکھڑی نہیں دیکھی تھیں مگر پائوں کے پل گھسٹ کر،چلتے ہوئے سارے گھر کی صفائی ستھرائی کرنا اور صبح کا ناشتہ ،دوپہر،کا کھانا اور شام کی روٹی میں کبھی ان کے یہاں تاخیر نہیں دیکھی تھی ۔گھر ان کا عام گھروں سے زیادہ مضبوط بنا ہوا تھا ،اس میں نیم کا گھنا درخت اپنی چھاؤں سےارد گرد کےدو اور گھروں کو بھی پناہ میں لئے تھا ۔اوپر ایک ممٹی جو بچوں کے لئے الگ ایک پناہ گاہ تھی ۔کبھی جو ہم تینوں بھائی مدرسے جانے کےموڈ میں نہ ہوتے دوپہر کا قندورے میں بندھا کھانا اور ٹوپیاں نیچے میدو ممانی کے
کمرے میں رکھ دیتے اور ممٹی میں بیٹھے عصر کی نماز تک کھیلتے رہتے ،ممانی اتنی شفیق کہ موسم کے مطابق مشروب اورپانی سے ہماری تواضع کرتی رہتیں ،یوں شام ہونے سے پہلےہمارا ہاتھ منہ دھلا کر گھر روانہ کر دیتیں ،مجال ہے جو کسی ہمارے یوں چھپے رہنے کی خبر ہونے دیتیں ۔کبھی سر راہ قاری صاحب کی ملاقات ابا سے ہوجاتی تو ابا سے شکایت فرماتے مگر ابا جی اتنے حلیم طبع کہ امی سے ذکر تک نہ کرتے اور ہی ہماری گوشمالی فرماتے ۔
میدو ممانی کا ذریعہ معاش گھر کے فرنٹ پر دودوکانوں کا معقول تر کرایہ تھا جس میں سے کچھ نہ کچھ ہر ماہ پس انداز بھی کر لیتی تھیں ۔ان کے گھر میں کبھی کوئی جھگڑا ہوتے کسی نے نہیں دیکھاصفائی والی ماسی جو ان گھر کے ایک کو نے میں پناہ گزیں تھیں ان کے ساتھ کبھی تو تکاربھی ہوتی تو ایک دوسری کو گالیاں نہیں دیتی تھیں بلکہ اپنےاپنے نصیب کا نوحہ پڑھ رہی ہوتیں ۔
میدو ممانی صبح دم اٹھتے ہی رحل پر اپنے بڑے سے قرآن کریم پر اتنی آواز میں تلاوت کرتیں کہ باہر سے گزرنے والے بھی ان کے سریلے پن سے محظوظ ہوتے۔
ایک روز میں بنا دستک دیئے میں ان کے کمرے میں چلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ انہوں نے ماسی کے سر پر لال دوپٹہ دھرا ہوا ہے اور ماسی اپنے مقدر کا مرثیہ الاپ رہی ہے کہ "میں توکسی مرد کا لمس جسم پر لئےبنا ہی دفن ہوجائوں گی ،تمہارا تو نصیب اچھا کہ رمضو کے ساتھ چالیس سال گزارے ،اس کی ایک بیٹی بھی جو بیاہ سےپہلے ہی قبر میں آسودہ جا ہوئی ” اس پر میدو ممانی نے ایک لمبی آہ بھری اور فارسی کا ایک شعر پڑھا جس کا مفہوم تھا "میں اس دن سے آزاد ہوں جب سے تیرے عشق میں گرفتارہوا ہوں میں ایک ایسا بادشاہ ہوں جو
تیری گدائی سے خوش ہے ‘
دونوں جو انیسویں صدی میں پیدا ہوئی تھیں اور ایک ساتھ دو چار جماعتیں بھی پڑھی تھیں ،دونوں کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو گر رہے تھے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلوچستان: مستونگ میں دہشت گردوں کا بینکوں اور دیگر دفاتر پر حملہ، نوجوان جاں بحق : دو دہشت گرد ہلاک
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : بھارت کی نئی جنگی ڈاکٹرائن اور پاکستان کی خاموشی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.