Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»کرپشن ہی پاکستان کا اصل مسئلہ ہے : کرچیاں / ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

کرپشن ہی پاکستان کا اصل مسئلہ ہے : کرچیاں / ایم ایم ادیب

ایڈیٹراگست 18, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
m m adeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اہل سیاست کا عام وطیرہ رہا ہے کہ تعصب ان کے رگ و پے میں رچا بسا ہوا ہوتا ہے ،جب کبھی زمامِ اقتدار ان کے ہاتھ آجائے اور ایوان حکومت ان کے زیرِ تسلط آجائیں تو وہ اپنے سیاسی مخالفین کا جینا دو بھر کر دیتے ہیں ،طاقت کے زعمِ بد میں آنکھیں خیرہ ہوجاتی ہیں ،اندر کی کدورتیں نفرتوں کی صورت باہر امڈ امڈ آتی ہیںاور ہر مخالف کو مٹا دینے کا بھوت سوار ہو جاتا ہے ،نظریئے کو نظریئے سے کچلنے کی بجائے بندوں کو بندوں سے لڑانے کی روش چل نکلتی ہے ،تاریخ میں ایسے ہزاروں واقعات ملتے ہیں ۔ ہمارے ملک کی اندرونی سیاست ،تادیب و انتقام سہہ سکنے کی ہمت نہیں رکھتی ،صد شکر کہ نئی حکومت بنانے کی پوری حیثیت کے حامل پاکستان تحریکِ انصاف کے سر براہ عمران خان انتخابی معرکہ سر کرتے ہی ایک نئی شخصیت کے روپ میں ڈھل کر سامنے آئے ہیں ،25 جولائی کو اپنی جیت کی خوشی میں انہوں نے جو خطاب کیا ،اس میں ایک مدبر سیاستدان ، ایک عجز و انکسار کے حامل انسان کی صورت میں ان کی شخصیت کا جو ،رنگ اور وصف اجاگر ہوا ،وہ سب کو حیران کر دینے والا تھا۔ایک وہ شخص جس نے اپنے جلسوں ،جلوسوں اور دھرنوں میں زبان و بیان کی تہذیب کا جو بیانیہ مرتب کیا تھا اور اس کے مدّمقابل سیاسی رہنماؤ ں میں سے کچھ نے بد تہذیبی اور ناشائستگی کی جو نئی لغت ترتیب دی الاما ن الحفیظ۔ 25 جولائی کے خطاب میں عمران خان ایک منجھے ہوئے سیاستدان کی شکل میں رونما ہوئے ،اور اب تک جبکہ وہ اپنی عددی اکثریت ثابت کر چکے ہیں ،ان کے لہجے میں جو لجاجت ،شخصیت میں جو ٹھہرائوپہلے مرحلے پر ہی محسوس کیا گیا ،اس کی روشنی میں یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں رہا کہ وہ حوصلے ،بردباری ،بے پناہ تحمل اور برداشت کے ساتھ امور مملکت چلائیں گے۔ان کے وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی دوست تو کیا دشمن بھی ان کی خندہ مزاجی کی تعریف و توصیف کرنے پر مجبور ہیں ۔ اسمبلی ہال میں تقریب حلف برداری کے وقت اپنے انتہائی مخالف سیاستدانوں کے ساتھ اٹھ ،اٹھ کر ملنا ،یہاں تک کہ اپنے سے بہت ہی چھوٹے بلاول زرداری کا پُرتپاک استقبال ،اس پر مستزاد حکومت سازی میں بلاول زرداری سے مدد طلب کرنا ،ا س امر کا بین ثبوت ہے کہ وہ شیر و شکر ہوکر ملک چلانے کا عزم رکھتے ہیں اور ان کی تمنا ہے کہ باہمی یگانگت اور ہم آہنگی کے ساتھ اقتدار کا سفر طے کیا جائے ،ملک کو مل ،جل کر امن و امان کا گہوارہ بنایا جائے ،بغض و عناد کی سیاست کو دفن کر کے محبت وبھائی چارے کی فضا پیدا کی جائے،اختلاف برائے اختلاف کی بجائے ،اختلاف برائے اصلاح کی راہ اختیار کی جائے ،اسی میں ہی ملک و ملت کی خیر خواہی ہوگی۔ عام طور پر یہ باور کیا جا رہا ہے کہ فقط عمران خان کے رویئے میں تبدیلی نہیں آئی بلکہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے رویئے بھی یکسر بدل گئے ہیں ،جو ایک خوش آئیند بات ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف اپنے ساتھ جس تعلیم یا فتہ نئی نسل کے ہونے کا دعویٰ کرتی رہی ہے وہ دعویٰ ابتدائی مرحلے ہی میں متشکل ہونے لگا ہے اور آگے چل کر یہی نوجوان مختلف سطح پر قیادت سنبھالیں گے ۔ یہ سب کرشماتی سطح پر ہو رہا ہے اور وہ لوگ جو اس نئے بیانئے پر بحث و تمحیص کے نئے در وا کرنے لگے ہیں(ایک معاصر اخبار کے بقول) ’’یہ مقام جس پر عمران خان بائیس سال کی طویل جدو جہد سے پہنچے ہیں ،اس میں ان کی سماجی خدمات مضبوط حوالہ نہیں بنتیں،نہ کبھی دنیا میں ایسا ہوا کہ کوئی سماجی شخصیت مقتدرِ اعلیٰ بنی ہو‘‘ تاریخ کے کروٹ لینے کا احساس وادراک ہر کس و نا کس کے بس کی بات نہیں ہوتی،تاریخ ایک مسلسل عمل کا نام ہے ،جو ایک جدلیاتی نظام کے تابع ہے ،زندگی سے جدلیات مفقود ہوجائے تو جمود کا شکار ہوجاتی ہے اور جمود نام ہے موت کا ۔نبی آخرالزمان ﷺنے حضرت معاذبن جبلؒ کو یمن کی طرف روانہ کرتے ہوئے جو مکالمہ فرمایا وہ جدلیاتی نظام کی خشت اول تھی ( تفصیل پھر کبھی ۔ان شا ء اللہ) اب کوئی میں نہ مانوں کی ضد پر اڑ جائے اور ایک سادہ سی بات کو دلائل و براہین کی گتھیوں میں الجھائے جائے ،یہ اس کی مرضی پر منحصر ہے ،موصوف کے علمی مرتبے کا پاس نہ ہوتا تو دلائل کی تھوڑ نہیں تھی ،موصوف ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ عمران خان ’’ کرپشن کے خلاف اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے مان لیا کہ ہمارے مسائل کا سبب کرپشن ہے ‘‘ دوسرے ہی لمحے کہتے ہیں ’’ملک کے حقیقی مسائل کو عوام نے قابل اعتنا نہیں سمجھا‘‘اس کے ساتھ ہی وہ اپنی قصیدہ گو ئی کی نوکری پکی کرتے ہوئے اس تعلّی کا اظہار کرنا نہیں بھولے کہ ’’یہ بھی المناک حقیقت ہے کہ نئی نسل میں موجود اس تائید کے باوجود عمران ’سٹیٹس کو‘کی قوتوں سے بے نیاز نہیں ہو سکے۔ ’سٹیٹس کو‘ کی تمام قوتیں جو 1960ء کی دہائی میں متحرک تھیں ،ایک بار پھر بروئے کار آئیں ،یوں تبدیلی آئی ، مگر نہیں آئی ‘‘
جمہوریت کے وجود سے لپٹی اس طرح کی جونکیں جب تک موجود ہیں اس وقت تک ملک کے سر پر ،عوام کے سر پر ظالم قوتوں ،استحصالی قوتوں کی تلواریں لٹکی رہیں گی ،جو غریب عوام کے لہو کا آخری قطرہ تک نچوڑ لینا چاہتی ہیں ،اور ان قوتوں کو مہمیز لگانے والے قلم کار چونکہ کرپشن کی کھٹی کھاتے ہیں اس لئے ’کرپشن‘ کوملک کا اصل مسئلہ ہی نہیں گردانتے حالانکہ ’ کرپشن ‘ ہی ملک کا اصل مسئلہ ہے یہ ختم ہوگئی تو ترقی کے سب راستے کھلتے چلے جائیں گے ،عمران خان کو کرپشن ہی کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے ،وہ اچھی طرح یہ سمجھتا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم عمران خان: امیدیں اور مشکلات/سید مجاہد علی
Next Article وزرائے اعلیٰ کا انتخاب: سیاسی خطرے کی گھنٹی ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.