Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»یادگارِ زمانہ ہیں ہم لوگ : مجید امجد ۔۔ ماہ طلعت زاہدی
ادب

یادگارِ زمانہ ہیں ہم لوگ : مجید امجد ۔۔ ماہ طلعت زاہدی

ایڈیٹردسمبر 11, 2019111 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
majeed amjad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

1978 ء تھا، میں ٹایفائیڈ میں پڑی تھی، پاپا میرا دل بہلانے کو کلینک سے آتے ہوئے، femina، میر کا نقوش نمبر، اور مجید امجد کی کتاب ” شبِ رفتہ کےبعد “ اُٹھا لاۓ تھے۔(یہاں وضاحت ضروری ہے کہ قارئین کہیں گے، میری کوئی تحریر پاپا کے نام کے بغیر شروع ہی نہیں ہوتی، ہر تحریر پاپا کے نام کے بغیر شروع ہو سکتی ہے، مگر مجھے لگتا ہے میں یہ سب انہی کو یاد کرنے کے بہانے لکھ رہی ہوں، سو معذرت)۔
خیر ٹایفایئڈ کے دن مجید امجد کے ساتھ اچھے کٹ گۓ۔ یوں تو اُن پر پاپا کا خاک” ً فسردگئی مجسم “ پڑھا ہُوا تھا،
اور پاپا کے چند جملے یہاں درج کرنے ضروری ہیں:
ً میں کوئی گھنٹہ بھر مجید امجد کے پاس بیٹھا رہا لیکن نہ کوئی ولولہ نہ جوش و خروش نہ جذبات کی شدت نہ امُنگ نہ ترنگ،بس اک بجُھی بُجھی سی مجلس، افسردہ سے ماحول میں ایک چائے کی پیالی ختم کرکے میں نے ان سے اجازت طلب کی۔باہر آیا تو میں نے کئی لمبے لمبے سانس اپنے سینے میں بھرے،اور اپنے تھکے ماندے جسم کو خوب آکسیجن سپلائی کی۔لیکن میرے دل میں اک خلا سا رہ گیا،کہ میں اس شخص سے ملا تو ضرور،پر یہ ملاقات تو یونہی ادھوری رہی،سطحی سی۔ مجید امجد کی ذات اک طلسم ہی رہی جس کا طلسم کُشا بننا میرے نصیب میں نہ تھا۔ً
خیر میں مجید امجد کی شاعری سے پہلی دفعہ مل رہی تھی۔ اور وہ شاید اپنی شخصیت کی تمام تر افسردگی کو لےکر اپنی شاعری میں اتر گۓ تھے۔
صدیوں سے راہ تکتی ہوئی گھاٹیوں میں تم،
اک لمحہ آکے ہنس گۓ میں ڈھونڈتا پھرا
ان وادیوں میں برف کے چھینٹوں کے ساتھ ساتھ،
ہر سُو شرر برس گۓ،میں ڈھونڈتا پھرا،
راتیں ترائیوں کی تہوں میں لڑُھک گئیں،
دن دلدلوں میں دھنس گئے،میں ڈھونڈتا پھرا،
تم پھر نہ آ سکو گے بتانا تو تھا مجھے!
تم دور جا کے بس گۓ میں ڈھونڈتا پھرا
نظم کو کرافٹ(craft) کرنے میں،یعنی نظم کی بُنت میں مجید امجد کا ثانی مشکل سے ملے گا۔ وہ جو آتش نے کہا ہے :
بندشِ الفاظ جڑنے کے نگوں سے کم نہیں
شاعری بھی کام ہے آتش مرصع ساز کا
یہ شعر مجھے بہ ظاہر کچھ ایسا بھاتا نہیں تھا، لگتا تھا شعر گوئی محض الفاظ کا ہی کھیل ہے، جذبہ، فکر،واردات،احساسات کوئی معنی ہی نہیں رکھتے۔
لیکن جب مجید امجد کو پڑھا تو آتش کے شعر کے معانی کُھلے کہ اگر سب لوازماتِ شعری کے ساتھ ساتھ الفاظ کو نگینوں کی طرح جڑنا بھی آتا ہو تو پھر لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔دو تین سطریں ایک نظم کی کافی رہیں گی، مثال بننے کو۔:
گلی کے موڑ پہ نالی میں پانی
تڑپتا تِلملاتا جا رہا ہے
زَدِ جاروب کھاتا جا رہا ہے
وہی مجبورئ اُفتادِ مقصد
جو اس کی کاہشِ رفتار میں ہے
مرے ہر گامِ ناہموار میں ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مجید امجد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاکر حسین شاکر ، پورا حلوا آدھی پوری ۔۔ رضونہ تبسم درانی
Next Article آصف زرداری کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مجید امجد اور اس کی شالاط ۔۔ سعود بن نعمان کا کالم

دسمبر 19, 2025

منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اکتوبر 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.