Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رانی روپ متی ، باز بہادُر اور میر فیّاض حُسین زیدی ۔۔ ماہ طلعت زاہدی
ادب

رانی روپ متی ، باز بہادُر اور میر فیّاض حُسین زیدی ۔۔ ماہ طلعت زاہدی

ایڈیٹردسمبر 28, 20199 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rani roop mati
باز بہادر اور روپ متی
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ بڑا سُنہرا زمانہ تھا جب اسکولوں میں ڈرامے کھیلے جاتے تھے، بزمِ ادب سجائی جاتی ، بیت بازی ہوتی۔ علاوہ درسی کتابوں کے رٹّے لگانے کے بچوں کو ا ن کی تہذیب، ثقافت، موسیقی، شعر و ادب سے بھی مِلوایا جاتا۔ ذہن تروتازہ اور تونگر بنتے محض زاہد ِ خشک نہیں۔ نہ ہی بقول شبلی نعمانی وہ صرف نوٹ چھاپنے کی مشین ہی بن کر رہ جاتے۔
میرے گورنمنٹ اسکول میں ایک ڈرامہ رچایا گیا، نام تھا
”ًروپ متی،باز بہادُر “
شاید میں پانچویں میں ہوں‌گی۔روپ متی جو لڑکی بنی نام اس کا تارہ تھا، اس نے لتا منگیشکر کے ایک کلاسیکل گیت پر رقص کیا تھا، وہ رقص، وہ تارہ اور وہ گیت تو خیر کیا ہی بُھولتا:
انڈیا میں ایک فلم بنی جس کے اداکار تھے بھارت بھوشن نروپاراے، مشہور گیت ہے
آ لوٹ کے آجا میرے میت تجھے مرے گیت بُلاتے ہیں۔
یہ کہانی بھی عجیب ہے۔اور اس قدر مقبول کہ دورِ اکبری میں اسے شرف الدین نے فارسی میں لکھا، ایک نام مترجم کا احمدلاُعمری بھی ہے۔ فارسی سے انگریزی میں L c crump نے منتقل کیا۔انگریزی نام رکھا،Lady of the Lotus نے روپ متی کی نظم بھی دی ہے ،
They who are wise
Avoid love’s lure
Yet tempted once
There is no cure
Save to press on
With banners high
Resolved to win
Or fighting die
باز بہادر کا باپ مالوہ کا گورنر تھا، باز بہادر خود موسیقار اور شاعر تھا، شکار کھیلتے ہوئے اس نے روپ متی کا حسن دیکھا جو سارنگپور کے جادورائےبرہمن کی بیٹی تھی باز بہادر نے بیاہ کی درخواست کی، روپ متی خود شاعرہ تھی،اسے دریا جنگل پرندے اچھے لگتے تھے، اس نے شرط کی کہ اگر دریاۓ نرمدا پہاڑ کمانڈو پر چڑھ جائے تو ممکن ہے۔ ہندی دیومالا کے مطابق باز بہادر نے دریا سے درخواست کی اور وہ دریا ایک ہزار فٹ بلند پہاڑبن گیا۔چونکہ اکبر کا عہد تھا اسلئے 1555 میں ہندو مسلم رواج کے تحت دنوں کی شادی انجام پائی۔
لیکن جیسے ہر پریم کہانی کا انجام ہوتا آیا ہے، اکبر کا ایک خاص گورنر احمدخان کوکا کو ،باز بہادر سے خاص کد تھی وہ ہر صورت روپ متی کو حاصل کرنا چاہتا تھا۔اس نے مانڈو پر چڑھائی کی باز بہادر مارا گیا۔اور روپ متی نے ہیرا چاٹ کر خودکشی کرلی۔
اتنی طویل تمہید اس لئے باندھی کہ پاپا کے ایک بزرگ دوست جو اُن سے ،کوئی بیس سال بڑے ہونگے ،آریہ محلہ راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے جب ملتان آتے اپنے چھوٹے بھائی ممتاز حسین زیدی کے ہاں،(جو خود نواں شہر میں مقیم تھےاور پاپا کے عزیز دوست بھی) ، تو پاپا سے ملنے ضرور آتے ، یہی حال پاپا کا تھا، نواں شہر ہو یا آریا محلہ، پاپا کے ان سے ملنے میں کمی نہیں آئی ۔بلکہ 1977 میں جب ہم بھائی جان کے ساتھ ایران جا رہے تھے تو وہ صاحبِ فراش تھے اور انہوں نے پاپا سے بطور ِ خاص مشہد میں امام رضا کے روضے پر دعا کی درخواست کی تھی، خیر پاپا کو روضے سے باہر آکر درخواست یاد آئی اور وعدہ نبھانے کے لئے وہیں دروازے پر میر فیاض حسین زیدی کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ واپسی میں جب ہم راولپنڈی ان سے ملنے پہنچے تو وہ صاحب صحت یاب ہو چکے تھے اور پاپا کے شکرگزار بھی۔
اب اصل بات بتانی مقصود ہے ، جب کبھی میر فیاض حسین زیدی ہمارے ہاں تشریف لاتے آود میں چاۓ بنا کر لے جاتی تو پاپا کہتے ً بیٹھ جاؤ اور میر صاحب کی باتیں سنوً۔
انہیں بے تحاشہ اشعار، ضربالامثال قصے کہانیاں یاد تھیں،وہ ایک خزانہ تھے ماضی کے ادب اور تہذیب کا۔ کیتھل کے مہاجر تھے اور سوانح لکھی تھی فصل ِگُل کے نام سے۔ لیکن جب پاپا نے بتایا روپ متی باز بہادر کو انِہوں نےبھی(،کیوں کہ اس کہانی کے بہتیرے ترجمے فارسی،انگریزی،ہندی اردو میں ہوتے رہے) اردو میں لکھا، تب انکی وقعت میں میرے لئے مزید اضافہ ہوا، ۔ ان کا سُنایا ہوا ایک دوہا آج تک مجھے نہیں بھُولتا:
جَنونتی دَھنونتا جَنیو مت جَنیو گنُونتا
دَھنونتا کے دوار پڑے ہیں بڑے بڑے گُنونتا۔
ترجمہ:
اے جنم دینے والی کسی رئیس کو جنم دیجیو، فنکار کو نہیں!
کیونکہ بڑے بڑے فنکار رئیس کے دروازے پر پڑے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رانی روپ متی مشہد میر فیّاض حُسین زیدی نواں شہر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک عدد بڑے یُو ٹرن کی استدعا۔۔خالد مسعودخان
Next Article گوگل نے نامور گلو کارہ اقبال بانو کی تاریخ پیدائش کے بارے میں ابہام پیدا کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.