Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»گوگل نے نامور گلو کارہ اقبال بانو کی تاریخ پیدائش کے بارے میں ابہام پیدا کر دیا
اہم خبریں

گوگل نے نامور گلو کارہ اقبال بانو کی تاریخ پیدائش کے بارے میں ابہام پیدا کر دیا

ایڈیٹردسمبر 28, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iqbal bano
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان : گوگل نے 28دسمبر کو نامور گلو کارہ اقبال بانو کا جنم دن قرار دیا ہے اور گوگل ڈوڈل کو ان سے منسوب کرتے ہوئے اسے اقبال بانو کی 81ویں سالگرہ قرار دیا ہے ۔دوسری جانب وکی پیڈیا اوردیگرذرائع کے مطابق اقبال بانو کا جنم دن 27اگست اور پیدائش کا سال 1938کی بجائے 1935ہے جبکہ پاکستان کرانیکل میں ان کی تاریخ پیدائش 1927درج ہے ۔
ماضی میں بھی گوگل پاکستان کی نمایاں شخصیات جن میں نصرت فتح علی خان، عبد الستار ایدھی، نور جہاں، وحید مراد، نازیہ حسن، فاطمہ سریہ بجیا اور دیگر معروف شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا رہا ہے۔
نامور محقق عقیل عباس جعفری نے اے پی پی سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ماضی کی شخصیات کی تواریخ پیدائش کے بارے میں بسا اوقات ابہام پیدا ہو جاتا ہے ۔ ایک تو اس زمانے میں پیدائش کی تاریخ کو اہمیت نہیں دی جاتی تھی دوسرا کاغذات میں بھی کوئی اور تاریخ درج کر ا دی جاتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اقبال بانو کی تاریخ پیدائش جو بھی ہو گوگل کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف غیر معمولی بات ہے ۔
اقبال بانو دہلی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے فنی سفرکا آغازبھی آل انڈیا ریڈیو سے کیاتاہم قیام پاکستان کے بعد وہ ملتان میں آ کرآباد ہوئیں ۔ملتان میں اس زمانے میں ریڈیو اسٹیشن قائم نہیں ہو ا تھا۔ اقبال بانو کواپنا فنی سفر جاری رکھنے کے لئے لاہور منتقل ہونا پڑا اور انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور اورفلمی صنعت کے ساتھ وابستگی اختیار کی ۔ قتیل شفائی کے گیت”تو لاکھ چلے ری گوری “ سے ان کے شہرت کا سفر شروع ہوا جو 1985 میں اس وقت عروج پر پہنچ گیا جب انہوں نے فیض امن میلے میں ”ہم دیکھیں گے “گاکر گویا میلہ لوٹ لیا ۔ انہوں نے ملتان ریڈیو سے بھی بہت سی غزلیں گائیں ۔ 21اپریل 2009 کو وہ لاہور میں انتقال کر گئیں ۔
ریڈیو پاکستان ملتان کے اسٹیشن ڈائریکٹر آصف خان کھیتران نے کہا کہ بلا شبہ وہ ایک عظیم گلو کارہ تھیں اور ریڈیو ملتان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے یہاں بہت سے گیت ریکارڈ کروائے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اقبال بانو گوگل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرانی روپ متی ، باز بہادُر اور میر فیّاض حُسین زیدی ۔۔ ماہ طلعت زاہدی
Next Article سورج گرہن اور الوداع سلیکٹڈ الوداع ۔۔ آصف علی فرخ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

دسمبر 28, 2024

گوگل سرچ انجن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نئے فیچرز شامل کرنے کا اعلان

اپریل 10, 2023

گوگل نے قائد اعظم کو ان کے یوم پیدائش پر بھی نظر انداز کر دیا : آج تک قائد کا ڈوڈل جاری نہیں ہوا

دسمبر 25, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.