کان میں اسٹیتھو اسکوپ لٹکائے سفید اوور کوٹ میں ملبوس شخص نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معذرت کی اور کہا کہ ہم آپ کی والدہ کو نہیں بچا سکے ۔جیسے مالک کی رضا کہہ کر وہ آگے بڑھ گیا ۔اور میں سوچتا ہی رہ گیا کہ مالک کی رضا یا پھر بے حسی کا نتیجہ ؟لفظ مالک کی رضا سے مجھے اپنی ماں کے درد کی شدت یاد آگئی جب وہ وہ درد سے کراہ رہی تھیں ، اور تحصیل اسپتال میں کوئی پرسان حال نہ تھا۔والدہ کو تحصیل اسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں لے کر گئے تو موجود ڈاکٹرز نے مریض کو دیکھنے کی زحمت نہ کی ۔بلکہ بغیر چیک اپ کئے ہی ایک نسخہ ہاتھ میں پکڑا دیا اور کہا کہ جا کر انجیکشن لے کر آئیں ۔جب انھیں والدہ کے پسلی کے درد کا بتایا اور التجا کی کہ برائے مہربانی آپ الٹرا ساؤنڈ کر کے بتائیں کہ درد کس وجہ سے ہور رہا ہے؟تو انھوں نے اسپتال میں الٹرا ساؤنڈ مشین کی عدم دستیابی کا بتایا اور کہا آپ مریض کو ضلعی اسپتال لے جائیں ۔جبکہ والدہ متواتر درد کی شدت سے بلبلا رہی تھیں ۔اور جب والدہ کو ضلعی اسپتال لے جایا گیا تو انھوں ابتدائی چیک اپ کے بعد فوراً ہی آپریشن تھیٹرمنتقل کر دیا ۔اور والدہ دوران آپریشن ملک راہی عدم سدھار گئیں کیونکہ ان کا پِتہ پھٹ چکا تھا جس کی وجہ سے زہر پورے جسم میں پھیل گیا ۔ اب سمجھ نہیں آرہا کہ قصور وار کسے ٹھہراؤں؟؟ڈاکٹر ز کو الٹرا ساؤنڈ مشین کو یا پھر اس نظام کو ۔۔ مجھے تو اس سوال کا جواب نہیں مل رہا ۔ آپ ہی بتا دیں ۔
اتوار, جولائی 5, 2026
تازہ خبریں:
- خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
- پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
- لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
- کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
- جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
- زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
- قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
- ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک

