Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : یہ کون ماہ رنگ ہے ؟
ڈاکٹر علی شاذف

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : یہ کون ماہ رنگ ہے ؟

ایڈیٹردسمبر 26, 202358 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr mah rang baloch
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں خود پچھلے کئی برسوں سے واقعاتی شواہد کے مطابق بالواسطہ طور پر اسٹیبلشمینٹ اور ایجینسیوں کے ظلم کا شکار ہوں اور مجھ جیسے اور بھی بہت سے پاکستانی ہیں جنہیں ریاستی مافیا کے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا کسی نہ کسی شکل میں دی جا رہی ہے۔ لیکن ریاستی دہشت گردی کا سامنا جس طرح سے بلوچ عوام براہ راست کر رہے ہیں ہماری تکالیف اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔ نومبر 2023 میں ایک محنت کش نوجوان کے مبینہ طور پر سی ٹی ڈی کے ساتھ جعلی مقابلے میں شہادت کے بعد بلوچ یکجہتی مارچ بلوچستان کے مظلوم شہر تربت سے برآمد ہوا۔ یہ حسینی اور زینبی مارچ 21 دسمبر 2023 کو اسلام آباد پہنچا۔ یہاں پہنچ کر یہ قافلہ بلوچ خواتین مارچ میں تبدیل ہو گیا۔ اسلام آباد میں بلوچ قافلے کے استقبال کے لیے جمع ہونے والے کم سے کم چودہ بلوچ اور غیر بلوچ طلباء کو ریاست نے لاپتا کر دیا ہے۔ بلوچ خواتین پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاکستان پر قابض مافیا کے احکامات پر بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نوجوان خواتین کے دوپٹے کھینچے گئے اور عمررسیدہ بلوچ ماؤں کو لاتیں اور گھونسے مارے گئے۔ بلوچ خواتین مارچ کی روح رواں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو الگ کمرے میں لے جاکر چار مرد پولیس افسروں نے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گندی گالیاں دیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں اور کوئٹہ میں جنرل سرجری کی پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ ہیں۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف سے اتنا بھیانک سلوک ان کے لیے حیران کن تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی قانون نہیں ہے لیکن پنجاب اور اسلام آباد سے انہیں اس لاقانونیت کی توقع نہیں تھی۔ مشہور صحافی اور اینکر حامد میر نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ خواتین پر کیے گئے ٹارچر کے چشم دید گواہ ہیں۔ اس روداد کو انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بیان کیا۔ ان کے مطابق بلوچ خواتین کو وزیراعظم کاکڑ کے حکم پر کوئٹہ ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے خلاف احتجاجی قافلے نے بھرپور مزاحمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین کو ڈی پورٹ کرنے کا مطلب ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں بلکہ ایک الگ ملک ہے۔ اس بدترین سلوک کے بعد بھی بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء کے حوصلے بلند ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے لہجے اور تاثرات سے ان پر کیا گیا تشدد صاف ظاہر ہوتا ہے۔
بلوچ خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف ملک بھر میں زبردست احتجاج کیا جارہا ہے جس میں ترقی پسند اور قوم پرست رہنما بھی جوش و خروش سے شرکت کر رہے ہیں۔ بلوچ خواتین کے عزم نے مجھ جیسے ہزاروں لوگوں کے پست حوصلے بلند کر دیے ہیں جو مستقل ریاستی دباؤ کی وجہ سے ہمت ہار چکے تھے۔ ہم بلوچ خواتین مارچ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ریاستی مافیا کے ظلم اور جبر کی یہ سیاہ ترین رات بہت جلد ختم ہو گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
آخر میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے لیے چند اشعار پیش کرتا ہوں:
یہ کیا ہوا کہ ظلمتوں کی رات جگمگا اٹھی
یہ کون ہے جو تیرگی کو چیرتی ہوئی چلی

یہ گاہ چیختی ہوئی، یہ گاہ دھاڑتی ہوئی
یہ بے دھڑک، یہ پر خطر، یہ پربتوں کی شیرنی

یہ کون ماہ رنگ ہے، سیاہی جس سے تنگ ہے
یہ کس کے خوف سے مچی ستمگروں میں کھلبلی

وہ علم کی ضیاء ہوئی جلی، شعور کی ہوا چلی
کہ جہل کے سماج میں وہ بانٹتی ہے آگہی

یہ رنگ ہیں یقین کے، اداس رت میں عید کے
یہ ارغوانی، گندمی، یہ زعفرانی، قرمزی

میں حوصلوں کو ہار کر، چلا تھا دشت کی طرف
خرد جنوں میں ڈھل رہی تھی، یک بیک وہ آ گئی

کنیز فاطمہ ہے تو، جمال فاتحہ ہے تو
تو زینب حَزین ہے جو شام کی طرف بڑھی

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کالم:لیکن مچل سٹارک کو کون بتلائے؟
Next Article آصفہ بھٹو کی انٹخابی سیاست میں لانچنگ مؤخر : کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.