Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پی ٹی آئی کو مہر ستار مبارک: محمد حنیف کا کالم
کالم

پی ٹی آئی کو مہر ستار مبارک: محمد حنیف کا کالم

ایڈیٹراپریل 22, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
مہر ستار ۔۔ کل اور آج
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انجمن مزارعین پنجاب والے مہر ستار کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے پر پہلے خیال آیا کہ مہر ستار کو مبارک باد دوں، آخر گرائیں بھی ہے، بھائی بھی کہتا ہے، پھر خیال آیا نہیں مبارک باد پی ٹی آئی کو بنتی ہے جس نے ہماری نئی نسل کو نئے خواب دکھا کر پرانے چودھریوں کی چاکری میں دھکیلا تھا۔ اس پی ٹی آئی کو نئی نسل کا زمین سے جڑا ایسا لیڈر ملا ہے جو وہ سب کچھ بھگت چکا ہے جو آج کل پی ٹی آئی بھگت رہی ہے۔
کوئی بائیس، پچیس سال پہلے سکون سے بی بی سی کے لندن والے نیوز روم میں بیٹھا تھا تو آبائی شہر اوکاڑہ سے کسانوں کے احتجاج کی خبریں آنا شروع ہوئیں۔ غور سے سنا تو پتہ لگا کہ میرے گاؤں کے ساتھ والے گاؤں میں مزارعوں کی تحریک اُبھر رہی ہے۔ میرے زیادہ تر صحافی دوست چیتے رپورٹر ہیں اور دور دور کی خبریں نکال لیتے ہیں۔
میں بچپن سے ہی سست مزاج ہوں لیکن اپنے ساتھ والے گاؤں میں بغاوت کی خبر سُن کر خیال آیا کہ یا تو گاؤں بدل لو یا پیشہ یا پھر رپورٹر کی طرح اُٹھو اور پتہ کرو کہ چل کیا رہا ہے؟
لندن سے سیدھا اپنے گاؤں پہنچا۔ اپنے باپ جیسے بڑے بھائی سے کہا کہ ملٹری فارمز والے گاؤں جانا ہے کوئی واقف ہے تو ملوا دیں۔ انھوں نے کہا کہ سب اپنے واقف ہیں اور ساتھ ہی زندگی میں پہلی اور آخری دفعہ کہا کہ تم اس گاؤں نہیں جانا۔ فوج کے ناکے ہیں ہر آنے جانے والے کی ٹھکائی کرتے ہیں۔ وہ تم سے تمہارا بی بی سی کا کارڈ بعد میں پوچھیں گے پہلے ٹھکائی کریں گے۔
میرے گاؤں اور مہر ستار کے گاؤں کے بیچ صرف ایک سڑک تھی، پہرا اتنا سخت تھا کہ مجھے زندگی میں پہلی دفعہ پاکستان میں لیٹ کر کہنیوں کے بل سڑک پار کرنی پڑی۔ دوسری طرف فصلوں میں موٹر سائیکل لٹا کر چھپے لڑکوں نے مجھے مہر ستار تک پہنچایا۔
مہر ستار یونیورسٹی سے فارغ نوجوان تھا جو اپنے ان گھروں اور زمینوں کو بچانے کے لیے لوگ اکٹھے کر رہا تھا جو سو سال زمین کاشت کر رہے تھے۔ مجھے لگا کہ یہ چھوٹا سا مہر ایک بڑا پھڈا لے بیٹھا ہے۔ اللہ خیر کرے۔
دو، چار گھنٹے کی رپورٹنگ وغیرہ کے بعد مجھے جب کہانی سمجھ آ گئی اور میں واپس جانے کی کوشش میں تھا تو اس نے کہا نہیں مجھے آپ کو اور گاؤں بھی دکھانے ہیں۔ ورنہ لوگ کہیں گے کہ بی بی سی کا رپورٹر آیا اور مہر نے ہم سے ملوایا ہی نہیں۔ ہم اس کی موٹر سائیکل پر ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں، ایک کے بعد دوسری پنچایت۔ ایسی پنچایتیں بھی جن میں عورتیں بھی بیٹھی ہیں، ایسے گاؤں بھی جن کے چودھری مسیحی ہیں۔
ملٹری فارمز کے گاؤں والوں اور فوج کی آنکھ مچولی 15 سال سے زیادہ عرصہ تک چلی، آخر مہر ستار کو اٹھا لیا گیا۔ دہشت گردی، غنڈہ گردی، غیر ملکی کرنسی قسم کے کیس ملا کر کوئی 36 مقدمے بنے اور مہر ستار پیروں میں بیڑیوں اور ہاتھوں میں ہتھکڑیوں کے ساتھ ساہیوال کی ہائی سکیورٹی جیل میں پہنچ گیا۔
وہ ساری سیاسی جماعتیں جو مزارعوں کے ووٹوں کے لالچ میں ساتھ دینے کا وعدہ کرتی آئی تھیں منظر سے غائب ہو گئیں۔ پیچھے کچھ وکیل جن میں عاصمہ جہانگیر پیش پیش تھیں اور کچھ انسانی حقوق والے ان کے مقدمے لڑتے رہے۔ ورنہ کچھ سالوں تک لگا کہ اب باقی عمر مہر ستار جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی گزارے گا۔
ہمارے ادارے کو زمینوں کا بہت شوق ہے، جو اپنی زمینوں پر بیٹھ کر ادارے کو للکارے گا، ’مالکی یا موت‘ کا نعرہ لگائے گا، تو کیا ادارہ خاموش بیٹھا رہے گا۔
مہر ستار جیل تھا، اور جب سب نے ساتھ چھوڑ دیا تو مزارعوں نے ساتھ نہیں چھوڑا، اداروں کو اپنے کھیتوں کھلیانوں میں گھسنے نہیں دیا۔ میں نے اوکاڑہ کے ایک بزرگ سیاسی کارکن چوہدری سجاد سے پوچھا مزارعوں اور اداروں کا مسئلہ کیسے حل ہو گا؟ انھوں نے کہا اگر بلوچستان ہوتا تو ٹینک آ جاتے، ہیلی کاپٹر پرواز کرتے، علاقہ خالی ہو جاتا۔ یہ مسئلہ دو چار سو بندے مار کے حل ہو سکتا ہے لیکن اداروں میں اتنی ہمت نہیں کہ سینٹرل پنجاب کے دیہاتوں میں ٹینک لے کر گھس جائیں۔
مہر ستار کوئی ساڑھے چار سال بعد جیل سے رہا ہوا اور اب بھی کئی سیاسی کارکن جن کی اپنی قیادت کو اداروں کو مائی باپ بنانے سے فرصت نہیں وہ اسے ہیرو سمجھتے ہیں کیونکہ اس نے اداروں سے ٹکر لی اور ابھی بھی آزاد گھوم رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے نقاد بھی تعریفیں کر رہے ہیں کہ نئی نئی اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوئی پی ٹی آئی نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جو واقعی ٹکر کا آدمی تھا۔ لیکن میرے گرائیں کے کندھوں پر اپنی ساری خواہشوں کا بوجھ مت ڈالیں۔ وہ مالکی یا موت کا نعرہ لے کر چلا تھا۔ موت سے اللہ نے بچائے رکھا، مالکی ہمارے اصل مالکوں نے نہیں دی، لیکن نہ دو چار سو بندہ پنجاب میں مرا، نہ مزارعوں نے اپنی زمینیں چھوڑیں۔
اگرپی ٹی آئی کا حدف سویلین بالادستی ہی ہے تو عمران حان کو چاہیے کہ وہ گجرات کے چوہدریوں کو اپنا آئیڈیل نہ بنائیں بلکہ خود چھوٹا موٹا مہر ستار بننے کی کوشش کریں۔

( بشکریہ:بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اوکاڑہ مزارعین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآج عید الفطر جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
Next Article ایک ہی روز قومی و صوبائی انتخابات کا راستہ نہ نکلا تو 14 مئی کو الیکشن ہوں گے شاہ محمودقریشی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اوکاڑہ میں احمدی نوجوان کو قتل کر دیا گیا : بیٹا زخمی ہو گیا

مئی 18, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.