لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کینسر کا شکار ہیں اور جنیوا میں ان کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ۔ معروف صحافی منصور علی خان کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کو گلے کا کینسر ہے ۔ گزشتہ روز مریم نواز کی جنیوا میں ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں مریم اورنگ زیب نے مریم نواز شریف کابیگ اٹھا رکھا ہے ۔
یہ تصویر بھی اس بات کو تقویت دے رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نقاہت کے باعث اپنا بیگ خود نہیں اٹھایا ۔ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق دو سال پہلے ان کا تھائیرائیڈ کا چیک اپ ہوا جس میں کینسر کا شبہ سامنے آیا ۔ اب ان کے دوبارہ ٹیسٹ ہوئے ہیں جن کی رپورٹس چند روز میں سامنےآئیں گی ۔ واضح ہو کہ مریم نواز گزشتہ ہفتے لاہور میں زیر علاج رہیں اور اس کے بعد وہ بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہو گئیں ۔ اس سے پہلے وہ اکتوبر میں پنجاب کے پہلےسرکاری کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھ چکی ہیں ۔
فیس بک کمینٹ