ملتان: پنجاب کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان منگل کے روز بھی دوسرے نمبرپر رہا۔شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 900 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے ۔ہوامیں نمی کا تناسب 100فیصد ریکارڈکیاگیاجبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔سموگ کے نتیجے میں بزرگوں ، حاملہ خواتین اوربچوں کے لیے صحت کے مسائل پیداہوگئے ہیں ۔سرکاری اورنجی ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس روزانہ لوگوں کی بڑی تعداد سینے میں انفیکشن ، کھانسی ، نزلہ اور زکام کی شکایات لے کر جارہی ہے۔
نامور طبی ماہر ڈاکٹرارشد مجاہد نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کوسموگ کے دوران گھروں میں رہناچاہیے ،گھروں کے دروازے اورکھڑکیاں بھی بند رکھی جائیں اورسفر کے دوران ماسک اورعینک کااستعمال لازمی کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ سموگ سانس کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہے جبکہ یہ پھیپھڑوں کے خطرناامراض کاباعث بھی بن سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے اے پی پی کوبتایاکہ 15نومبر تک سموگ کی صورتحال بہترہونے کاامکان ہے ۔
فیس بک کمینٹ